کشمیر کے موجودہ سفر میں جہاں مجھے کشمیری زلزلہ زدگان کے پاس پہنچا کر روبرو ان کی خدمت کا موقع دیا کیونکہ وہ ایسے لوگ تھے جن تک اتنے سالوں کے باوجود ابھی تک امداد پہنچا تو درکنار ان کے گھر ویسے ہی خالی اور ویران پڑے ہوئے ہیں۔ بندہ ہرسال اس خدمت کی کوشش میں چند قدم ضرور اٹھاتا ہے دوران سفر ایک صاحب ملے کہنے لگے کہ میرے بالوں میں بہت زیادہ خشکی تھی بال جھڑ رہے تھے ان سے بفا اور سکری مسلسل اترتی تھی بہت عاجز اور تنگ آگیا تھا تھک چکا تھا کہ اس کا علاج کیا کروں؟ بہت شیمپو‘ کریمیں اور مہنگے مہنگے صابن استعمال کیے لیکن بجائے فائدے کے نقصان بڑھتا گیا مجھے خطرہ ہوگیا کہیں ایسا نہ ہو کہ میں گنجا نہ ہوجاؤں… اور واقعی بال اتنے گررہے تھے کہ گنجا ہونے کے خطرات بہت زیادہ بڑھ رہے تھے۔ اسی کشمکش میں علاج بھی چلتا رہا اوقات بھی گزرتے رہے لیکن فائدے کی امید بہت کم نظر آئی۔ کسی تجربہ کار نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ ایک دیسی انڈہ لے لیں اس کو تور کر ایک پیالی میں ڈالیں جتنا انڈہ ہو اتنی مہندی سرخ دیسی پسی ہوئی‘ کیمیکل کے بغیر ہو‘ اتنا سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم چار پانچ چھ گھنٹے لگائیں۔ اس کے بعد سر دھوئیں لائف بوائے صابن سے کیونکہ اس وقت جتنا نقصان بالوں کو شیمپو دے رہے ہیں اتنا شاید کوئی چیز دے گی۔ موصوف کہنے لگے میں یہ مسلسل عمل کرتا رہا بتانے والے نے تو چند دن کہے تھے میں نے دو تین ہفتے کرلیے بس کرتے ہی مجھے اتنا افاقہ ہوا اور اتنا فائدہ ہوا کہ میں حیران ہوگیا کہ اتنا فائدہ ممکن بھی ہے۔ کیونکہ اس دوا سے جتنا زیادہ فائدہ مجھے ہوا اتنا زیادہ شاید کسی کو ہو… کیونکہ ایک تو میں نے دوائی میں توجہ کی‘ اور باقاعدہ استعمال کیا پھر مجھے علاج پر سوفیصد یقین تھا۔
قارئین! انہوں نے مجھے یہ اپنا آزمودہ فارمولہ بتایا تو اچانک میری نظر اس سے پہلے گزرے تجربات پر اٹھ گئی کیونکہ میری ملاقاتیں بے شمار لوگوں سے ہوتی رہتی ہیں اور ملاقاتوں میں بے شمار تجربات مجھے ملتے رہتے ہیںایک تجربہ مجھے بار بار کئی لوگوں سے ملا تو نظر فوراً ان تجربات کی طرف اٹھ جاتی ہے جو اس سے پہلے ملے تھے۔ بالکل یہی نسخہ اس سے پہلے بھی مجھے کئی لوگوں نے بتایا پھر میں نے اسے بہت سے لوگوں کو آگے بتایا پھر ان لوگوں نے بھی اس کو کیا جس جس نے بھی کیا اس نے اس کی تصدیق کی اور واہ واہ کے بغیر نہ رہ سکا۔ مجھے تو ایسے لوگ ملے جو بالوں کا ٹرانسپلانٹ بھی کرا چکے تھے لیکن پھر بھی ان کے بالوں کی جڑیں مضبوط نہ ہوئیں خشکی ان کے گلے پڑی رہی حتیٰ کہ جب صبح سو کر اٹھتے تھے تو بالوں سے ان کا تکیہ بھرا رہتا تھا اور خشکی حد سے زیادہ تھی۔ پہلے تو انہوں نے کراہت کی کہ نامعلوم اس نسخے سے کیا بنے گا پتہ نہیں بالوں میں بدبو آئے گی لیکن جب ایک دو دفعہ لگایا تو پھر اچاک احساس ہوا کہ نہیں اس دوا نے واقعی فائدہ پہنچایا ہے اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں بے شمار خواتین کے تجربات سامنے آئے جب انہیں یہ مشاہدہ اور یہ انمول نسخہ بتایا تو انہوں نے آزمایا اور آزمانے کے بعد اس کے انوکھے تجربات بتائے میرے پاس ایک بیوہ خاتون جو کہ اب بیوٹی پارلر چلاتی ہیں عرصہ دراز سے آرہی تھیں اولاد جوان ہوگئی بڑھاپے نے آن گھیرا۔ کسی نے ساتھ نہ دیا‘ کسی سمجھدار نے مشورہ دیا کہ بیوٹی پارلر کھول لو… کیونکہ اس کا تجربہ تھا تو بیوٹی پارلر کھول لیا۔ مجھے خاتون کہنے لگیں کہ کوئی اگر آپ کے پاس ٹوٹکہ ہو تو آپ ضرور بتائیں۔ میں نے عرض کیا ہاں میں نے فوراً بالوں کا یہی نسخہ بتادیا۔ چونکہ ان کی پریکٹس چلتی ہے انہوں نے یہ قدرتی فارمولہ اپنے مریضوں کو دینا شروع کیا واقعی! کارگر ثابت ہوا مجھے کہنے لگیں کہ واقعی یہ چیز بہت لاجواب ہے۔ جہاں میں بڑی بڑی مہنگی کریمیں شیمپو‘ صابن‘ لوشن آزما کر تھک چکی تھی وہاں اس کا کرشمہ جب سامنے آیا تو میری عقل دھنگ رہ گئی۔ کیا واقعی یہ اتنی مؤثر تھی مجھے یقین نہیں تھا۔ لیکن احساس ہوا کہ اتنا کارگر نسخہ ہے۔ قارئین! یہ انوکھا نسخہ آپ کی نذر ہے آپ اسے ضرور بنائیں استعمال کریں‘ واقعی بالوں کے مسائل خشکی کے مسائل اور جلدی مسائل کے لیے خاص طور پر سکری‘ بفا‘ بالوں کا گرنا‘ جڑوں کا کمزور ہونا ایک انتہائی (باقی مفید اور کارگر نسخہ ہے۔ تجربات کے دوران اچانک ایک بات اور بھی سامنے آئی جنلوگوں نے یہ پیسٹ استعمال کیا ان کا پرانا اگر سردرد تھا تو وہ ختم ہوگیا۔ عینک کا نمبر بڑھنا ختم ہوگیا‘ نظر تیز ہوگئی‘ دماغ کی خشکی ختم ہوگئی‘ یادداشت بہترہوئی‘ نیندکی کمی ختم ہوئی‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن تک کیلئے یہ پیسٹ لاجواب چیز ہے۔ آزمائیں اور فقیر کی دعائیں دیں۔ |
اس بلاگ کا ترجمہ
Wednesday, December 5, 2012
سکری مسلسل اترتی تھی
نرم‘ ملائم
دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا جو کو حسین نظر آنے کا شوق نہ ہو حسن قدرت عطا کرتی ہے لیکن اس کی دیکھ بھال انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ حسن اس وقت ہی بھلا لگتا ہے جبکہ صاحب حسن کی صحت بھی اچھی ہو۔
خواتین چہرے کو بنانے سنوارنے میں بے اندازہ روپیہ صرف کرتی ہیں‘ بیوٹی کلینکوں کے چکر کاٹتی ہیں لیکن اپنے جسم پر داخت اور تندرستی کا خیال نہیں رکھتیں جبکہ صحت کا خیال رکھنا سب سے پہلی بات ہے صحت کی خرابی سے حسن بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے چاند کتنا حسین ہے لیکن جب اسے گرہن لگتا ہے تو وہ بڑا بھیانک اور ڈراونا نظرآتا ہے صحت کی خرابی حسن کا گرہن ہے صرف میک اپ کسی کو حسین نہیں بناسکتا۔ اس کیلئے مناسب جسم اور صحت کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ اس مضمون میں افزائش حسن اور صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بڑی ہی مفید معلومات فراہم کی گئی ہے جن پر عمل کرتے ہوئے خواتین اپنے حسن و صحت کی حفاظت کرسکتی ہیں۔ اس مضمون میں پھلوں سے حسن و صحت کو برقرار رکھنے کے انمول گر بتائے گئے ہیں جن کو اپنا کرحسن و صحت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔پھل صرف اندرونی فوائد نہیں دیتے اگر انہیں بیرونی استعمال کیلئے بھی استعمال کیا جائے تو ان کے بے شمار فوائد ہیں ۔
