اس بلاگ کا ترجمہ

Tuesday, December 4, 2012

لا علاج مرض کیلئے



  
لا علاج مرض کیلئے

۷بار آذان اور ۷ بار  سورۃ مومینون کی آخری ۴ آیات پڑھ کر مریذ کے دائیں کان میں پھوک ماریں پھر یہی عمل بائیں کان میں کریں۔اگر مریذ کی حالت  زیادہ خراب ہو تو ہر آدھے گھنٹے  بعد یہ عمل کریں ورنہ  ہر نماز کے بعد کینسر اورایسے  دیگر لاعلاج امراض کیلئے انتہائی مفیدعمل ہے۔

آذان

اللہ اکبر اللہ اکبر  ۔ اللہ اکبر اللہ اکبر  ۔ اشھد ان لا الہ الا للہ ۔ اشھد ان لا الہ الا للہ ۔ اشھد ان محمد رسول اللہ ۔ اشھد ان محمد رسول اللہ ۔ حی علی الصلاۃ  ۔ حی علی الصلاۃ  ۔  حی علی الفلاح ۔ حی علی الفلاح ۔  اللہ اکبر اللہ اکبر ۔ لا الہ الا للہ

آیات

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّکُمْ اِلَیۡنَا لَا تُرْجَعُوۡنَ ﴿۱۱۵﴾ فَتَعٰلَی اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیۡمِ ﴿۱۱۶﴾ وَمَنۡ یَّدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۙ لَا بُرْہٰنَ لَہٗ بِہٖ ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۱۱۷﴾ وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿۱۱۸﴾٪

  
    

سنہری بول


عمر سے نہیں (مشاہیر عالم کے سنہری بول)  
کمینے کاموں اور گھٹیا اخلاق سے بچو
حضرت سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو مو سیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط میں یہ لکھا کہ حکمت و دانائی عمربڑی ہو نے سے حاصل نہیں ہو تی بلکہ یہ تو اللہ کی دین ہے جسے اللہ چاہتے ہیں عطا فرما دیتے ہیں اور کمینے کاموں اور گھٹیا اخلا ق سے بچو۔ ( حیا ة الصحابہ حصہ سوم )

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہکو خط میں یہ لکھا اما بعد ! میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ جو اللہ سے ڈرتا ہے ، اللہ اسے ہر شر اور فتنے سے بچا تے ہیں اور جو اللہ پر توکل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے تمام کاموں کی کفایت کرتے ہیں اور جو اللہ کو قرض دیتا ہے یعنی دوسروں پر اپنا ما ل اللہ کے لیے خر چ کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے بہترین بدلہ عطا فرماتے ہیں اور جوا للہ کا شکر ادا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی نعمت کو بڑھا تے ہیں اور تقویٰ ہر وقت تمہارا نصب العین ، تمہارے اعمال کا سہار ااور ستون اور تمہارے دل کی صفائی کرنے والا ہونا چاہئے۔ جس کی کوئی نیت نہیں ہو گی اس کا کوئی عمل معتبر نہیں ہو گا۔ جس نے ثواب لینے کی نیت سے عمل نہ کیا اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔ جس میں نرمی نہیں ہو گی اسے اپنے مال سے بھی فائدہ نہیں ہو گا۔ جب تک پہلا کپڑا پرانا نہ ہو جائے نیا نہیں پہننا چاہئے۔ ( حیا ة الصحابہ حصہ سوم )

گورنر کو خط
حضرت جعفربن بر قان رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے یہ روایت پہنچی ہے کہ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک گور نر کو خط کے آخر میںیہ مضمو ن لکھا فراخی اور وسعت والے حالات میں سختی والے حساب سے پہلے ( جو قیا مت کے دن ہو گا) اپنے نفس کا خود محاسبہ کر وکیونکہ جو فرا خی اور وسعت والے حالات میں سختی کے حساب سے پہلے اپنے نفس کا محاسبہ کرے گا وہ انجام کار خوش ہو گا بلکہ اس کے حالات قابل رشک ہوں گے اور جس کو دنیا کی زندگی نے ( اللہ سے ، آخرت سے اور دین سے ) غافل رکھا اور وہ برائیوں میں مشغول رہا تو انجام کا ر وہ ندامت اٹھا ئے گا اور حسرت و افسوس کرتا رہے گا۔ جو نصیحت تمہیں کی جا رہی ہے اسے یا د رکھو تا کہ تمہیں جن کاموں سے روکا جا رہا ہے تم ان سے رک سکو۔ ( حیا ة الصحابہ حصہ سوم )

حضرت عمر نے حضرت علی سے فرمایا اے ابو الحسن!
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فر ما تے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علیرضی اللہ عنہ سے فرمایا اے ابو الحسن ! مجھے کچھ نصیحت کرو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا آپ اپنے یقین کو شک نہ بنائیں ( یعنی روزی کاملنا یقینی ہے اس کی تلا ش میںا سطر ح اور اتنا نہ لگیں کہ گویا آپ کو اس میں کچھ شک ہے) اور اپنے علم کو جہا لت نہ بنا ئیں ( جو علم پر عمل نہیں کرتا وہ اور جا ہل دونو ں برابر ہیں ) اور اپنے گمان کو حق نہ سمجھیں ( یعنی آپ اپنی رائے کو وحی کی طر ح حق نہ سمجھیں ) اور یہ بات آپ جان لیں کہ آپ کی دنیا تو صر ف اتنی ہے کہ جو آپ کو ملی اور آپ نے اسے آگے چلا دیا یا تقسیم کر کے برابر کر دیا یا پہن کر پرا نا کر دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے ابوالحسن ! آپ نے سچ کہا۔ ( حیا ة الصحابہ حصہ سوم)

واپسی سفر پر کھانے کا اہتمام
حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم (کسی اہم سفر کی ) واپسی پر مدینہ تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ یا گائے ذبح کیا۔ (آداب بہیقی، صفحہ ۸۳۴)

مشتبہ یا اجنبی آدمی کے کھانے سے احتیاط
حضرت عماربن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا ہدیہ تناول نہیں فرماتے تھے جب تک کہ اس کے دینے والے پر اطمینان نہ ہو جائے، یا وہ خود اس میں سے نہ کھالے۔ (یہ اختیاط اس وقت سے ہوئی جب سے کہ خیبر میں بکری کا واقعہ (زہردینے کا) پیش آیا تھا)۔ (بزار جلد ۳، صفحہ ۹۲۳)

حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقام القاحتہ میں تھے کہ ایک دیہاتی خرگوش لایا، جو بھنا ہوا اور عمدہ پکا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوجب ہدیہ پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا کہ اس سے کھاﺅ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت ہوگئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا ہدیہ کھاتے نہیں تھے بکری کے اس واقعہ کے بعد جو خیبر میں پیش آیا تھا تاوقتیکہ لانے والا اس سے کھانہ لے۔ (سیرة صفحہ ۹۵۲)

کھانے کے متعلق یہ معلوم ہو جائے کہ کیا ہے؟
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی خالہ میمونہ کے یہاں آئے، ان کے یہاں بھنا گوشت پایا، جسے اس کی بہن حفیدہ نے بھیجا تھا۔ اس نے گوہ آپ کی خدمت میں (کھانے میں) پیش کر دیا اور کم ہی ایسا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی کھانا پیش کیا مگر یہ کہ اس کا نام ذکر کر دیا جاتا (کہ فلاں کھانا ہے) چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ کی جانب ہاتھ بڑھایا، حاضرین میں سے کسی عورت نے کہا کہ بتا دونا جو پیش کیا گیا ہے وہ گوہ ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کھینچ لیا۔ (اور تناول نہیں فرمایا)۔ (بخاری جلد ۲، صفحہ ۲۱۸)

کم کھانا ایمان کی شان ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنت میں کھاتا ہے۔ (بخاری جلد ۲، صفحہ ۳۱۸)
علامہ عینی رحمة اللہ تعالیٰ نے بیان کیا کہ حدیث ترغیباً ہے کہ مومن کثرت اکل سے پرہیز کرتا ہے، جوقساوت قلب کا باعث ہے اور کافر کی صفت ہے۔ (عمدہ جلد ۱۲، صفحہ ۱۴)

پکوان، ذائقے اور مہک کے ساتھ


   پکوان، ذائقے اور مہک کے ساتھ  
دولمہ (افغانستان)

اشیاء: قیمہ آدھا کلو، بند گو بھی ایک عدد، چاول دوبڑے چمچ، پیا ز دو عدد بڑے، ادرک ( پسا ہوا ) دو چائے کا چمچ، لہسن (پسا ہوا) دو چائے کے چمچ، دھنیا ( پسا ہوا ) تین چائے کے چمچ، چینی دو بڑے چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، املی ایک چھٹانک (60 گرام)، گھی، نمک، مرچ مرضی کے مطابق 
ترکیب: گھی میں ایک پیاز سرخ کر لیں۔ پھر اس میں اوپردیئے ہوئے مسالوں کی آدھی مقدار، قیمہ اور چاول ڈال کر بھون لیں۔ دل چاہے تو تھوڑا ٹماٹر بھی ملا لیں۔ ایک پیالی پانی ڈال کر گلنے دیں، خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر اتار لیں۔ بند گوبھی کے پتے احتیاط سے الگ کر یں۔ خیال رہے کہ ٹوٹنے نہ پائیں۔ ایک دیگچی میں تھوڑا سانمک ڈال کر پانی ابالیں۔ ابلے ہو ئے پانی میں ایک منٹ کے لیے بند گو بھی کے پتے ڈال کر کسی چھلنی میں الٹ دیں اورا نہیں ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک بڑا پیا ز آدھ پاﺅ گھی میں سر خ کریں۔پھر اس میں پسا ہوا بقیہ ادرک، لہسن، مرچ اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔ مرضی کے مطابق نمک ملا ئیں۔ املی دھو کرپانی میں بھگوئیں۔ نرم ہو جائے تو گاڑھا گاڑھا عرق نکال کر بیچ پھینک دیں۔ اس عرق میں چینی ملا ئیں۔ اب گوبھی کا ایک پتہ لیں۔ اس میں ایک چمچ قیمہ رکھ کر ستھرے پیکٹ کی طر ح لپیٹ لیں اور اسے دھاگے سے باند ھ لیں۔ اسی طر ح سارے قیمے کے پیکٹ بنا لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پہلے سے تیار کیا ہوا مسالا بچھا ئیں اور اس پر قیمہ بھرے پتے رکھ دیں۔ اوپر املی اور چینی کی چٹنی ڈال دیں۔ ڈھکنے سے بند کر کے بالکل ہلکی آنچ پر دم پر لگا دیں۔ تیا ر ہو جائے تو احتیا ط سے نکال کر ڈش میں سجا ئیں۔ 

کشمیری قمبر گا ہ 
اشیا ء: گائے کے بچے کے چانپ 6 عدد، لا ل مر چ ایک چھوٹا چمچ، سونٹھ ایک چمچ چھوٹا، سونف ایک درمیانہ چمچ، لہسن5,4 جوئے، گرم مسالا( دار چینی، الا ئچی لو نگ تیز پتہ، زیرہ) دہی ایک پیالی، بیسن ایک پیا لی، چھوٹی الا ئچی 5,4 عدد، جلوتری ایک ٹکڑا، دودھ دو پیالی، گھی، نمک مرضی کے مطابق
ترکیب: چانپ کے ٹکڑے ایک بھیگے ہوئے کپڑے سے خوب صاف کر کے چھری یا بٹے سے کچل لیں۔ کسی باریک کپڑے میں سارے خشک مسالے رکھ کر ایک ڈھیلی سی پوٹلی بنا لیں۔ ایک دیگچی میں گو شت، دودھ نمک اور مسالوں کی پوٹلی ڈال دیں اور اسے دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکا ئیں کہ گو شت گل جائے اور دودھ خشک ہوجائے۔ مسالے کی پو ٹلی نکال کر پھینک دیں۔ چانپو ں پر تھوڑا ساپسا ہوا لہسن ملیں، دہی میں نمک، مر چ ملا لیں۔ اب اس بیسن میں چانپیں ڈبو ڈبو کر گھی میں تل لیں۔ ( لہسن کی بو نا پسند ہو تو نہ لگائیں )

