اس بلاگ کا ترجمہ

Thursday, December 20, 2012

مراقبے سے علاج


مراقبے سے علاج

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ 
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یاشَافِیُ یَا کَافِیُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

یرقان


میرے ایک مولوی صاحب سے کافی اچھے تعلقات تھے‘ کبھی کبھی ہماری ملاقات ہوتی رہتی تھی‘ ان کے پاس اکثر یرقان کے مریض آیا کرتے تھے وہ دم کرتے تو مریض ٹھیک ہوجاتے۔ ان کی کافی دور دور تک شہرت تھی۔ میں نے ایک دفعہ ان سے عرض کی کہ یرقان کی دوا تو مجھے معلوم ہے لیکن یہ جو آپ حیلہ کرتے ہیں یہ معلوم نہیں۔ اگر ممکن ہوسکے تو بتادیں۔ خوشی سے اجازت دیں تو ٹھیک ہے ورنہ میری مجبوری نہیں۔ مولانا صاحب ہنس پڑے اور فرمانے لگے کہ ہم سادے لوگ ہیں اور سادہ لوح غریب اور مسکین میرے پاس آتے ہیں۔ میں حیلہ کرتا ہوں اللہ شفا دے دیتا ہے۔ آپ لوگ کہاں ان چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ ہمیں جو لوگ پڑھے لکھے ہیں ٹونے ٹوٹکے والے کہتے ہیں۔ اگر آپ کو شوق ہے تو لکھ لیں اور عمل کریں۔ آپ کی دوائی پر خرچ بھی ہوگا اور محنت بھی۔ مگر اس حیلہ پر چند منٹ لگ جائیں گے دوسرا تماشا بھی دیکھ لیں کہ ہمارے حیلہ سے وقتی طور پر یعنی ظاہری طور پر کیسے اثر مرتب ہوتے ہیں اور مریض کس طرح ٹھیک ہوتا ہے جبکہ حکیم اور ڈاکٹر جگر اور تلی کے طرح طرح کی ادویات دیتے ہیں اور ڈرپ لگاتے ہیں کھانے پینے کا پرہیز سخت ہوتا ہے ہمارے حیلہ میں کوئی پرہیز نہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ مریض کیسے ٹھیک ہوگیا؟؟؟
عمل: تین جمعہ عمل کرنا ہے‘ مریض کوننگے پاؤں زمین پر بٹھالیں‘ پاؤں ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہوں یعنی پاؤں کے بل۔
پیالی میں سرسوں کا تیل اور پانی ملا کر (نصف پیالی یا ذرا زیادہ) بیمار کے ہاتھ میں دیں اس کو کہیں کہ پیالی پاؤں کے اوپر رکھ کر ہاتھ میں پکڑے۔ کھبل (ایک گھاس ہوتی ہے جس کی جڑیں اِدھر اُدھر ہوتی ہیں) کی جڑیں اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ گیارہ دفعہ درودابراہیمی جو نماز کے آخر میں پڑھا جاتا ہے پڑھ کرپیالی میں پھونک ماریں اور کھبل کی جڑوں سے تیل کو خوب ہلاتے رہیں۔ پھر مریض کو کہیں کہ وہ پیالی پاؤں سے اٹھا کر زانوں گھٹنے(عام زبان جنوں) پر رکھ کر پکڑے۔ اسی طرح گیارہ دفعہ درودشریف پڑھ کر کھبل کی جڑوں سے تیل کو خوب ہلائیں اس کے بعد مریض کو کہیں کہ پیالی اٹھا کر سر پر رکھے اور یہی عمل دہرائیں۔ تیل زرد ہوتا جائیگا اور انڈے کی زردی کی طرح نظر آئیگا۔ انشاء اللہ تین جمعہ یہ عمل کرنے سے مریض یرقان سے شفاء یاب مکمل گارنٹی سے ہوجائیگا۔ تیل کو ہربار پھینک دیں۔ پاؤں‘ گھٹنے اور سر پر رکھنے کے بعد دوسرے جمعہ نیا تیل استعمال کریں۔ میرے سامنے مولوی صاحب نے یہ عمل مجھے یقین لانے کی خاطر کیا تھا۔
دوسرا عمل برائے یرقان: میرے اپنے قریبی رشتہ دار جو ماشاء اللہ90 سال سے زائد عمر کے ہیں‘ یرقان کے بیماروں کو ایک گٹ دیا کرتے ہیں جو گلے میں ڈالنے سے شفاء کا ذریعہ بنتا ہے‘ کسی سے کسی قسم کا شکرانہ نہیں لیتے‘ گٹ دینے کے بعد مسجد میں توفیق کے مطابق صحت یاب ہونے کے بعد دینے کا فرماتے ہیں۔عمل: اٹ سٹ کی جڑ کا یا ٹہنی (شاخ) کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لیں‘ چند دھاگے ملا کر ڈوری بنالیں جو مریض کے گلے میں باآسانی باندھی جاسکے‘ ڈوری کے درمیان میں اٹ سٹ کا ٹکڑا رکھیں اور گانٹھ لگائیں جب گانٹھ مضبوط یعنی کسنے لگیں اس وقت سلام قولا من رب الرحیم سات دفعہ پڑھ کر پھونک مار کر گانٹھ (گرہ) کس دیں تاکہ مضبوط ہوجائے اور نکل نہ سکے۔ اس کے بعد ڈوری کے دائیں جانب ایک گرہ ایک آدھ انچ کے برابر لگائیں جب کسنے لگیں تو سات دفعہ یہی آیت پڑھ کر گرہ یا گانٹھ مضبوط کریں۔ دائیں جانب دو اور اسی طریقہ سے اور بائیں جانب تین۔ اسی طریقہ سے پڑھ کر گرہ یا گانٹھ لگادیں۔ ایک درمیان میں اور تین دائیں اور تین بائیں طرف ہوں۔ کل سات ہوں گی۔ پھر وہ ڈوری مریض اپنے گلے میں بسم اللہ پڑھ کر ڈال دے۔ ایک ہی دفعہ عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجاتا ہے اور پھر بھی ضرورت پڑے تو دوبارہ لے لے۔ مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔ میں نے اجازت طلب کی تو انہوں نے بڑی خوشی سے اور محبت سے اجازت بھی دی اور سارا طریقہ بھی سکھایا۔
احقر نے صرف ایک دفعہ ایک بیمار کو ڈوری بنا کردی۔ کچھ یقین نہ بھی آتا تھا کیونکہ اپنے اعمال تو معلوم ہوتے ہیں جبکہ عمل کرنے والے بڑے پارسا تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے گنہگار کے ہاتھوں بھی شفا دیدی۔ بڑی خوشی محسوس کی اللہ کا شکر ادا کیا۔ جناب میری طرف سے ان دونوں اعمال کی ہر مسلمان مرد اور عورت سب کو اجازت ہے۔ مجھے اللہ پاک پریقین ہے کہ عمل کرنے والے کو مایوس نہیں ہونے دیگا۔

بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے



بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔ 
٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔
٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوںپر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔
٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔
٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔
٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔
٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔
٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوںپر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔
٭ہینگ کا استعمال کھانوں میں نہ صرف ذائقہ لاتا ہے بلکہ یہ ہاضمے کیلئے بھی مفیدہے۔
٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوںکا رنگ قائم رہتا ہے ۔
٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔
٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔
٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔
٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔
٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔
٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔ 
٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔
٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔
٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔ 
٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔
٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیشن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔
٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔
٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔ 
٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموںکا چھلکا ڈال دیں

اتباع سنت صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات


حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک سنت اس ساری دنیا سے زیادہ قیمتی ہے ۔ اللہ بھلا کرے تبلغ والوں کا ۔ انہوں نے اللہ کے راستے میں نکل کرہمیں سنت رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر سکھائی ۔ ورنہ میں تو خاص کر بالکل ہی اندھیرے میں تھا۔ جب میں نے سنت طریقہ پر علا ج کی کو شش کی ۔ تو باری تعالیٰ کی مدد ہاتھوں ہاتھ آئی ۔اللہ پا ک ہمیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی قدر کرنے والا بنا دے ۔ چند واقعات جو حقیقت ہیں ۔ میر ے ساتھ پیش آئے ہیں۔ 