خوبانی: ہندوستان کے ہر بڑے شہر میں موجود پالروں میں خوبانی کا ابٹن اور باڈی مساج کریمیں استعمال کی جاتی ہیں حتیٰ کہ انہوں نے خوبانی کا تیل بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ کسی پارلر میں چلے جائیے‘ آڑو‘ آلوچے اور خوبانی کے تیل سے باڈی مساج کرالیجئے پھر اپنے بدن پر جھریوں اور لکیروں کے نشانات ڈھونڈتے رہیے۔ تازہ خوبانیوں کو گرائنڈ کرکے اس میں زعفران یا ہلدی شامل کرکے استعمال کریں آپ کی جلد توانا‘ چمکدار‘ صاف ستھری اور نرم و ملائم ہوجائے تو جان لیجئے کہ خوبانیوں میں عمر چھپانے کا جوہر پایا جاتا ہے اور اگر خوبانیوں کے غذائی فوائد پر نظر رکھیں تو اس میں شامل اجزاء جلد کے نئے خلیوں کی بہتر افزائش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں کھانے سے بہت سی موسمی بیماریوں اور ماحولیاتی اثرات سے محفوظ بھی رہا جاسکتا ہے اسی طرح بیرونی استعمال سے جلد کا میل دھلتا ہے اور مردہ خلیوں سے نجات ملتی ہے۔ ایک بھارتی بیوٹیشن یہ بات بڑے وثوق سے کہتی ہیں کہ ہم بھارتی اب تک اس انداز کے گھریلو طور پر چٹکلوں کی مدد سے کاسمیٹکس بنارہے ہیں اور اسے کسی بڑی فرم یا صنعت کے ذریعے فروغ نہیں دے سکے۔ اگر مستقبل میں ایسا ممکن ہوا تو ہر قسم کی جلد کیلئے مختلف پھلوں کے عرقیات اور تیلوں پر مشتمل کاسمیٹکس بنائی جائیں گی۔
آڑو کا جیم: آڑو میں وٹامن اے بی سی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں یہ کھایا جائے تو معدے کی تیزابیت کو دور کرتا ہے اور نیا خون پیدا کرتا ہے جبکہ چہرے پر اس کا عرق لگایا جائے تو جلد نرم اور ملائم ہوجاتی ہے اور گرمی کی شدت سے ہونے والی جلدی سوزش سے نجات ملتی ہے۔
آلوچے کا ابٹن اور جیم کی شکل کے فوائد: تجرباتی طور پر آلوچے کو خشک کرکے پیسا گیا اور اس میں ہلدی پاؤڈر اور لیموں کا عرق شامل کرکے استعمال کروایا گیا دیکھنے والے اس نرم‘ ملائم اور توانا جلد کو کم عمر اور نوجوان چہرے کی مالک سمجھ بیٹھے۔ آلوچے کے جیم کو چند منٹوں تک چہرہ پر لگا کر سادہ پانی سے دھونے کے بعد چہرے کا نکھار‘ جلد کے عضلات کی سختی اور شکنوں سے قطعی پاک چہرہ سامنے آیا۔ آلوچے ہر ضروری روغنیات اور تیزابی عمل کے خلاف مدافعت کرتے ہیں خواہ آپ انہیں کھائیں یا چہرے پر لگائیں یہ sebumکو کنٹرول کرتا ہے۔