کلیجی جگر



کلیجی ( جگر)
اشیا ئ:۔ کلیجی 1/4 کلو ، گھی 2 ٹیبل سپون، پیاز کے سلائس 1/2 عدد، سبز دھنیا چند پتے ، پو دینہ چند پتے ، ادرک کی پیسٹ 1/2 چائے کا چمچ ، لہسن کی پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، نمک 1/2 چائے کا چمچ ، لا ل مر چ کا سفوف 1/2 چائے کا چمچ ، دہی 1 ٹیبل سپو ن 
ترکیب:۔ کلیجی کو کا ٹ کر ٹکڑے کر کے صاف کر لیں پانی خشک کر لیں اس پر مصالحہ جات ملیں۔ آگ پربرتن رکھیں اور گھی ڈالیں اس میں پیاز کو براﺅن کریں۔ اب کلیجی کے ٹکڑوں کو جن پر مصالحے ملے تھے شامل کریں۔ اتنا پکا ئیں کہ گھی اوپر آجائے۔ ایک کپ پانی ڈالیں اور پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اچھی طر ح براﺅن کریں۔ پو دینہ ، دھنیا کے کترے ہوئے پتوں کو اوپر چھڑک لیں۔ تھوڑا ساپانی ڈالیں اور چند منٹ تک مزید پکا ئیں مگر اب کے مدہم آنچ ہو۔ نہایت لذیز کلیجی بنے گی۔ قلت خون یعنی خون کی کمی والے افراد یا مرےضو ں کو مسلسل کھلائیں کہ اس سے خون بنتا اوربڑھتا ہے رنگ سرخ ہو جا تا ہے جگر کے ا مراض میں اطبا، ڈاکڑ ہومیو پیتھک معالج سب کلیجی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں 

تلی ہو ئی چانپ
اشیاء:۔ چانپ کا گوشت آدھ کلو ، گھی ایک پا ﺅ ، ہرا دھنیا بہت تھوڑا ، پودینہ ہری مرچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک ٹی سپون، سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، انڈے دو عدد
ترکیب :۔ ہرا دھنیا ، پو دینہ ، ہر ی مر چ ، نمک اور سرخ مر چ سب ملا کر چٹنی بنائیں۔ اس کو چانپ کے ساتھ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گلنے تک خشک ہو جائے۔ انڈے توڑ کر خوب پھینٹ لیں۔ اس میں پسا ہوا مسالہ، سوکھا دھنیا ، زیرہ سفید ملا دیں۔ اس تیار شدہ مسالے میں چانپ کو ڈال کرتلتے جائیں۔ ایک ایک چانپ سرخ ہو جانے پر نکال لیں۔ اور ڈش میں سلاد کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔ 

ثابت ران 
اشیا ء:۔ چھوٹے بکرے کی ٹانگ ، سرکہ چائے کی ایک پیالی ، کالی مر چ چوتھائی چھٹانگ ، ادرک آدھی چھٹانگ ، گھی آدھ پاﺅ ، نمک حسب ذائقہ۔ 
ترکیب:۔ ادرک کو پیس لیں اور اس میں باریک پسا ہوا نمک اور کالی مر چ ملا کر مزید پیس لیں یہ سب پسا ہوا مسالہ سرکہ میں ملا دیں۔ اب ران کو کاٹ کر گود لیں اور یہ سرکہ ران کے اوپر اچھی طرح ملا دیں۔ جو بچے اس پر ڈال دیں۔ ایک دو گھنٹے تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک دےگچی میں گھی ڈال کر اس میں ران ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ جب سرخ ہو جائے تو اس میں پانی ڈال دیں۔ اتنا کہ وہ گل جائے گلنے پر اسے دوبارہ گھی میں سر خ کر یں اورنکال کر ثابت کا ثابت ڈش میں پیش کریں۔ 

کلمہ طیبہ کا ثواب نسلوں تک


کلمہ طیبہ کا ثواب نسلوں تک  
  
جب بھی کلمہ طیبہ پڑ ہیں تو نیت کریں کی اﷲ پاک اس کا نورمجھے بھی عطاء کرے اور میں نیت کرتا ہوں کے  آخری وقت میں بھی مجھے اسکا نور، برکت اور ثمرات عطاء فرما۔ پھر میں نیت کرتا  ہوں کے اس کا ثواب میری نسلوں تک برقرا رکھ اور آخری وقت میں ان کو اس کا نور عطاء فرما اور ان کو اس کے نور سے محروم نہ کر۔ ایک مرتبہ کلمہ پڑہنے سے ۴۰۰۰ نور ملتے ہیں اور اگر مرحوم کو بخشا جائے تو ۴۰۰۰ نور اس کی قبر میں داخل ہوتے ہیں۔

  

روحانی غسل

 
  
(روحانی غسل)
صحت و عافیت اورپرسکون زندگی کو بحال رکھنا اور بیماری لاحق ہونے پر اس سے چھٹکار ا حاصل کر ناانسا نی فطر ت کا اہم تقاضہ ہے،انسان کو لاحق ہونے والے امراض دونو ں طرح کے ہیں روحانی وجسمانی اور ان دونوں کا شافی علاج قرآن مقدس اور احادیث مبارکہ میں ہے جیسا کہ خداوند عالم کافرمان ہے ’’وننز ل من القران ماھو شفآء ورحمۃ للمومنین ‘‘یعنی ہم نے جوقرآن نازل کیاہے اس میں( جسما نی وروحانی) بیماریوں کے لیے شفاء ہے اور اہل ایما ن کے لیے سراپارحمت ہے۔ (سورہ بنی اسرائیل ۸۲)
اسلا م پاکیز ہ مذہب ہے اورنظافت اور صفائی ستھر ائی کو پسند کرتا ہے اسی لیے نماز پنجگانہ کے ساتھ وضو کا حکم دیااور وضو میں ان اعضا ء کو دھو نے کا حکم دیا گیا جو بار بار غبا ر آلود ہوتے ہیں اور جن میں میل وکچیل زیا دہ لگتا ہے، پھر ہفتہ میں کم از کم غسل کو سنت قرا ر دیا گیا تاکہ پو را جسم صاف ستھر اہوجائے۔ اولیا ء کا حیر ت انگیز روحانی غسل ایسا مجر ب عمل ہے جس میں اللہ کا فرمان بھی ہے یعنی قرآنی آیات اور حضورﷺ کا طریقہ بھی یعنی سنت کے مطابق غسل کرنا اسی وجہ سے یہ ہر قسم کی بیما ری اور پریشانی کے لیے ایک تیر بے خطا اور آزمودہ عمل ہے، ہزاروں نے آزمایا آپ بھی یقین کی قو ت کے ساتھ کریں اللہ پاک اس عمل کو ضرور قبو ل فرماتے ہیں جس میں طاقت ہو۔
(طریقہ غسل )
روحانی غسل کاطریقہ یہ ہے کہ آخری چھ سورتیں مع تسمیہ اول وآخر3 دفعہ درودشریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیں اوراسکے بعد بیت الخلاء کی دعا

بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَاءِثِ
پڑھ کر بایاں پاؤں غسل خانے (wash room)میں رکھ کراندرچلے جائیں ،سنت کے مطابق غسل کریں، نہاتے وقت مسلسل دعا دل ہی دل میں پڑھتے رہیں ،زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پا نی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سید ھا پا ؤں باہر رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آخر ی چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں۔

آخری چھ سورتیں:(1)سورہ کافرون (2)سورہ نصر(3) سورہ لھب (4)سورہ اخلاص (5)سورہ فلق (6)سورہ ناس

نوٹ :غسل جنابت کی صورت میں نہانے سے پہلے چھ سورتیں نہ پڑھیں بلکہ نہانے کے بعد جب با ہر آجائیں تو بعد میں چھ مرتبہ پڑ ھ لیں۔
  

دل نورانی کرنے کا عمل

دل نورانی کرنے کا عمل  
  
دل نورانی کرنے کا عمل

جو شخص را ت کو سونے سے پہلے بستر پر آنے کے بعددل پر دا یاں ہاتھ رکھ کر گیا رہ مرتبہ
 ’’یا بَاعِثُ یَا نُوْرُ‘‘
اول وآخر تین مرتبہ درود پڑھ لے تو اس کو دل کی دنیا کی عجیب وغریب برکا ت حاصل ہوںگی اور یہ پانچ برکا ت خصو صی طور پر حاصل ہوں گی :
۱۔  اسکے دل کو اللہ پا ک نورانی کردیں گے ۔ 
۲۔  اللہ پا ک ایسے شخص کو مرتے وقت کلمہ نصیب کریں گے۔ 
۳۔  ایسے شخص کو اللہ پاک کی طرف سے کشف کی اعلٰی ترین کیفیات دی جائیں گی ۔ 
  ۴۔  ایسے شخص کو اللہ کی طرف سے اعمال کی لذّت اور اعمال کی نہایت ہی کیفیا ت نصیب ہوںگی۔
۵۔  اس عمل کو کرنے والے کے دل کو اللہ پا ک موت نہیں دیتے یعنی اسکا دل ذکر قلبی اور وقوف قلبی کا مصدا ق بن جاتاہے۔
  

بچوں کی نظربد سے حفاظت اور میرے مسلسل تجربات


  بچوں کی نظربد سے حفاظت اور میرے مسلسل تجربات
عبدالجبار کا شمار شہر کے دین پسند رﺅ سا ءمیں ہوتا ہے ، ان کا وسیع کا روبار ہے، ان کی منجھلی بیٹی رخسانہ کو کئی سالو ں کی تمنا کے بعد اللہ نے ایک بیٹا نوید عطا کیا ہے جواتنا خوبصورت و پیارا اور معصوم ہے کہ جو کوئی اس کو دیکھتا ہے گودمیں لیے بغیر نہیں رہتا لیکن نوید جب سے پیدا ہوا ہے وقفہ وقفہ سے بخار میں مبتلا رہتا ہے اور اچانک یہ ہنستا کھیلتا لاڈلہ بچہ گم سم رہنے لگتا ہے ، عبدالجبار اپنے اس نواسہ کا ہرطرح کا علاج کرواتے ہیں ، کچھ دنو ں کے لیے تو وہ شفا یاب ہو جاتاہے لیکن وقفہ وقفہ سے آنے والے اس بخار کا سلسلہ رکتا نہیں ہے بالآخر وہ شہر کے ایک بہت بڑے عالم دین سے رجو ع کرتے ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچہ کو لو گوں کی نظر لگ جاتی ہے جس سے اس کا یہ اثر ہونا ہے ، حدیث میں بھی آیا ہے ، کہ نظر لگنا برحق ہے ، اس کے بعد جب جب بھی نو ید کو بخار آتا ہے تو عبدالجبار کسی سے اس کو دم کروا دیتے ہیں جس سے بچہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔ 

ایک دفعہ باتوں با توں میں مجھ سے انہوں نے اس کا ذکر کیا تو میں نے ان سے کہا کہ حدیث شریف میں ایک ایسا نسخہ بھی بتا یا گیا ہے کہ اس پر عمل کرنے سے پیشگی نظربد سے حفاظت ہو جا تی ہے ، وہ یہ ہے کہ آپ جب بھی اپنے اس لاڈلے نواسہ کو دیکھیں تو یہ کلمات پڑھ کر اس پر دم کریں ، اگر ممکن ہو تو ہر دن ورنہ جب بھی مو قع ملے کہ اے اللہ میں ہر شیطان، بری چیز اور نظربد سے تیرے تمام کلمات کی پنا ہ مانگتا ہوں ”اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ ، مِن کُلَّ شَیطَانٍ وَ شَرًّ وَ ھَآ مَّةٍ وَ مِن کَلِّ عَینٍ لآ مَّةٍ “ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی اپنی صا حبزادی فاطمہ کے گھر تشریف لے جاتے تو اپنے نواسو ں حسنرضی اللہ عنہ و حسینرضی اللہ عنہ کو بلا کریہ کلمات پڑھ کر ان پر ضرور دم کیا کرتے تھے۔ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے صاحبزادوں حضرت اسحاق علیہ السلام و اسماعیل علیہ السلام پر یہ کلمات پڑھ کر دم کیاکرتے تھے۔ 