میر ے لڑے کا زخمی ہو نا : 
میرا ایک لڑکا سڑک کے حادثے میں شدید زخمی ہو گیا‘ اس کا آدھا سر کچلا گیا اور اس کو مر گی کے دورے شروع ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے دماغ کا بڑا آپریشن تجو یز کیا ۔ میں تھوڑی دیر کیلئے ہسپتال سے نکلا ، صدقہ کیا ، دورکعت نماز پڑھی اور دعا کی ۔ اس عمل میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگ گیا ۔ جب میں واپس ہسپتال پہنچا تو مر گی کے دورے ختم ہو چکے تھے، آپریشن ملتوی کر دیا گیا اور اللہ پاک نے بغیر آپریشن کے میرے لڑکے کو شفا یا ب کر دیا۔

آیت کریمہ کا اثر : 
ہمارے ایک پروفیسر کی ہمشیرہ کو چھ ماہ سے بخار تھا ‘ دنیا کے ہر قسم کے ٹیسٹ کروائے اور ادویا ت بھی پچھلے چھ ما ہ سے استعمال کروا رہے تھے ۔ مگر بخار سے افا قہ نہیں ہو رہا تھا۔ بی بی میرے وارڈ میں داخل ہوئی ۔ میں نے اسے آیت کریمہ پڑھنے کا کہا اور بی بی کو بتا یا کہ دوا اس وقت تک اثر نہیں کر ے گی۔ جب تک اللہ پا ک کا حکم نہ ہو گا اور اللہ پاک کی رحمت کو متوجہ کرنے کا یہی طر یقہ ہے۔ پہلے تو بی بی نے پڑھنے سے پس و پیش کیا۔ مگر جب بخار نے تنگ کیا تو دن رات آیت کریمہ ” لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین “ کا ورد شروع کیا ۔ اللہ پاک نے اپنے اس کلا م کی برکت سے بی بی کو سات دن کے اندر شفا دے دی۔ 

ایک پروفیسر کی مہلک مرض سے شفایا بی :
ہمارے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کو خطر نا ک قسم کا یر قان کا مرض لا حق ہو گیا۔ اور وہ میرے زیر علا ج تھے ۔ ایک دن ایسا آیا کہ ان کو میڈیکل بورڈ نے لا علا ج قرا ر دے دیا۔ یہ بات کسی نے ان ڈاکٹر صاحب تک پہنچا دی ۔ تو انہوں نے باآوا ز بلند رونا شروع کر دیا۔ عصر کے وقت وارڈ کی نر س نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب بہت رو رہے ہیں ۔ میں انکے پاس گیا ۔ کیو نکہ وہ حافظ قرآن بھی تھے ۔ تو میں نے ان کو سورة ےٰس اور آیت کریمہ کے فضائل سنائے اور بتایا کہ اگر آپ اس کلا م کو یقین سے پڑھیں تو مجھے اللہ کی ذات سے یقین ہے کہ آپکو شفاہوگی ۔ ڈاکٹر صاحب نے میری با ت مان لی اور رات دن سورة ےٰس اور آیت کریمہ پڑھتے رہے۔ نرسوں نے بتایا کہ نیند میں بھی ڈاکٹر صاحب قرآن پاک پڑھتے رہتے ہیں ۔ اللہ پاک کی شان ڈاکٹر صاحب کو دوہفتے کے اندر مکمل شفا ہو گی ۔ اس قسم کے یرقان کا دنیا بھر میں علاج نہیں ہے۔ 

