گردن کی رنگت نکھارنے کیلئے بالائی لیں اس میں آدھے لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں اور نہانے سے پندرہ منٹ پہلے یہ آمیزہ گردن پر ملیں۔ ابٹن کی طرح بتیاں گریں گی اور گردن کی رنگت نکھر آئےگی۔
ہاتھوں کی صفائی کیلئے یوں تو بازار میں بہت اقسام کے ہینڈ لوشن دستیاب ہیں مگر مہنگے ہوتے ہیں ۔ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا۔ ہاتھوں کا میل کچیل صاف کرنے کیلئے کوکنگ آئل ایک چائے کا چمچ‘ پسی ہوئی چینی ½ چائے کا چمچ ہاتھوں پرملیں تقریباً پانچ منٹ تک ایسا کریں پھر دھولیں۔ ہاتھ صاف ہو جائیں گے۔ اچھے ہینڈ لوشن جیسا کا م کرتا ہے۔
چہرے پر چمک پیدا کرنے کیلئے کچھ لوگوں کے چہرے نقوش کے اعتبار سے توجاذبیت رکھتے ہیں مگر چمک نہیں رکھتے۔ اس کیلئے عورت و مرد کی تمیز نہیں۔ یہ نسخہ سب استعمال کر سکتے ہیں۔ لیموں کا رس ایک چمچ‘ زعفران چند پتیاں (پسی ہوئیں)، روغن ِ زیتون ایک چمچ سب کو ملا کر رکھ لیں رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں روزانہ چند دن ایسا کرنے سے چہرے کی جلد چمک اٹھے گی۔