کچھ ہی دنو ں کے بعد عبدالجبار صاحب سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اس معجزانہ دعا کے اثرات بتائے کہ تب سے الحمداللہ ان کا منا نوید ہر طر ح کی نظربد سے محفوظ ہو گیا ہے اوربخا ر کا سلسلہ بھی رک گیا ہے ، میں نے ان سے کہا کہ آپ کی اس نواسہ سے محبت کا یہ عالم ہے کہ اس کو چھوڑ کر ایک ہفتہ سے زائد باہر رہنا آپ کے لیے دشوار و مشکل ہے ، اس کی ہر طر ح کی دنیا وی خواہش و ضرورت کی تکمیل کے لیے آپ ہمیشہ کمربستہ رہتے ہیں ، سفر سے آتے ہیں تو کھلونے اور چاکلیٹ و ٹا فی لانانہیں بھولتے ، اب آپ نے اس کو ایسے تحفے دیے ہیں جس میں اس کی دنیا کی بھی بھلا ئی ہے اور آخرت کا بھی نفع ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لاڈلو ں و چہیتو ں کو کچھ ایسے ہی روحانی تحفے دیا کرتے تھے ، ایک دفعہ حضرت معا ذ بن جبل رضی اللہ عنہسے جن سے آپ کو بے پنا ہ محبت تھی آپ نے فرمایا کہ معا ذ : دیکھو مجھے تم سے محبت ہے اس لیے تم سے کہتا ہوں کہ ہر فرض نما ز کے بعد اس دعا کے پڑھنے کو نہ بھولنا کہ اے اللہ میری اپنے ذکر، شکر اور اچھی عبادت پر مدد فرما۔ 
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّی عَلٰی ذِکرِ کَ وَشُکرِکَ وَ حُسنِ عِبَادَتِکَ۔

زندگی خو شی سے گزر ے گی

زندگی خو شی سے گزر ے گی  



    فرمایا کہ میں نے ایک را ت شیخ الاسلام فرید الدین قدس العزیز کو خوا ب میں دیکھا آپؒ نے فرمایا کہ تم ہر روز ۹بار یہ دعا پڑھا کر و۔  لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ‘لَاشَرِیْکَ لَہ‘لَہُالْمُلْکُ وَلَہُالْحَمْدُوَھُوَعَلٰیکُ لِّشَیْئٍ قَدِیْرٌ  خوا ب سے بید ار ہو تے ہی میں نے اس دعا ء کو اپناورد بنا لیا ۔ میں دل میں خیا ل کیا کہ حضرت کے اس فرمان میں ضرور کوئی نہ کوئی را زہو گا۔ بعد ازا ں مشائخ کی کتا بو ں میں لکھا دیکھا ، کہ جو شخص یہ دعا روزانہ 100 مر تبہ پڑھے گا۔ اس کی زندگی خو شی سے گزرے گی ۔ بغیر اسباب بھی خوش رہے گا۔    

الملکُ القدوسُ والسلام

الملکُ القدوسُ والسلام کا عمل ناف کے نیچے کی تمام جسمانی اور روحانی بیماریوں کیلئے  
  
الملکُ القدوسُ والسلام کا  عمل ناف کے نیچے کی تمام جسمانی اور روحانی بیماریوں کیلئے
مردوں اور خواتین کیلئے ناف کے نیچی کی تمام روحانی اور جسمانی بیماریوں کیلئے اکسیر عمل ہے۔ ناف کی نیچے کے گناہ اور تمام معاملات کے حل کیلئے۔ صبح شام ایک تسبیح کریں۔
الملکُ القدوسُ والسلام
  

علاج



اللہ تعالیٰ کے اسمائے گرامی سے علاج
یَارَحْمٰنُ: صبح فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان جو شخص ایک سو اکیس مرتبہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کسی بیمار کے سرہانے کھڑے ہوکر پڑھے گا۔ سات دن میں بیمار تندرست ہوجائے گا۔ اگر موت مقدر میں ہے تو خاتمہ بالخیر ہوگا۔ جلد مشکل آسان ہوجائے گی۔ یہ عمل مجرب ہے۔
جو کوئی یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ دونوں نام ملا کر ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ پڑھے گا۔ حق تعالیٰ غفلت اور بھول اس کے مزاج سے مٹا دیں گے۔ نماز کی محبت پیدا ہوگی۔ آزمودہ ہے۔
یَاقَابِضُ: جو شخص فجر اور مغرب کی نماز کے بعد اکیس مرتبہ ’’یَاقَابِضُ‘ ہمیشہ پڑھے کسی قسم کا جادو اس پر اثر نہیں کریگا کسی شخص کی بددعا اس کے حق میں کارگر نہ ہوگی کسی جن بھوت کا اثر نہ ہوگا۔ ہر قسم کی بلاؤں کو رفع کرنے کے لیے یہ نام اسم اعظم کا درجہ رکھتا ہے اور نہایت عجیب الاثر ہے۔
چند نام جمع کرکے پڑھنا
سخت سے سخت مرض یا سنگین مقدمہ فتح کرنے کیلئے یَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیْمُ کا پڑھنا نہایت مجرب ہے۔ حضرت علامہ حضرمی رحمۃ اللہ علیہ نے ان اسماء کو پڑھ کر چار ہزار آدمیوں کے لشکر کو بڑے ذخائر دریا سے بلاکشتی‘ بلاجہاز‘ بغیر پل کے پار اتارا۔ اس دعا سے خشک ریگستان میں خدا نے حضرت علاء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کیلئے مینہ برسایا۔ اگر کوئی شخص ان اسماء کو ایک لاکھ اکیاون ہزار مرتبہ بطور ختم پڑھے تو اسی ہفتے کامیاب وبامراد ہوگا۔ معمولی ضرورتوں کیلئے ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کرنا کافی ہے۔ 
یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ ہر ایک مصیبت کیلئے اس مبارک نام کا ہروقت ورد رکھنا تمام آفتوں کا مجرب علاج ہے۔ ایک راہزن نے حضرت زید رضی اللہ عنہٗ کو پکڑ کر قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اس وقت آپ رضی اللہ عنہٗ نے تین مرتبہ یہ نام پڑھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ایک فرشتے کو بھیجا جس نے اس جلاد کو ختم کرکے آپ کو رہائی دلائی۔ سجدے میں سومرتبہ اس نام کوعشاء کی نماز کے بعد پڑھنا لاعلاج مریضوں کی دوا‘ سخت سے سخت مصیبت سے نجات ملنے کا کامل ذریعہ ہے۔ کسی بھی مسلمان کو اس دولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک کام کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
تیربہدف وظیفہ جو عبقری سے ملا

میں عبقری کی قاری ہوں۔ میرے ایک شخص کے پاس چالیس ہزار تھے اور وہ دینے کا نام نہیں لے رہا تھا میں نے ماہ مئی کے عبقری میں آیت کا وظیفہ پڑھاتھا۔ میں نے یہ وظیفہ پوری توجہ اور دھیان سے نہیں پڑھا‘ اٹھتے‘ بیٹھتے‘ کھلا پڑھا آیت یہ تھی۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾۔ ابھی میں نے صرف تین یا چار روز ہی پڑھا تھا کہ وہ شخص خود گھر آکر پیسے دے گیا۔ اسی طرح میرے نندوئی کے کاروباری لوگوں نے عرصہ تین سال سے تین لاکھ کی رقم دینی تھی میں نے ان کو یہی آیت بتائی۔ انہوں نے بھی صرف چار روز ہی پڑھا تھا کہ ان کا مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے ان کو رقم تو نہیں دی لیکن انہوں نے ان کا مال واپس کردیا۔ میں بہت شکرگزار ہوں کہ میں نے اور میرے نندوئی نے اس آیت سے فیض پایا۔

شادی کیلئے انتہائی آزمودہ ظیفہ



شادی کیلئے انتہائی آزمودہ ظیفہ  
  
رمضان شریف کے گیارہویں اور بار ہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو   رکعت کر کے 12نفل اس طرح پڑہیں کے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک سورہ اخلاص پڑہیں۔ 12نفل پڑھ کر 100مرتبہ درود شریف پڑہیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور پاکﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور پاک ﷺ کے وسیلے سے اﷲ تعلی کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل ،انکساری،عاجزی سے کم از کم 15منٹ   اپنے لئے یا اپنی بہن بیٹی کیلئے اچھے رشتے  کی دعا کریں۔ انشاءاﷲ تعلی اگلے رمضان سے پہلے مراد پوری ہو گی۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

 اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ﴿۱﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِؕ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُؕ﴿۴﴾ اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ﴿۵﴾ صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۬ۙ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمْ وَلَا الضَّآلِّیۡنَ٪﴿۷﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

 قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾

  