سیب کا ابٹن سیب کا جیم: سیب کا جیم کھائیے جیلی میں ذائقہ شامل کیجئے یا جیم چہرے پر لگائیے۔ خال و خد کی صفائی کے مقاصد پورے ہوتے ہیں۔ خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ اس کا جیم بھی جلد کو توانا کرتا ہے۔ سیب کھائیے اور فولادی طاقت حاصل کرلیجئے۔ اسی طرح آپ کی جلد کو بھی بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات اور موسمی الرجیوں سے مدافعت کیلئے فولادی طاقت کی ضرورت ہے۔ یہ جیم آپ کا مددگار ہوگا۔
30کا عشرہ ور جیم سیشن: ہر تیس برس کی خاتون ہر ماہ میں ایک بار جیم سیشن ضرور کریں مطلب یہ کہ پھلوں کے ابٹن اور جیم کے ماسک ضرور لگالیا کریں۔ چالیس کے عشرے میں داخل ہونے والی خواتین مہینے میں دو بار ایسی نگہداشت کرلیا کریں۔ پچاس اور ساٹھ برس کی خواتین مہینے میں دوبار ایسی نگہداشت کرلیا کریں۔ پچاس اور ساٹھ برس کی خواتین بھی پندرہ دن میں یا اگر وقت میسر آئے تو روزانہ تیس سے چالیس منٹ تک یہ ماسک لگائیں اور جلد کی تروتازگی لوٹالیں پھر یقیناً آپ کو گردن اور گلے کے عضلات ڈھیلے پڑنے‘ ماتھے پر تفکرات اور جھریوں کی شکل میں جابجا لکیروں کے نشانات نہیں ملیں گے۔
پھل صدیوں سے موجود ہیں‘ وسائل میسر ہوں تو ان کا استعمال بہتر نہج پر کرلیناچاہیے۔ اگر قدرت نے آپ کو مکانیت کی شکل میں کچھ رقبہ یا باغیچے کیلئے دیا ہے تو اسے ضائع کرنے کی بجائے قدرتی اور محفوظ کاشتکاری کیلئے استعمال کریں‘ اپنے پھل اور سبزیاں گھروں ہی میں لگالیا کریں۔ اپنے حسن و صحت کی تکمیل اپنے ہی بل پر اور اپنے تمام تر وسائل کے بروئے کار لانے سے کیوں ممکن نہیں؟ آزما کر تو دیکھیں!
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کیلئے
آنکھوں کے گرد آپ کو خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ یہ جسم کا انتہائی نازک حصہ ہوتا ہے اور آنکھوں کے اردگرد کی جلد خشکی سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اس لیے وہ جگہ سب سے پہلے سیاہ پڑجاتی ہے اور آنکھوں کی ساری خوبصورتی غارت ہوکر رہ جاتی ہے۔ رفتہ رفتہ اس پر جھریاں پڑنا شروع ہوجاتیں ہیں۔ جھریوں کو روکا جاسکتا ہے وہ اس طرح کہ جب پہلے پہل سیاہ حلقے نظر آنا شروع ہوں تبھی سے ان کے تدارک کی فکر شروع کردیں۔ اس کیلئے آپ کو چاہیے کہ آلمنڈ لینولین کریم یعنی بادام کی خاصیت والی کریم کو آنکھوں کے اندرونی گوشوں سے باہر کی جانب لگائیں اور رات کو بستر پر جانے سے پہلے پانی میں روئی بھگو کر اس کو صاف کردیں۔ اس کو صاف نہ کرنے کی وجہ سے آنکھوں پر ورم بھی آسکتا ہے کیونکہ آنکھوں کے گرد تمام جلد بے حد حساس ہوتی ہے۔ اس لیے آنکھوں کے اطراف آٹھ گھنٹے کریم کو مسلسل مت لگی رہنے دیں۔ بادام میں قدرتی بلیچ کی خاصیت موجود ہے۔ اس وجہ سے آنکھوں کے گرد حلقے نہایت سرعت سے غائب ہونا شروع ہوجائیں گے مگر کچھ عرصہ متواتر یہی عمل کرنا ہوگا۔ ایک وہ مرتبہ کا عمل کافی نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ اس میں موجود لینولین جلد میں چکنائی کی کمی کو پورا کرے گی۔ یہ کریم اگر ہونٹ سیاہی مائل ہوگئے ہیں تو بھی بہت مفید ثابت ہوگی۔

Subscribe to:
Posts (Atom)