سورة یٰس کے عملی فائدے (چند حقائق)
کتا بوں میں تو کئی بار پڑھاکہ جو سورة یٰس کو پڑھتا ہے۔ اس کی مغفرت کی جاتی ہے۔ جو بھوک کی حالت میںپڑھتا ہے وہ سیر ہو جا تاہے۔ جو راستہ گم ہو جانے کی وجہ سے پڑھتا ہے ۔ وہ راستہ پالیتا ہے ۔ جو ایسی حالت میں پڑھے کہ کھا ناکم ہو جانے کا خوف ہو تو وہ کھا نا کافی ہو جا تا۔ جو ایسے شخص کے پاس جو نزع میں ہو پڑھے۔ اس کی نزع کی تکلیف دور ہو جاتی ہے ۔ جس عورت کے بچہ ہونے میں دشواری ہو تو اس کو بچہ جننے میں سہو لت ہو جا تی ہے۔ میں نے تقریبا ً تمام پر سورة یٰس پڑھی اور ایسے پایا جیسے لکھا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں اپنے کلا م کی برکات کا یقین نصیب فرما دے ۔ 

ایک مریض نزع کی حالت میں : 
میرا ایک مریض نزع کی حالت میں تھا ۔ اس کے چہرے کا رنگ نیلا ہو جا تا ، آنکھیں تن جا تیں اور بہت ہی اضطرا ب میں تھا ۔ چنا نچہ میں نے آہستہ آہستہ سورة ےٰس پڑھنی شروع کی اور ڈاکٹروں کو علا ج کے بارے میں ہدایات دیتا رہا ۔ جب میں نے سورة یٰس ختم کر لی تو اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا سانس بند ہو گیا اور اللہ کو پیا را ہو گیا۔ آخر میں میں نے دیکھا کہ دونوں آنکھوں کے آنسو اس کے رخساروں پر گرے۔ اورہلکی سی مسکرا ہٹ چہرے پر آئی۔ سورة یٰس پڑھنے سے پہلے وہ بیچارہ بہت ہی مشکل میں تھا اور پھر اللہ پا ک نے اپنے کلا م کی برکت سے نزع کی سختی اس پر آسان کر دی ۔ 

ہوا ئی سفر کے دوران اثرا ت:۔
چند سال قبل ملتان سے کر اچی فوکر طیا رے پر روانگی ہوئی۔ نصف گھنٹہ بعد ایک سخت طوفان نے ہمارے طیارے کو گھیرلیا ۔ فوکر طیارہ ہلکا ہونے کی وجہ سے ہچکولے کھا رہا تھا ۔ اور ہر مسافر پریشان تھا ۔ چنانچہ میں نے سورة یٰس پڑھنی شروع کر دی۔ سخت آندھی ہمارے طیارے کوہندوستا ن لے گی ۔ وہاں سے وارننگ سگنل ملنے پر پائلٹ نے واپسی کا رخ کیا اور ہم واپس بخیر ملتان پہنچ گئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کی برکت سے ہمیں واپس اپنے گھروںمیں پہنچا دیا ورنہ کو ئی بھی حادثہ ہو سکتا تھا۔ 

بالوں کے مسائل اور ان کا حل


بالوں کے مسائل اور ان کا حل
بالوں کے بارے میں اکثر خواتین پریشانی کا شکا ر رہتی ہیں بہت سی خواتین یہ شکو ہ کر تی ہوئی نظر آتی ہیں کہ شیمپو سے بال ٹوٹتے اور خراب ہوئے ہیں ۔ سب سے پہلے تو شیمپو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں جب بھی شیمپو استعمال کریں پا نی میںمکس کر کے استعمال کر یں ۔ رف بالوں کے لیے کنڈیشنر استعمال کر یں مگر جڑوں پر استعمال نہ کریں صر ف اوپر والے بالوں پر استعمال کر یں ۔ ہو سکے تو زیادہ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں ۔ اس سے بال ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ بالوں کو زیادہ دھو پ میں نہ کھو لیے اس سے ان کی چمک ماند پڑ جا تی ہے ۔ بالوں میں دن میں ایک دفعہ کنگھی ضرور کریں اس سے بالوں کی ورز ش ہوتی ہے۔ اگر بال کا لے کرنا چاہیں تو لا ل مہندی کو کافی والے پانی میں حل کریں ، اس سے مہندی کا رنگ لال کے بجا ئے کا لا آتاہے اور بالوں کو کوئی نقصان نہیں ہو تا بلکہ بال ملا ئم ہو جاتے ہیں۔ سکری کے لیے بالوں کو دھونے سے پہلے دو انڈے پھینٹ کر لگائیں اور کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں۔ اس سے نہ صرف سکری ختم ہو جا تی ہے بلکہ بالوں میں چمک آتی ہے ۔ انڈوں سے بنا شیمپو استعمال کرنا بھی مفید ہے ۔ اگر بال دھونے سے پہلے لیموں کا رس بالوں میں لگا ئیں تو اس سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔ لیکن جن کے بالوں میں سکری ہو وہ لیموں کا رس استعمال نہ کریں۔ بال لمبے کرنا چاہیں تو اس میں روغن بادام بہت مفید ہوتا ہے گری (ناریل کا تیل ) استعمال کرنے سے بھی بال لمبے ہوتے ہیں.