کینسر‘بواسیر‘ دائمی نزلہ کیلیے گارنٹی شدہ علاج




سردی کی آمد ہے اور ساتھ ہی اس خوبصورت موسم میںمزے کے پھل سبزیوں کے ساتھ آتے ہیں ساتھ ہی نزلہ کھانسی‘ گلے میں خراشیں‘ سر میں شدید درد بھی ہماری لاپرواہی سے آتے ہیں۔راقمہ کا پوری زندگی کا اصول ہے اسی پانی سبزی اور میوے سے علاج کرتی ہے۔ 15ستمبر کے بعد یہ علاج صحت مندی میں کرلیجئے۔ بچوں کو کروائیں‘ ٹانسلز بھی ہوں یہ علاج کریں۔ 
٭ ادرک کا ٹکڑا آدھی چھٹانک‘ تین عدد لونگ‘ تین عدد سبز الائچی‘ سات کشمش‘ دو بڑی الائچی‘ تین عدد بادام ثابت‘ تین عدد پستہ ۔ دھیمی آنچ پر ایک کپ پانی میں ڈالیے پکنے کے بعد آدھا کپ رہ جائے۔یہ صبح نہار منہ پی لیں۔ وقت پھر اگلے روز اتنا ہی سب کچھ ڈال کر پکائیں۔ یہ قہوہ تین روز پی لیں۔ حیرت انگیز شفاء ہوگی۔
٭ سادہ پانی کا گلاس بھرلیں‘ چھری لیں اس سے اندر کی طرف پیندے میں چھری سے حرکت ضرب X کے لگائیں۔ زیادہ گلا خراب ہو تو نومرتبہ کٹ لگائیں۔اللہ شافی گیارہ مرتبہ کہیں۔ بیٹھ کر تین سانس میں پانی پی لیں۔
گلا ٹھیک بھی ہو تو ہر ماہ چاند کا خیال رکھیں پہلی تاریخ سے سات تاریخ تک ہمیشہ جو افراد یہ عمل کریں گے انہیں کبھی گلے کی تکلیف نہیں ہوگی۔
اگر گلے کے کینسر کے مریض بھی یہ عمل مستقل کریں اور روزانہ صدقہ دیں۔ حسب توفیق دو نفل شفاء کے پڑھ کر پیارے نبی ﷺ کو ہدیہ بخش دیں۔ صبح وشام اکتالیس بار سورۂ فاتحہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان پڑھیں۔ حیرت انگیز شفاء پائیں گی۔ گلا جب تک ٹھیک نہ ہو چھری کی دستی ہاتھ میں ہو لمبی چھری لیں پورے گلاس میں ڈوب جائے۔ جتنی بار پانی پئیں اسی طرح پی لیں۔ یہ نسخہ راقمہ نے زبانی فون پر بھی بہت لوگوں کو بتایا۔ لوگوں نے سوفیصد پایا۔ اگر نہار منہ ایک گلاس پانی پر گیارہ کٹ لگاکر مستقل پانی پی لیا کریں تو کبھی گلے کے امراض نہیں ہوں گے۔بہت عجیب ٹوٹکہ ہے۔
عجیب و کھچڑی کھانے سے اسہال 
اور پیچش سے ہمیشہ کیلئے نجات
راقمہ بہت دنوں سے ارادہ کررہی تھی۔ ایک ملنے والی خاتون کی بیٹی بہت بیمار تھی۔ سوچا اس کی عیادت کرآؤں۔ جنت میں جانے کے شوق میں ہر وقت دل بے چین رہتاہے کسی بہانے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دوں کیونکہ اللہ رب العزت فرماتے ہیں جو فرد بے لوث صرف میری رضا کیلئے کسی مریض کی عیادت کو جاتا ہے وہ اتنی ہی دیر اس فرد کے پاس نہیں بلکہ جنت میں رہتا ہے۔ اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ راقمہ نے جلدی کام سمیٹے آیۃ الکرسی پڑھ کر گھر کو تالا لگایا اور عیادت کے ارادے سے اس خاتون کے گھر چلی جارہی تھی۔ گھر بہت دور تھا گھر جس قدردور ہو اتنی ہی بخشش زیادہ ہوتی ہے۔ مکان پر پہنچ کر دروازہ پر دستک دی‘وہ خاتون برآمد ہوئیں یہ بیوہ خاتون تھیں غریب بھی… راقمہ کو اپنے دروازے پر دیکھ کر ہکا بکا دیکھتی رہی اسے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اس غریب کے دروازے پر کوئی معزز خاتون آجائے گی پھر جیسے اسے یقین ہوا کہ واقعی ایسا ہی ہے جلدی سے کہا آپا جی آجاؤ… میرے پاس تو بٹھانے کیلئے جگہ بھی نہیں ہے یہ کہہ کر ایک لکڑی کا تختہ اپنے دوپٹے سے صاف کرنے لگی راقمہ نے کہا غریب بڑے خوش قسمت ہیں۔ جنت میں یہ امیروں سے پہلے چلے جائیں گے۔ کچھ رقم ساتھ لے کر گئی تھی کہ علاج کیلئے دے دوں گی۔ اٹھارہ سالہ بیٹی کا حال بے حد خراب تھا۔ ہر پانچ منٹ بعد اس کے کپڑے تبدیل کرانا‘ غسل کروانا’ کچھ منٹ گزرے کہ ایک خاتون کمربند لینے آگئی۔ اس غریب بیوہ نے کہا کمربند کیسے بناؤں؟ بیٹی کی مصیبت میں دن کٹ جاتا ہے۔ یہ غریب عورت کمربند بنا کے روزی کماتی تھی۔ وہ بہن شفائے رحمت کا فرشتہ بنا کر اللہ نے بھیجی۔ آنے والی بہن نے کہا کہ دیسی کیکر کی ایک کلو چھال لے آؤ اس کو ایک کلو پانی میں ابالو‘ ایک گھنٹہ دھیمی آنچ پر پکنے کے بعد چولہے پر اتارو‘ اور پانی چھان لو اور اس میں چاول برابر لے کر بھگو دو‘ پیاز کاترکہ دو‘ چھال والا پانی دیگچی میں ڈال کر دال چاول ڈال دیں۔ دم آجائے تو ٹھنڈا کرکے مریض کو کھلائیں یہی نسخہ استعمال کرائیں زندگی میں دوبارہ یہ مرض نہ ہوگا۔ بچے جوان بوڑھے سب کیلئے۔ اس بچی کو یہی نسخہ استعمال کرایا اور وہ ٹھیک ہوگئی۔
کئی سال پرانی بواسیر
پندرہ روپے سے ٹھیک
(طارق جاوید‘ لاہور)
چند سال قبل مجھے بواسیر تھی‘ بہت زیادہ خون ضائع ہوتا تھا جب بھی لیٹرین جاتا تو فواروں کی طرح خون آتا۔ بہت ٹوٹکے کیے دیسی علاج کیا‘ ہومیو پیتھک علاج کیا لیکن آرام نہ آتا اور میں دن بدن کمزور ہوتا چلا گیا۔ ایک دن ’’عبقری‘‘ میں ایک کالمی چھوٹا سا علاج پڑھا۔ سوچا کہ بے ضرر اور چھوٹا سا علاج ہے یہ بھی کرکے دیکھ لیتا ہوں۔
لکھے ہوئے کے مطابق پنسار سے پندرہ روپے کے کالے جو لے آیا جنہیں اندرجو بھی کہتے ہیں۔ پندرہ رپے میں پاؤ بھر آگئے۔ انہیں کونڈے میں کوٹ پیس کر پاؤڈر کی طرح کرلیا اتنا کے چھاننی میں سے بھی صاف نکل گئے۔ ایک بوتل میں رکھ لیے اور حسب ہدایت ایک چمچ تین وقت یعنی صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ساتھ کھانے لگا۔ ایک ہفتے سے بھی پہلے خون آنا بند ہوگیا اور مجھے آرام آگیا لیکن میں نے احتیاطاً بنائی ہوئی دوائی ساری کھالی۔ اس کے ساتھ اور اس کے بعد سے میں نے بڑے گوشت اور ہری مرچ کا پرہیز جاری رکھا۔ وہ پندرہ روپے کے کالے جو کھائے مجھے آج کئی سال ہوگئے ہیں لیکن الحمدللہ مجھے مکمل آرام ہے۔

ہمیشہ خوشحال رہے



اسم اَلرَّافِعُ الْبَاسِطُ یہ دونوں اسم ملائکہ عرش کا وظیفہ ہیں ان اسماء کے ذاکر کو اللہ تعالیٰ جسمانی مالی اور علمی وت دیتا ہے اور اس کے ذاکر کو قدر ومنزلت دیتا ہے جو شخص ان دونوں اسماء کو چاندی کی انگوٹھی پر کند کرا کر پہنے تو ہمیشہ خوشحال رہے۔
قبولیت دعا کا عمل
اسم اَلْغَیْبُ السَّمِیْعُ ان دونوں اسمائ کا ذاکر اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگے تو وہ اس کو عنایت کرتا ہے۔ اگر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر اَلْمُجِیْبُ اور دائیں پر اَلسَّمِیْعُ لکھے۔ پھر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کردعا کرےتو انشاء اللہ فوراً قبول ہوگی۔ اس کے خواص بہت جلد ظاہر ہوتے ہیں۔
محبت کا کامیاب عمل
اسم اَلْقَہَّارُ الشَّدِیْدُ ان کا ذاکر جس کا م کا رخ کرتا ہے وہ کام جلد پورا ہوجاتا ہے اور ہر شخص اس سے محبت اور خوف کرتا ہے اگر ان کا دفق مکسر مربع کی صورت میں پاک چمڑے پر لکھ کر بازو پر باندھے توکوئی اس کا مقابلہ نہ کرسکے اور جو مقابلہ کرے گا وہ مغلوب ہوگا اس کے مخمس کا نقش بناکر اپنی پیشانی پر باندھے تو سب کے دلوں میں اس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔
جسمانی قوت میں اضافہ
اَلْقَوِیُّ اَلْقَادِرُ ان دونوں اسموں کے ذاکر کے اعضاء میں قوت پیدا ہوتی ہے۔ وہ جس قدر بوجھ اٹھائے کچھ مشقت معلوم نہ ہوگی۔
دعا دافع مصیبت
جس شخص کو کوئی مصیبت درپیش ہو اس کو چاہیے کہ شب جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد غسل کرکے اعتکاف میں بیٹھے اور کسی سے کلام نہ کرے یہاں تک کہ عشاؑء کی نماز پڑھ کے وتر کے آخری سجدہ میں یہ الفاظ سو بار کہے یَااَللّٰہُ یَارَبُّ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ یَااَللّٰہُ اور حاجت مانگے انشاء اللہ پوری ہوگی۔اللہ کے ان پاک ناموں کے وسیلے سے بہت سو کی حاجتیں پوری ہوئی ہیں آپ بھی یقین کے ساتھ کریں۔ اللہ کرم کرے گا۔

درد سر کا علاج


درد سر کا علاج


سر کے درد سے نجات کیلئے سورۂ کوثر پوری سورۃ باوضو سات بار پڑھ کر کوئی شخص سر میں دم کردیا کرے ورنہ خود سات بار پوری سورت پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے اپنے تمام سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کرنے سے سر کادرد دور ہوجائے گا۔نیز یہ کہ مندرجہ ذیل حروف:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ پڑھ کر ایک کاغذ پرلکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر سر میں یا ٹوپی میں اور عورت ہے تو چوٹی میں باندھ لے ا نشاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے بھی سر میں درد نہ ہوگا۔ وہ حروف یہ ہیں:۔

گھر میں رزق کی فراوانی


گھر میں رزق کی فراوانی
گھر میں رزق کی کمی محسوس ہو یا گھر میں برکت نہ ہو جس کے سبب ہاتھ تنگ رہتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ رات کو عشاء کی نماز کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے پھر ایک سو بار یَاوَاسِعُ پڑھے اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور دعا کرے۔ یہ عمل اکتالیس دن تک کرے انشاء اللہ تعالیٰ گھر میں برکت ہوگی اوررزق زیادہ تعداد میں حاصل ہوگا نیز برکت کیلئے سب گھر کے افراد نماز کی پابندی کریں۔

لڑکے اور لڑکیاں کنوارے


بعض مرتبہ کچھ مجبوریوں کے سبب بہت سے لڑکے اور لڑکیاں کنوارے رہ جاتے ہیں۔ ان کی شادی میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے:۔ شادی کیلئے ہر بدھ کو یا ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باوضو سورۂ یوسف پارہ 12 کی تلاوت کرے۔ لڑکا یا لڑکی خود پڑھ لے یا گھر کا کوئی فرد پڑھ لے۔ یہ عمل اکتالیس دن کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی کوئی مناسب رشتہ ہوجائے گا۔

بے جا وہم کا علاج


بے جا وہم کا علاج


بعض مرتبہ لوگوں کے وہم کا مرض بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے نہ صرف ان کی زندگی عذاب بن جاتی ہے بلکہ وہ دوسروں کے لیے بھی عذاب بن جاتے ہیں۔ وہم کے سبب بار بار وضو کرنا‘کپڑے پاک کرنا‘ کرسی‘ میز‘ پلنگ‘ مسہری‘ دری‘ چادر‘ بستر سب بار بار پاک کرنا پھر بھی شک و شبہ دور نہیں ہوتا کہ پاک ہوئے یا ابھی ناپاک ہیں ان کو بار بار پانی میں نکالنا اس طرح سارا دن لگ جاتا ہے لیکن شک اور وہم پھر بھی باقی رہتا ہے۔ گھروالے اس مرض سے پریشان اور مصیبت میں گھرے رہتے ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے اس سے وہم کامرض ہمیشہ کیلئے دور ہوجاتا ہے۔
مریض خود پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلے یا کسی سے پڑھوا کر پانی پر دم کراکے وہ پانی پی لے۔ وہ عمل یہ ہے:۔
رات کو سوتے وقت ایک سو بار لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ پڑھ کر سینے پر دم کرلیں اور اسی طرح صبح کو بعد نماز فجر ایک سو بار اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ پڑھ کر سینے پر دم کرلیں۔ اکتالیس دن بلاناغہ یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہم کا مرض بالکل ختم ہوجائیگا۔
بعض مرتبہ کچھ مجبوریوں کے سبب بہت سے لڑکے اور لڑکیاں کنوارے رہ جاتے ہیں۔ ان کی شادی میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے:۔ شادی کیلئے ہر بدھ کو یا ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باوضو سورۂ یوسف پارہ 12 کی تلاوت کرے۔ لڑکا یا لڑکی خود پڑھ لے یا گھر کا کوئی فرد پڑھ لے۔ یہ عمل اکتالیس دن کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی کوئی مناسب رشتہ ہوجائے گا۔

حافظہ کی کمزوری دور کرنا


حافظہ کی کمزوری دور کرنا


اگر کسی کا دماغ اور حافظہ کمزور ہو اور اسے سبق یاد نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے حافظہ کی کمزوری دور کرنے کیلئے اول باوضو گیارہ باردرود شریف پڑھے اس کے بعد ایک پاؤ روغن بادام (بادام کے تیل) پر اکتالیس بار سورۂ الم نشرح پڑھ کر دم کرے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے اور دم کرے۔ اس روغن بادام کو رات کو سوتے وقت ایک چمچہ ایک کپ گرم دودھ میں ڈال کر بچے کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دماغ کی کمزوری دور ہوگی اور بچہ کا حافظہ کام کرے گا۔ وہ جو کچھ پڑھے یاد رہے گا۔

سر کے بالوں کا جھڑنا



سر کے بالوں کا جھڑنا


اکثر لڑکیوں کے سر کے بال جھڑنے لگتے ہیں بعض مرتبہ تو یہ دماغ کی کمزوری کا سبب ہوتا ہے۔ دوسرے کسی سحر‘ جادو‘ سفلی اور آسیبی اثرات کے سبب ہوتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔ عمل یہ ہے:۔
سرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو اکتالیس مرتبہ سورۂ وللیل اذا یغشی (پوری سورۃ) پارہ 30 پڑھ کر دم کرلیں۔ اس تیل کی روزانہ سوتے وقت رات میں سر پر مالش کرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ کچھ دن عمل کرنے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور اسی طرح اگر کسی کے ڈاڑھی کے بال گرنے لگیں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔

نفرت کو محبت اور دشمنی کو دوستی میں بدلنا


نفرت کو محبت اور دشمنی کو دوستی میں بدلنا


اگر دو دوستوں میں باہمی اختلاف پیدا ہوگیا ہو یا دو خاندان میںکسی وجہ سے میل ملاپ ختم ہوگیا ہو اور آپس میں ملنا جلنا ختم ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں یہ عمل بہت مفید اور کارگر ہے۔ ایک کلومصری یا شکر یا مٹھائی پر باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ بار
سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾۔
آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس مصری‘ شکر یا مٹھائی پر دم کرکے ناراض لوگوں کو کھلادیں۔ اگر کھلانا ممکن نہ ہو تو سجدے کی حالت میں اکیلے کمرے میں تین سو تیرہ مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کرسجدے ہی میں ناراض لوگوں کی محبت اور میل ملاپ کی دعا کریں۔ انشاء اللہ دشمنی دور ہوکر دوستی میں بدل جائے گی۔ مجرب عمل ہے۔

سامان کی جلد فروخت کیلئے



  
سامان کی جلد فروخت کیلئے  
  
سامان پر سورہ  یوسف کی آیت نمبر ۸۰ پڑھ کر پھونک مار دیں۔ انشاءاﷲ سامان جلد فروخت ہو جائے گا۔

فَلَمَّا اسْتَیۡــَٔسُوۡا مِنْہُ خَلَصُوۡا نَجِیًّا ؕ قَالَ کَبِیۡرُہُمْ اَلَمْ تَعْلَمُوۡۤا اَنَّ اَبَاکُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَیۡکُمۡ مَّوْثِقًا مِّنَ اللہِ وَمِنۡ قَبْلُ مَا فَرَّطۡتُّمْ فِیۡ یُوۡسُفَ ۚ فَلَنْ اَبْرَحَ الۡاَرْضَ حَتّٰی یَاۡذَنَ لِیۡۤ اَبِیۡۤ اَوْ یَحْکُمَ اللہُ لِیۡ ۚ وَہُوَ خَیۡرُ الْحٰکِمِیۡنَ ﴿۸۰﴾

پھر جب اس سے ناامید ہوئے الگ جاکر سرگوشی کرنے لگے اُن کا بڑا بھائی بولا کیا تمہیں خبر نہیں کہ تمہارے باپ نے تم سے اللّٰہ کا عہد لے لیا تھا اور اس سے پہلے یوسف کے حق میں تم نے کیسی تقصیر کی تو میں یہاں سے نہ ٹلوں گا یہاں تک کہ میرے باپ مجھے اجازت دیں یا اللّٰہ مجھے حکم فرمائے اور اس کا حکم سب سے بہتر

  

دنیا کا کوئی دکھ تکلیف ہو، بیماری


بسمہ اللہ ِانا ﷲ وانا الیہ راجعون یا جامعُ یا مُعید

دنیا کا کوئی دکھ تکلیف ہو، بیماری،پریشانی، جسم کے لحاظ سے، کاروبار کے لحاظ سے،گھر کے لحاظ سے کوئی مسئلہ ہو۔ ۱۰۱ مرتبہ صبح شا م پڑھیں یا ہر نماز کے بعد، یہی پڑھ کر روٹی پر دم کریں اور پریندوں کو ڈالیں عمل میں طاقت پیدا ہو گی۔عمل کی مدت 70,40یا90دن ہے۔ لیڈز ناغہ کے دنو ں میں پڑھ سکتی ہیں۔

اگر کسی آدمی کو یہ یقین ہے


اگر کسی آدمی کو یہ یقین ہے کے وہ جتنی مرتبہ مرضی اپنے دوست سے جھگڑا کرے گا تو اسکا دوست اسکو منا لے گا تو اس کا مطلب یہ نہیں کے وہ دوست جو اس آدمی کو بار بار مناتا ہے وہ غلط تھا بلکہ اسکو انا سے زیادہ رشتے عزیز ہے .

رشتے پودوں کی طرح ہوتے ہیں،
پودوں کواگرپانی نہ ملے،تو مرجھا جاتے ہیں،
بلکل اسی طرح سے رشتوں کواگر پیار نہ ملے تووہ بھی مرجھاجاتے ہیں. . . . . .

جب کسی ایک کی راہنُمائی ہوتی ہے تو ساتھ کئی اور بھی فیض پاتے ہیں۔ جیسے قرآن ایک حفظ کرتا ہے، اِرد گِرد بخشے کئی جاتے ہیں۔ شادی ایک کی ہوتی ہے، خوش دوسرے اور زردہ پلاؤ کئی اُڑاتے ہیں۔ قوّالی کسی ایک کے ہاں ہوتی ہے مگر سنتے بہت سے ہیں۔

حافظہ میں تیزی اور امتحان میں کامیابی


حافظہ میں تیزی اور امتحان میں کامیابی


حافظہ میں ترقی اور تیزی کے لیے ہر پڑھا ہوا سبق یادرکھنے کیلئے۔ ہر فرض نماز کے بعد سورۂ الم نشرح (پوری سورۃ) تین مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلے۔ امتحان میںکامیابی کے لیے روزانہ بعد نمازعشاء ایک سو بار یَاحَسِیْبُ پڑھے اور سینے پر دم کرلے۔ امتحان کے دوران کثرت سے یَاحَسِیْبُ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل ہوگی۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج


  روحانی بیماریوں کا روحانی علاج  
روانی زبان
میں ایک طالبعلم ہوں۔ یوں تو میری زبان روانی سے چلتی ہے لیکن مخصوص حروف صحیح تلفظ کے ساتھ بولنے سے قاصر رہتا ہوں بہت کوشش کرتا ہوں کہ زبان ٹھیک ہو جائے لیکن کامیاب نہیں ہوتا۔ اچانک غلط تلفظ ادا کرنے سے صورتحال مضحکہ خیز ہو جاتی ہے اور لوگوں کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رشتہ داروں اور دوستوں سے حتی الامکان دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔(محمد عارف‘ لاہور)
جواب: اگر زبان کی ساخت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو مندرجہ ذیل عمل سے انشاء اللہ ضرور فائدہ ہو گا۔ایک ہزارمرتبہ کھٰیٰعصپڑھ کر ایک کاغذ پر دم کریں اور کاغذ پر بھی حروف لکھ دیں اس کاغذ کو اپنے تکئے کے اندر رکھ دیں۔ خیال رہے کہ آپ کا تکیہ کوئی دوسرا شخص استعمال نہ کرے۔ رات کو سوتے وقت بھی صرف ذہن میں آہستگی سے گیارہ بار دہرائیں اور سو جائیں جب بھی بات کریں رک کر اور آہستگی کے ساتھ کریں تاکہ زبان کی حرکت پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل رہے۔
ذہنی یکسوئی ختم
جسمانی طور پر کوئی شکایت نہیں لیکن ذہنی یکسوئی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے کسی غیبی طاقت نے دماغ کو جکڑ رکھا ہے۔ گھر میں نہ ختم ہونے والے مسائل کا سلسلہ جاری ہے۔ خاندانی رنجشیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ گھر کا ماحول ایسا ہے کہ بعض اوقات گھر چھوڑدینے کا خیال آ جاتا ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی رائے اور مشورے سے نوازیں۔(سویرا‘گجرات)
جواب: آدمی اپنے گردوپیش کو بالکل بدل نہیں سکتا اور نہ قطعی طور پر اس سے لاتعلق ہو سکتا ہے۔ تاہم ان حالات میں اسے چاہئے کہ خود کو تفکرات سے اس طرح دور رکھے کہ اس کی ذہنی توانائی کم سے کم ضائع ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ کا ورد ہراعتبار سے بہتر ثابت ہو گا۔ زیادہ سے زیادہ پڑھتی رہا کریں۔


اچانک مایوسی


ہمہ وقت دماغی الجھن میں مبتلا رہتی ہوں۔ اچانک مایوسی اور افسردگی طاری ہو جاتی ہے دل نہ پڑھنے کو چاہتا ہے اور نہ ہی کسی کام کی امنگ باقی رہتی ہے۔ کسی سے بات کرنا نہایت برا محسوس ہوتا ہے۔ اکثر مستقبل کے بارے میں سوچتی ہوں اور شدید ناامیدی گھیر لیتی ہے۔ اچانک رونا آ جاتا ہے۔ پہلے معمول کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھی لیکن اب حال برعکس ہے۔ کبھی کوئی ارادہ کرتی ہوں اور کبھی دوسرا منصوبہ دل میں گھر کر لیتا ہے۔ غرض عجیب کشمکش میں دماغ گرفتار رہتا ہے۔(فوزیہ‘راولپنڈی)
جواب :انسان کی بنیاد وہم اور یقین پر ہے۔ مذہب کی اصطلاح میں اسی کو شک اور ایمان کہا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ دماغ میں شک کو جگہ دینے سے منع فرماتے ہیں اور ذہن میں یقین کو پختہ کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ یہی شک اور یقین ہے جو دماغی خلیوں میں ہمہ وقت عمل کرتا رہتا ہے۔ جس قدر شک کی زیادتی ہو گی اسی ہی قدر دماغی خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ واقع ہو گی۔ انہی دماغ خلیات کے زیر اثر تمام اعصاب کام کرتے ہیں اور اعصاب کی تحریکات ہی انسانی زندگی ہے۔ جب ذہن پر شک کا غلبہ ہوتا ہے تو آدمی مفروضہ خیالات کو حقیقت کا درجہ دینے لگتا ہے اور یہ خیالات ایسے ہوتے ہیں جن میں شکست و ریخت ہوتی ہے مثلاً عمل کے ضائع ہونے کا خدشہ، مستقبل کے متعلق ناامیدی وغیرہ۔
ان تمام باتوں کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے خیالات میں شک کو زیادہ سے زیادہ دور کرتے ہوئے یقین کو بیدار کریں مستقبل کے متعلق اندیشوں کو قطعی طور پر ذہن سے دور کر دیں۔ کسی ایک کام کا ارادہ کریں تو اس کے علاوہ کسی دوسری طرف دھیان نہ دیں۔ نماز کی پابندی کریں اور نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد اکیس اکیس مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر اپنے قلب پر دم کریں انشاء اللہ بہت جلد دماغی کشمکش ختم ہو جائے گی۔


دل گھبراتا ہے


عمر انیس سال ہے اور جماعت دہم کا طالب علم ہوں حالت ایسی ہے کہ کوئی کام نہیں کر سکتا تمام جسم درد کرتا ہے اور جسم میرے ارادوں کا ساتھ نہیں دیتا ہر وقت اپنی بیماری کے متعلق سوچتا رہتا ہوں خیال آتا ہے کہ شاید اب زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھوں گا ایک وہم میرے دماغ سے چمٹ کر رہ گیا ہے دوست میرا مذاق اڑاتے ہیں جسم کی ہڈیاں نظر آتی ہیں دل گھبراتا ہے اور ہاتھ پائوں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں علاج کرا رہا ہوں۔(انور علی‘ملتان)
جواب : رات کو ایک وقت مقرر کر کے اندھیرے میں بیٹھ جائیں پانچ منٹ تک ان الفاظ کو پڑھیں اَلْعَظْمَۃُ لِلہِ مَافِی السَّمٰوَاتِ بعد ازاں دس منٹ تک خاموش بیٹھے رہیں اس عمل کو کم از کم دو ماہ تک کیا جائے۔ علی الصبح پانی پر 41بارالٰرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتَابِ الْمُبِیْنِ اَلرَّحِیْمْ اَلرَّحِیْمْ اَلرَّحِیْمْ یَااَللہُ یَاحَفِیْظُ دم کر کے پی لیا کریں یہ عمل نوے دن تک کیا جائے علاج اور وظیفہ روحانی سے انشاء اللہ آپ کی ذہنی و جسمانی صحت بحال ہو جائے گی۔


تعلیمی کامیابیاں


میں ایک طالب علم ہوں اور حصول علم کا بہت شوق ہے لیکن دماغ ساتھ نہیں دیتا ذہن مائوف رہتا ہے کوئی بات دماغ میں ٹھہرتی نہیں اگر یاد ہو جائے تو چند گھنٹوں بعد ذہن کے اسکرین سے مٹ جاتی ہے کسی بات کو سمجھنے میں بھی دیر لگتی ہے فہم و ذکاوت بھی کم محسوس ہوتی ہے ذہنی یکسوئی کی کمی ہے مطالعے کے لیے بیٹھتا ہوں تو دماغ مختلف سمتوں میں بھٹکنے لگتا ہے اگر یہی حال رہا تو تعلیم میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکوں گا۔(شائستہ خان ‘پشاور)
جواب:9 انچ لمبے اور چھ انچ چوڑے عمدہ کاغذ پر قطاروں میں 9 کا ہندسہ نیلی روشنائی سے لکھ لیں اس کاغذ کو کسی گتے وغیرہ پر چسپاں کر لیں تاکہ سامنے رکھنے میں آسانی ہو رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دس دس منٹ تک نظریں جما کر اس کاغذ کو پانچ فٹ کے فاصلے سے دیکھا کریں مسلسل اس عمل کو جاری رکھنے سے انشاء اللہ ذہنی کارکردگی کو فائدہ ہو گا۔
میں مرنے والی ہوں؟؟؟
بچی کی پیدائش کے ایک ماہ بعد پڑوس میں کسی کے انتقال پر تعزیت کے لئے چلی گئی اس کے بعد سے میری حالت بہت خراب ہے رات کو نیند نہیں آتی اور ڈرائونے خواب دکھائی دیتے ہیں ہر وقت یہ خیال رہتا ہے کہ میں مرنے والی ہوں کھانا کھانے کو بالکل دل نہیں چاہتا بہت کمزور ہو گئی ہوں گھر کا نظام تہہ و بالا ہو گیا ہے شوہر میری طرف سے بہت پریشان رہتے ہیں۔(عائشہ‘ گوجرانوالہ)
جواب: کسی ماہر امراض نسواں سے اپنا معائنہ کرائیں اور ان کی ہدایت پر عمل کریں صبح اور رات کو پانی پر یَااَللہُ یَارَحِیْمُ یَا مُرِیْدُ سو سو مرتبہ دم کر کے پیا کریں انشاء اللہ تمام حالات و کیفیات ختم ہو جائیں گی۔


شدید ذہنی کوفت


دو سال سے ذہنی دبائو میں مبتلا ہوں۔ خیالات میں ثقل غالب رہتا ہے خاص طور پر صبح بیدار ہونے کے بعد شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذہنی و جسمانی توانائی کے ضیاع سے صحت دن بدن گرتی جا رہی ہے۔ جسم میں خون کی کمی ہے اور جسم توانائی سے محروم دکھائی دیتا ہے۔ دوست میرا مذاق اڑاتے ہیں جس سے میری ذہنی اذ یت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔(نوید‘کوئٹہ)
جواب: ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَاسَلَامُ اَلْمُھَیْمِنُ اَلْقُدُّوْسُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ اس ورد کو آنکھیں بند کر کے پڑھیں اور ذہن میں الفاظ کو واضح اور الگ الگ دھرائیں۔ نماز فجر کے بعد کسی کھلی جگہ چہل قدمی کریں۔ ذہن کو تمام خیالات سے خالی کر کے آہستگی کے ساتھ سانس اندر لیں اور باہر نکالیں۔ اس عمل کو مستقل کرتے ہوئے ذہن میں یَاحَفِیْظُ کا ورد جاری رکھیں۔ بعد ازاں پانی پر اکیس مرتبہ الٰرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتَابِ الْمُبِیْنِ اَلرَّحِیْمْ اَلرَّحِیْمْ اَلرَّحِیْمْ یَااَللہُ یَاحَفِیْظُ دم کر کے پی لیا کریں۔


آسمان کا تصور


دل و دماغ پر ایک بوجھ سا رہتا ہے طبیب ذہنی سکون کی گولیاں تجویز کرتے ہیں سرکاری ملازمت کرتا ہوں دفتر میں کوئی شخص میری بات نہ مانے تو سر بھای ہو جاتا ہے اور جھٹکے سے لگتے ہیں دماغی کیفیات قابو سے باہر ہو جاتی ہیں طرح طرح کے خیالات ذہن پر یلغار شروع کر دیتے ہیں سارا دن دماغی الجھن میں گزر جاتا ہے۔ آج سے دس برس قبل میں بالکل ٹھیک تھا لیکن پھر اس کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی زمانے میں اور پھر بعد میں بعض گھریلو الجھنوں کا سامنا کرنا پڑا کبھی سوچتا ہوں کہ یہ سب کچھ میری وجہ سے ہوا ہے اور کبھی جادو سحر کا خیال آتا ہے لوگوں سے اچھی طرح ملنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ذہنی دبائو مجھے متوازن نہیں رکھتا۔ لوگوں سے اس طرح بات کرتا ہوں جیسے جذبات سے عاری کوئی شخص بات کرتا ہے خود کو تبدیل کرنا چاہتا ہوں لیکن تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔(محمد حیات‘ سکھر)
جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے باوضو ہو کر یہ عمل کریں۔ ایک لوٹےیا گلاس میں پانی لے کر کسی کیاری یا گملے کے قریب بیٹھ جائیں چلو بھر پانی لیں ایک مرتبہ یاودود پانی پر دم کر کے پانی اس طرح ناک کے نتھنوں میں داخل کریں‘ جیسے وضو کرتے وقت کیا جاتا ہے پانی اتنا داخل کریں کہ ناک کی جڑوں تک اوپر چلا جائے۔ پھر اس پانی کو کیاری یا گملے میں گرا دیں اس عمل کو سات مرتبہ کریں رات کو سونے کے لئے لیٹیں تو آنکھیں بند کر کے تصور کریں کہ بند آنکھوں سے آپ آسمان کو دیکھ رہے ہیں۔ اس تصور کو قائم رکھیں یہاں تک کہ نیند آ جائے۔ اول الذکر عمل کو تین ہفتے اور آسمان کے تصور پر کم از کم دو ماہ تک عمل کیا جائے انشاء اللہ جن ذہنی الجھنوں کا آپ نے تذکرہ کیا ہے وہ بہت جلد دور ہو جائیں گی۔


نیند کوسوں دور …


غیر اہم اور اہم خیالات ذہنی الجھن بن جاتے ہیں پوری رات انہی خیالات میں کروٹیں بدل کر گزار دیتا ہوں نیند آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے روز بروز قلبی اور جسمانی طور پر انحطاط سے دو چار ہوں۔ خوف کی یہ حالت ہے کہ قبرستان کے پاس سے گزرتے ہوئے دل تیز دھڑکنے لگتا ہے اور حلق میں کانٹے پڑ جاتے ہیں محسوس ہوتا ہے کہ میرا کوئی واقف اس جگہ دفن ہے اور میں بھی جلد اس جگہ آنے والا ہوں۔ مختصر یہ کہ ذہنی پریشانی اور جسمانی کمزوری کی منہ بولتی تصویر بن گیا ہوں امید ہے کہ راہنمائی اور مشورے سے نوازیں گے۔
جواب : ایک نو انچ لمبا اور چھ انچ چوڑا شیشہ لیں شیشہ سے مراد آئینہ نہیں ہے بلکہ سادہ شیشہ ہے جس کے آر پار نظر آتا ہے اس شیشے پر ایک طرف نیلا پینٹ کرا لیں اور درمیان میں ایک سفید رنگ کا دائرہ بنوائیں اور اس کے اندر نیلے رنگ سے اسم ذات اللہ لکھوا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دس دس منٹ تک اس اسم کو پانچ فٹ کے فاصلے سے دیکھا کریں دیگر اوقات میں زیادہ سے زیادہ یَا اَللہُ یَارَحْمٰنُ کا ورد کرتے رہا کریں۔ کم از کم چالیس روز ان دونوں باتوں پر عمل پیرا رہیں انشاء اللہ خوف کی کیفیت مغلوب ہو جائے گی۔


دل میں کچھ ہوتا ہے


میں ایک دینی ادارے میں درس و تدریس کا کام کرتی ہوں نماز کی پوری طرح پابند ہوں لیکن مجھ میں اتنی صلاحیت اور طاقت نہیں کہ خواتین کے سامنے کھڑے ہو کر تقریر کر سکوں یا دین کی باتیں انہیں بتا سکوں۔ تقریر کرتے ہوئے دل میں کچھ ہوتا ہے اور زبان سے کچھ اور نکلتا ہے الفاظ پر کنٹرول کھو بیٹھتی ہوں۔ گھبراہٹ اور پریشانی میں کانپنے لگ جاتی ہوں۔ کسی پر میرا اثر اور رعب طاری نہیں ہوتا۔ میری طبیعت تیزی اور چستی سے بھی محروم ہے۔ جس سے بھی دوستی ہوتی ہے وہ مجھ سے دور ہو جاتا ہے۔ بہت کچھ بننے کا ارادہ رکھتی ہوں لیکن ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔(ساجدہ ندیم‘ مردان)
جواب : رات کو سونے کے لئے لیٹیں تو وضو کر لیں۔ پشت کے بل لیٹ کر آنکھیں بند کر لیں اور اندازاً پانچ منٹ تک اس آیت کریمہ کو ذہن میں پڑھتی رہیں۔اِنَّمَآ اَمْرُہٗٓ اِذَآ اَرَادَ شَیْـًٔا اَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ (یٰسین82) بعد ازاں یہ تصور کریں کہ بند آنکھوں کے سامنے ایک سیاہ رنگ کا پردہ ہے۔ اس پردے پر تصور کی قوت سے نورانی حروف میں بار بار یَافَتَّاحُ لکھتی رہیں۔ جس طرح قلم الفاظ لکھتا ہے اسی طرز پر ذہن کی قوت سے اسم یَافَتَّاحُ کو لکھتی رہیں۔ اندازاً دس منٹ کے عمل کے بعد سو جائیں۔ پہلے سات دن یہ عمل کر کے نتائج ملاحظہ کریں پھر مزید سات دن یہ عمل کریں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو دنوں کی تعداد بڑھا کر اکیس دن کر دی جائے۔ اکیس دن سے زیادہ یہ عمل نہ کریں۔ اس عمل کے نتائج سے بذریعہ خط راقم کو مطلع کریں۔ انشاء اللہ تمام معاملات میں آپ کی خوابیدہ قوتیں متحرک ہو جائیں گی۔ تاہم چند باتیں مدنظر رکھیں۔ کسی پر رعب ڈالنے یا اثر ڈالنے کا خیال دل میں نہ لائیں۔ جو باتیں آپ کہنا چاہتی ہوں ان کا مجموعی خلاصہ ذہن میں رکھیں اور ٹھہر ٹھہر کر اطمینان کے ساتھ بیان کریں۔


عاشورہ کے دن


عاشورہ کے دن کے اعمال: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رحمۃ اللعالمین ﷺ نے فرمایا جو شخص عاشورہ کے دن یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے یتیم کے سر کے بال کے عوض ایک درجہ جنت میں بلند فرمائیں گے۔(غنیۃ الطالبین ج 2ص53)
عاشورہ کے روز غسل کرنا ہر مرض سے محفوظ: ارشاد نبی کریم ﷺ ہے جس نےعاشورہ (دسویں محرم) کے روز غسل کیا تو وہ مرضِ موت کے سوا کسی مرض میں مبتلا نہ ہوگا۔(غنیۃ الطالبین ج 2ص53)
یوم عاشورہ گناہوں سے توبہ کا حکم: سیدنا حضرت موسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی اور حکم ہوا:۔ ترجمہ’’اپنی قوم کو حکم دو کہ دس محرم الحرام کو توبہ کریں اور جب یوم عاشورہ ہو تو میری طرف نکلیں (یعنی توبہ کریں)میں ان کی مغفرت فرمادوں گا(فیض القدیر شرح جامع الصغیر)
یوم عاشورہ آنکھوں کا علاج: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص عاشورہ کے دن اثمد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی نہ دکھیں گی۔ (شعب الایمان ج3 ص367)
یوم عاشور پر اہل و عیال پر خرچ کرنے برکات: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہٗ کہتے ہیں حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل وعیال کے کھانے پینے میں خوب زیادہ فراخی اور کشادگی کرے گا الہ کریم سال بھر تک اس کےر زق میں وسعت اور خیروبرکت عطا فرمائے گا۔ (ماثیت من السنۃ اشہر الحرام صفحہ 17)
تجربہ: حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا۔ (مشکوٰۃ شریف صفحہ 170)
حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی: شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب غنیۃ الطالبین جلد 2 صفحہ54 پر فرماتے ہیں کہ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہم نے پچاس سال اس کا تجربہ کیا تو وسعت ہی دیکھی۔ اسی طرح علامہ مناوی رحمۃ اللہ علیہ فیض القدیر جلد 6 ص236 میں لکھتے ہیں کہ سیدنا حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ نے فرمایا کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو اس کو صحیح پایا اور سیدنا ابن عینیہ رضی اللہ عنہٗ نے فرمایا کہ ہم نے پچاس یا ساٹھ سال اس کا تجربہ کیا تو وسعت ہی پائی لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ دسویں محرم کو وسیع پیمانے پر کھانا پکانا اور کھلانا چاہیے۔
بیمار پرسی کرنا: ترجمہ: ’’جو کوئی عاشورہ کے روز مریض کی بیمارپرسی کرے گا گویا اس نے تمام بنی آدم کی بیمار پرسی کی۔‘‘ (غنیۃ الطالبین ج2 ص54)یوم عاشور پانی پلانے کا ثواب: حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے عاشورہ کے دن لوگوں کو پانی پلایا گویا اس نے تھوڑی دیر کیلئے بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کی۔ (غنیۃ الطالبین ج 2 ص 54)
روزے: سیدنا انس رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ نبی رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی محرم کے پہلے جمعہ کو روزہ رکھے تو اس کےگزشتہ گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتے ہیں۔ارشاد نبی اکرم ﷺ ہے جو کوئی محرم کے تین دن جمعرات جمعہ ہفتہ کے روزے رکھے تو اس کیلئے نوسال کی عبادت کو ثواب لکھا جاتا ہے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جوکوئی محرم کے پہلے دس دن عاشورہ تک روزے رکھے تو وہ فردوس اعلیٰ کا وارث و مالک ہوگا۔ (نزہۃ المجالس ج1ص145)
شب عاشورہ کے نوافل: عاشورہ کی رات میں چار رکعت نماز نفل اس ترتیب سے پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد کے بعد آیۃ الکرسی ایک بار اور سورۂ اخلاص تین بار پڑھے اور نماز سے فارغ ہوکر ایک سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ گناہوں سے پاک ہوگا اور بہشت میں بے انتہا نعمتیں ملیں گی۔ (جنتی زیور صفحہ 157) جو شخص اس رات میں چار رکعت نماز نفل اس ترکیب سے پڑھے کہ ہررکعت میں الحمدشریف کے بعد سورۂ اخلاص پڑھے تو رب العزت اس کے پچاس برس گزشتہ اور پچاس سال آئندہ کے گناہ بخش دیتا ہے اور اس کیلئے ملاء اعلیٰ میں ایک ہزار محل تیار کرتا ہے۔

صلہ رحمی

ابواللیث فرماتے ہیں کہ صلہ رحمی میں دس چیزیں قابل مدح ہیں۔ اول یہ کہ اس میں اللہ جل شانہٗ کی رضا و خوشنودی ہے کہ اللہ پاک کا حکم صلہ رحمی کا ہے۔ دوسرے رشتہ داروں پر مسرت پیدا کرتا ہے اور حضور ﷺ کا پاک ارشاد ہے کہ افضل ترین عمل مومن کو خوش کرنا ہے۔ تیسرے اس سے فرشتوں کو بھی بہت مسرت ہوتی ہے۔ چوتھے‘ مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی مدح اور تعریف ہوتی ہے۔ پانچویں‘ شیطان کو اس سے بڑا رنج وغم ہوتا ہے۔ چھٹے‘ اس کی وجہ سے عمر میں زیادتی ہوتی ہے۔ ساتویں‘ رزق میں برکت ہوتی ہے۔ آٹھویں‘ مردوں کو اس سے مسرت ہوتی ہے کہ باپ دادا جن کا انتقال ہوگیا۔ انکو جب اس کی خبر ہوتی ہے تو ان کو بڑی خوشی اس سے ہوتی ہے۔ نویں‘ آپس کے تعلقات میں اس سے قوت ہوتی ہے جب تم کسی کی مدد کروگے اس پر احسان کروگے تمہاری ضرورت اور مشقت کے وقت میں وہ دل سے تمہاری اعانت کرنے کا خواہش مند ہوگا۔ دسویں‘ مرنے کے بعد تمہیں ثواب ملتا رہے گا کہ جس کی بھی تم مدد کروگے تمہارے مرنے کے بعد وہ ہمیشہ تمہیں یاد کرکے دعائے خیر کرتا رہے گا۔
عرش کے سایہ تلے کون لوگ ہونگے؟
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن رحمٰن کے عرش کے سایہ میں تین قسم کے آدمی ہوں گے۔ ایک صلہ رحمی کرنے والا کہ اس کیلئے دنیا میں بھی اس کی عمر بڑھائی جاتی ہے‘ رزق میں بھی وسعت کی جاتی ہے اور اس کی قبر میں بھی وسعت کردی جاتی ہے۔ دوسرے وہ عورت جس کا خاوند مرگیا ہو اور وہ اولاد کی پرورش کی خاطر‘ ان کے جوان ہونے تک نکاح نہ کرے تاکہ ان کی پرورش میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔ تیسرے وہ شخص جو کھانا تیار کرے اور یتیم اور مساکین کی دعوت کرے۔
اللہ کے ہاں محبوب قدم
حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ دو قدم اللہ کے یہاں محبوب ہیں ایک وہ قدم جو فرض نماز ادا کرنے کیلئے اٹھا ہو اور دوسرا وہ قدم جو کسی محرم کی ملاقات کیلئے اٹھا ہو۔

انسان کی تمام پریشانیاں



انسان کی تمام پریشانیاں دو باتوں کی وجہ سے ہیں :
١) تقدیر سے زیادہ چاہتا ہے !
٢) اور وقت سے پہلے چاہتا ہے !

ابواللیث فرماتے ہیں


ابواللیث فرماتے ہیں کہ صلہ رحمی میں دس چیزیں قابل مدح ہیں۔ اول یہ کہ اس میں اللہ جل شانہٗ کی رضا و خوشنودی ہے کہ اللہ پاک کا حکم صلہ رحمی کا ہے۔ دوسرے رشتہ داروں پر مسرت پیدا کرتا ہے اور حضور ﷺ کا پاک ارشاد ہے کہ افضل ترین عمل مومن کو خوش کرنا ہے۔ تیسرے اس سے فرشتوں کو بھی بہت مسرت ہوتی ہے۔ چوتھے‘ مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی مدح اور تعریف ہوتی ہے۔ پانچویں‘ شیطان کو اس سے بڑا رنج وغم ہوتا ہے۔ چھٹے‘ اس کی وجہ سے عمر میں زیادتی ہوتی ہے۔ ساتویں‘ رزق میں برکت ہوتی ہے۔ آٹھویں‘ مردوں کو اس سے مسرت ہوتی ہے کہ باپ دادا جن کا انتقال ہوگیا۔ انکو جب اس کی خبر ہوتی ہے تو ان کو بڑی خوشی اس سے ہوتی ہے۔ نویں‘ آپس کے تعلقات میں اس سے قوت ہوتی ہے جب تم کسی کی مدد کروگے اس پر احسان کروگے تمہاری ضرورت اور مشقت کے وقت میں وہ دل سے تمہاری اعانت کرنے کا خواہش مند ہوگا۔ دسویں‘ مرنے کے بعد تمہیں ثواب ملتا رہے گا کہ جس کی بھی تم مدد کروگے تمہارے مرنے کے بعد وہ ہمیشہ تمہیں یاد کرکے دعائے خیر کرتا رہے گا۔
عرش کے سایہ تلے کون لوگ ہونگے؟
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن رحمٰن کے عرش کے سایہ میں تین قسم کے آدمی ہوں گے۔ ایک صلہ رحمی کرنے والا کہ اس کیلئے دنیا میں بھی اس کی عمر بڑھائی جاتی ہے‘ رزق میں بھی وسعت کی جاتی ہے اور اس کی قبر میں بھی وسعت کردی جاتی ہے۔ دوسرے وہ عورت جس کا خاوند مرگیا ہو اور وہ اولاد کی پرورش کی خاطر‘ ان کے جوان ہونے تک نکاح نہ کرے تاکہ ان کی پرورش میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔ تیسرے وہ شخص جو کھانا تیار کرے اور یتیم اور مساکین کی دعوت کرے۔
اللہ کے ہاں محبوب قدم
حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ دو قدم اللہ کے یہاں محبوب ہیں ایک وہ قدم جو فرض نماز ادا کرنے کیلئے اٹھا ہو اور دوسرا وہ قدم جو کسی محرم کی ملاقات کیلئے اٹھا ہو۔

ہر مقصد کیلئے


 ہر مقصد  کیلئے
ہر مقصد کیلئے صبح کی نماز کے بعد سو مرتبہ سورۂ توبہ کی آخری آیت کااول و آخر درود شریف ورد کریں۔

حسبی اللہ لاالہ الا ھو ط علیہ توکلت وھورب العرش العظم۔

غم کا علاج


اعمالِ شفاء
غم کا علاج
 
لاحول ولا قوۃ الا بااﷲِالعی العظیم

  60 بار روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں انشاءاﷲ تمام رنج و غم دور ہو ں گے اور دل کی گھبراہٹ کیلئےبھی یہ عمل مفید ہے۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے


جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
(آسیہ میمن‘ کنڈیارو)
یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جسے خدا رکھے اسے کون چکھے اس کا مطلب اس بات سے سمجھ میں آجاتا ہے یہ واقعہ جو بتانے جارہی ہوں ۔ یہ واقعہ میری امی کے ساتھ اکثر اوقات رات کو پیش آتا تھا ہم نے جب اپنے گاؤں سے آکر کنڈیارو میں رہائش اختیار کی تواس وقت ہمارے محلے میں بہت کم گھر ہوتے تھے اصل میں بات یہ ہے کہ جب رات ہوتی تو چور گلی میں چلتے ان کے چلنے کی آواز امی سنتی تھی گھر کی دیوار چھوٹی ہوتی تھی۔ امی سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر چاروں طرف دم کردیتیں‘ قرآن کی طاقت کی وجہ سے ان کو کبھی اندر آنے کی جرأت نہ ہوئی یہ ہے اللہ کی کتاب کی طاقت۔
اور کیس ختم ہوگیا
(سمیرا جبیں‘ کنڈیارو)
میرے والد صاحب پر ایک شخص نے جھوٹا کیس داخل کردیا جو کہ میرے ہی والد صاحب کے دوست تھے۔ اس کی نوعیت کچھ اس طرح ہے کہ میرے والد نے اپنے دوست سے کچھ پیسے بطور قرض لیے تھے جس کی اس وقت ہمیں بہت ضرورت تھی۔ پھر کچھ دن بعد میرے والد نے ان کو دو چیک سائن کرکے دے دئیے لیکن میرے والد اس چیک پر رقم لکھنا بھول گئے۔ اس بات کا فائدہ ان کے دوست نے اٹھایا اور اس میں بجائے 75ہزار کے جو کہ قرض تھا گیارہ لاکھ لکھ دئیے اور میرے والد پر کیس دائر کردیا اب جب اس بات کی خبر میرے والد کو ہوئی تو وہ صدمے سے بے حال ہوگئے اور انتہائی بیمار بھی ہوگئے۔ دو تین سال تک اسی پریشانی میں رہے اور اسی صدمے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ہم چاروں بھائی بہن چھوٹے چھوٹے تھے اور اسی پریشانی میں تھے کہ پہاڑ جتنا قرضہ تھا اور یہ کہ سب رشتہ داروں نے بھی منہ پھیرلیا کسی نے بھی مدد نہ کی اس کے بعد میں نے عالمہ کے کورس میں داخلہ لیا مجھے دو سال مدرسہ میں ہوئے۔ پھر میں نے اپنے استاد صاحب مولانا محمدسلیم اللہ صاحب سے اپنی یہ پریشانی بیان کی استاد صاحب نے مجھے ایک بہترین وظیفہ بتایا جس سے میری سب سے بڑی مشکل آسان ہوگئی جس کی وجہ سے ہمارا برا حال ہوگیا تھا۔ اتنا قرضہ جو ہم پر تھا اترگیا اور وہ کیس بھی ختم ہوگیا اور وہ وظیفہ یہ ہےحَسْبِیَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ (توبہ۱۲۹)۔ ہمارے استاد صاحب نے کہا کہ اس وظیفہ کو دل سے سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یقین کریں ہم نے ابھی پچیس ہزار مرتبہ ہی پڑھا تھا کہ کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ سنادیا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمارا مسئلہ حل ہوگیا۔ اس وظیفہ میں بڑی طاقت ہے۔ کسی بھی قسم کی پریشانی ہو یہ وظیفہ بڑا مجرب ہے۔ ہر کام کیلئے اس کو پڑھ سکتے ہیں۔ 
نظر 3 پوائنٹ سے زیرو پوائنٹ ہوگئی
(عائشہ غلام اللہ‘ کنڈیارو)
میری نظر تین پوائنٹ کم تھی اور میں چشمہ لگاتی تھی تو ہمارے مدرسہ کے استاد صاحب سلیم اللہ جو ہمارے مدرسہ میں پڑھاتے ہیں ہمیں انہوں نے بتایا کہ حکیم صاحب کا فرمایا ہوا وظیفہ ہے جو حکیم صاحب نے استاد صاحب کو بتایا تھا ۔ استاد صاحب نے فرمایا جو بھی اس کو جس پریشانی کے لیے پڑھے گا اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو میں بھی بہت پریشان تھی اور دن بدن نظر کم ہورہی تھی ہر مرتبہ ڈاکٹر کو دکھاتی تو وہ تین پوائنٹ کا چشمہ دیتے اور ڈراپس دیتے میں ڈالتی لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تو میں نے سب کچھ چھوڑ کر جو قرآن پاک میں طاقت دیکھی وہ کسی چیز میں نہیں دیکھی اب تو الحمدللہ جتنی طاقت میں نے قرآن پاک میں دیکھی اتنا میرا یقین بڑھ گیا اور اب جو پریشانی ہوتی ہے قرآن پاک ہی کی طرف جاتے ہیں اور میں نے قرآن پاک سے سورۂ توبہ کی آیتحَسْبِیَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ (توبہ۱۲۹)۔ پڑھی نظر کیلئے تو اب میری نظر تین پوائنٹ سے ہٹ کر زیرو پوائنٹ ہوگئی اور میری اتنی بڑی پریشانی ختم ہوگئی اور میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔ طریقہ عمل اس طرح تھا کہ روزانہ ایک تسبیح پڑھ کر آنکھوں میں دم کردیتی تقریباً چار ماہ ہی گزر نہ پائے تھے تو میں نے نظر چیک کروائی اور خوشی کی خبر مل گئی

کیا آپ اپنے کچن



کیا آپ اپنے کچن کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کررہی ہیں یا اس کو جدید ترین بنانا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو اس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ پہلے زمانے میں خواتین کا تمام تروقت گھروں میں ہی گزرتا تھا۔ ان کو کہیں نوکری وغیرہ نہیں کرنا پڑتی تھی اور نہ ہی ٹی وی جیسی چیز تھی۔ گھروں کے سارے کام ایک ہی جگہ سرانجام پاتے تھے۔ ایک ہی جگہ کھانا پینا اور اہم فیصلے بھی ایک ہی جگہ مل بیٹھ کر ہوجاتے تھے۔
رفتہ رفتہ جب رہن سہن بدلا تو لوگوںکو ہر کام کیلئے الگ کمروں کی اہمیت کا احساس ہوا اور یوں کچن بھی ایک اہم ضرورت بن کر ابھرا۔ آج کل صورت حال یہ ہے کہ کچن اگرچہ ہے تو پکانے کی جگہ مگر اس کو ایک ورکشاپ سے تشبیہ دی جاسکتی ہے جہاں خاتون خانہ یکسوئی کے ساتھ امور گھرداری بخوبی اور سہل انداز میں سرانجام دے سکے۔ یوں وقت اور توانائی بے مصرف ضائع نہیں ہونے پاتی۔
کچھ عرصہ سے کچن کو گھر کے مناسب ترین حصہ میں بنایا جانے کا رواج ہونا شروع ہوا ہے کہ جہاں سے خاتون خانہ تمام گھر کو آسانی سے کنٹرول کرسکے۔ ایک آئیڈیل کچن کی منصوبہ بندی سے پہلے یہ بات اپنے زہن میں رکھنی چاہیے کہ ہم نے کچن کو محض اپنے لیے نہیں بلکہ مستقبل کیلئے بھی بنانا اور قائم رکھنا ہے اب جبکہ آپ کے پاس دنیا کی جدید ترین چیزیں مثلاً ڈش واشر‘ واشنگ مشین‘ مائیکرو اوون اور برقی چمنی سمیت وہ تمام جدید ذرائع موجود ہیں جن کا آپ تصور کرسکتی ہیں۔
ان سب جدید ترین سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کوکچن میں بجلی کے بورڈ وغیرہ کو خصوصی توجہ سے فٹ کرانا ہوگا تاکہ کچھ عرصہ بعد آپ کو کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہونا پڑے۔ کچن کا پلیٹ فارم سب سے اہم جگہ ہوتی ہے اسی ایک جگہ سے آپ کو سبھی کام کرنے ہوتے ہیں۔ کمرے کی بناوٹ شکل اور پہچان اسی سے بنتی ہے۔ اسی پلیٹ فارم کو بعد میں بہت سے کاموں کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے اسی جگہ کانٹے چھیلنے‘ پسینے اور پکانے کے وہ تمام کام انجام پاتے ہیں جو آپ کو اکیلے ہی کرنا ہوتے ہیں۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں گرم اور بھاری پریشر ککر اور خشک مصالحے پیسنے کیلئے بھاری مکسر رکھے جائیں گے۔ پھر بھی تمام ترکاموں کے باوجود آپ سے یہی توقع کی جائے گی کہ یہ آپ ہی کی طرح نفیس اور دلکش نظر آئے۔
اسی طرح آپ کو واش بیسن بھی مناسب جگہ پر لگوانا چاہیے۔ واش بیسن کیلئے اسٹیل ٹوئن ٹپ واش بیسن ہی مناسب اور آزمودہ ہے۔ ان میں کوئی جگہ ایسی نہیں کہ ان کے کناروں پر گندہ پانی جمع ہوسکے۔ بیسن کے اوپر والی دیوار میں کھڑکی ضرور لگوائیں تاکہ تازہ ہوا کی آمدورفت باآسانی ہوسکے۔
کچن کی دیکھ بھال کیسے کی جائے
٭ کچن کے فرش پر پلاسٹک لگوانے اور اس کے بل وغیرہ نکالنے کیلئے پہلے فرش پر گرم پانی میں کپڑا بھگو کر پلاسٹک پر پھیرلیں۔ اب پلاسٹک فرش سے بالکل چپک جائے گا اور کوئی بل بھی نہیں آئے گا۔
٭کچن کے دروازوں میں ہمیشہ کاغذ کی جگہ پلاسٹک لگوائیں کیونکہ کاغذ کے نیچے ٹڈیاں وغیرہ پیدا ہوجاتی ہیں جس کا احساس بعد میں ہوتا ہے۔
٭ دروازوں پر اگر خاکی کاغذ لگانا چاہیں تو پہلے ان دروازوں پر بورک ایسڈ چھڑک لیں‘ یوں آپ ٹڈیوں کا سدباب کرلیں گی۔
٭ اگر آپ چاہیں کہ صبح برتن جلد دھل جائیں تو رات کو ان برتنوں پر تھوڑا تھوڑا سا واشنگ پاؤڈر چھڑک دیں۔ یوں ان پر جمی ہوئی چکنائی باآسانی دھل جائے گی۔
٭ کچن کے دروازوں اور دروازوں کے قبضوں سے زنگ چھڑوانے کیلئے ان پر مٹی کا تیل لگا کر رگڑیں۔ پھر کسی کپڑے سے پونچھ ڈالیں۔
٭کچن کی کھڑکیوں کے شیشوں سے پوٹین کے داغوں کو دور کرنے کیلئے داغوں پر سرکہ رگڑیں پھر کسی اونی کپڑے سے صاف کرلیں۔
٭بوتلوں سے گندگی دور کرنے کیلئے سرکہ اور نمک بوتلوں میں ڈال کر ہلائیں۔ آسانی سے گندگی دور ہوجائے گی۔
٭شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کیلئے ان کو جب بھی دھوئیں تو بعد میں صاف پانی سے کھنگالتے وقت پانی میں سرکہ ملالیں۔ برتن چمک اٹھتے ہیں۔
شیشے کے گلاسوں کو جڑنے سے بچانے کیلئے ان کے درمیان کاغذ رکھ دیا کریں گلاس جڑنے سے محفوظ رہیں گے۔
٭ کچن میں استعمال ہونے والے چاقو چھری کبھی پانی میں مت ڈبوئیں اس سے ان کی دھار متاثر ہوجاتی ہے بلکہ ان کو گیلے کپڑے سے پونچھ لیا کریں۔
٭کچن میں چیونٹیوں کو جمع ہونے سے بچانے کیلئے اسی جگہ تھوڑا سا آٹا چھڑکا دیا کریں چیونٹیاں غائب ہوجائیں گی۔
٭کچن میں اگر خدانخواستہ آگ بھڑک اٹھے تو حواس قابو میں رکھیں اور شعلوں پر جلدی سے دودھ ڈال دیں۔ آگ جلدی بجھ جائے گی۔
٭کچن کے فرش پر کپڑا مارتے وقت اگر فینائل بھی پانی میں ڈال لیں تو کیڑے مکوڑے بہت کم آئیں گے۔
٭کچن میں مکھیاں تنگ کرتی ہوں تو ایک اسفنج کے ٹکڑے پر ابلتا ہوا پانی ڈال کرکسی پلیٹ میں رکھ دیں اسی اسفنج پر آدھا چمچہ لونڈرآئل ڈال لیں۔ اس کی خوشبو سے مکھیاں بھاگ جائیں گی۔ یہ تیل کیمیکلز کی دکانوں سے عام مل جاتا ہے۔
٭ کچن کی الماریوں کی درازیں اگر سخت ہوجائیں تو ان کو رواں کرنے کیلئے باہر والے حصے پر موم مل کر کئی مرتبہ کھولیں اور بند کریں دراز آسانی سے کھلنے لگے گی۔