بچے کی ولادت کے بعد ماں کے لئے کیا کیا احتیاطی تدابیر لازم ہیں، اس رہنما تحریر میں پڑھئے







لڑکی کے ما ں بنتے ہی اس کی اور خاندان کی زند گی یکسر بدل جا تی ہے ۔ بچے کے دنیا میں آتے ہی خوشیو ں کی بارات اتر آتی ہے تو اس کی صحت اور حفاظت کی فکر بھی لا حق رہتی ہے۔ خو د ما ں کی صحت اور سلامتی پر تو جہ کر نا بہت ضروری ہو تا ہے خا ص طو ر پر پہلو ٹی کے لیے یہ احتیاطیں زیادہ ضروری ہوتی ہیں۔ بر صغیر میں پہلا ہفتہ جسے عام طور پر ”چھٹی “ کہتے ہیں ‘ احتیاط کا زیا دہ متقاضی ہو تا ہے۔ علا ج معالجے کی جدید سہولتو ں کے با وجود پاکستان میں نو عمر بچوں کی مجمو عی اموات میں سے کچھ فی صد ولا دت کے پہلے ہفتے اور کچھ فی صد پہلے مہینے میں واقع ہو تی ہے ، اس لیے ماﺅ ں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ خود بھی احتیاط سے کا م لیں اور بچے کا بھی بہت خیال رکھیں۔ ما ں کے لیے ضروری ہے کہ اگر زچگی نارمل ہوئی ہے تو وہ پہلے روز مکمل آرام کر ے ۔ اس کے بعد وہ احتیاط سے چل پھر سکتی ہے ۔ اس سے اس کی ٹا نگو ں میں دوران خون بہتر ہو جا ئے گااور وہ رگوں کے پھولنے کی شکا یت سے محفو ظ رہے گی ۔ آٹھ دس دن بعد ما ں گھر کا ہلکا کام کا ج کر سکتی ہے ، مگر زچگی آپریشن سے ہوئی ہو تو ایسی صورت میں معالج کے مشورے پر عمل ضروری ہے۔ ورزش:زچگی کے پہلے ہفتے میں ورزش سے بچنا چاہیے، صر ف کمرے میں ٹہلنا کا فی ہو تا ہے ۔ حمل کے دوران وزن میں اضا فے سے فکرمند نہیں ہو نا چاہئے۔ رفتہ رفتہ یہ اضا فہ کم ہو جا ئے گا۔ بچے کی غذا: یہ بہت ضروری ہے کہ ما ں بچے کو اپنا دودھ پلائے اور یہ عمل پیدائش کے بعد پہلے گھنٹے ہی سے شروع ہو جا نا چاہئے۔ اس عمل سے پہلے ضروری ہے کہ ما ںہا تھ اور چھاتیاں دھو لیا کرے اور بچے کو با ری باری دونوں چھا تیوں سے دودھ پلائے۔ بچہ رفتہ رفتہ دودھ پینے کا اپنا معمول مقرر کر ے گاجو عام طور سے ۳۔ ۴گھنٹے ہو تا ہے اور جب بھی بھوک اسے ستانے لگی گی وہ رو کر اس کا اظہار کرے گا۔ ما ں کو اپنے دودھ کے علاوہ بچے کو کوئی اور چیز نہیں کھلا نی چاہئے، یہا ں تک کہ سخت گرمی کے باوجو د پانی بھی نہیں پلا نا چا ہئے ۔ ما ں کے دودھ میں بچے کے لیے درکا ر پانی کا فی مقدار میں ہو تا ہے۔ ماں کی غذا:ماں کے لیے گھر میں تیار ہو نے والا عام کھانا کا فی ہو تا ہے بشرطیکہ کھا نا متوازن ہو ۔ البتہ ما ں کو اپنی غذا کی مقدار میں تھوڑا اضافہ کر لینا چاہئے یعنی ۰۵۵ حرارے سے زائد کھانے کے علاوہ ۵۲ گرام پروٹین زیادہ استعما ل کر نی چاہئے۔ ہمارے ہاں ما ﺅ ں کو اصلی گھی اور خشک مغزیا ت بکثرت کھلا ئے جا تے ہیں ۔ یہ انداز درست نہیں ہے ۔ ما ں کو روٹی، چاول ، دالو ں، سبزیوں ، پھل ،دودھ، انڈوں اور گو شت پر مشتمل متوازن غذا کا ملنا ضروری ہے۔ اصلی گھی دن بھر میں زیا دہ سے زیادہ تین چائے کے چمچو ں کے برا بر کھلا نا کا فی ہو تا ہے۔ اسی طر ح دس، گیارہ بادام اور پستے وغیرہ کافی ہو تے ہیں ۔ اس عرصے میں زیادہ گھی، مغزیا ت اور ضرورت سے زیادہ غذا ہی کے نتیجے میں ہماری خواتین موٹی ہو جا تی ہیں اس کے بعد ان کا دبلا ہو نا بہت مشکل ہو تا ہے۔ فولا د کی ضرورت:حمل کے دوران فولاد کی زائد مقدار کااستعمال زچگی کے بعد بھی جاری رہنا چا ہئے بلکہ اس وقت اس کی مقدار میں مزید اضافہ ضروری ہو جا تا ہے تاکہ زچگی کے دوران ہو نے والے جریان خون سے ہو نی والی فولاد کی کمی دور ہو جا ئے۔ اس کے علا وہ بچے کو اپنا دودھ پلانے کی وجہ سے بھی فولا د کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ صفا ئی کا خیال :۔ ما ں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ صاف ستھری رہے۔ نارمل زچگی کی صورت میں وہ غسل کر سکتی ہے۔ اسے صاف ستھرا ، لیکن ڈھیلا ڈھالا اور آرام دہ لباس پہننا چاہئے اور اچھی کو الٹی کے سینیٹری نےپکن یا صاف کپڑا استعمال کر نا چاہئے تاکہ مقامی چھو ت سے وہ محفو ظ رہے۔ بچے کا رکھ رکھاو :سب سے پہلا کام بچے کا وزن کر نا ہو تا ہے۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن کر کے درج کر لینا چاہئے۔ اس کے مطابق اس کی صحت کا خیال رکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ بچے کا وزن کم ازکم ۸ئ۲ کلو گرام ہو نا چاہئے۔ ٭کسی بھی اچھے زچگی خانے سے بچے کی بڑھوتری کا فارم مل جا تا ہے۔ اس میں درج معلوما ت کے مطابق عمل کرنے سے اس کی اچھی صحت کے لیے جتن اور تدابیر آسان ہو جا تی ہیں۔ ٭بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ کسی قسم کے وٹامن یعنی حیا تین وغیرہ نہیں دینے چاہئیں ۔ ان سے فا ئد ے کے بجا ئے نقصان ہو سکتا ہے۔ ٭بچے کو روزانہ نہلا کر صاف ستھرے آرام دہ کپڑے پہنا ئے جائیں ۔ کپڑوں کے سلسلے میں موسم کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہو تا ہے۔ جاڑوں میں گرم کپڑے اسے ٹھنڈ اور نزلہ زکا م سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ ہمارے ہا ں ڈیزرٹ کو لرز کا استعمال بھی عام ہو گیا ہے۔ نومولود بچے کو اس کی ہوا کی زد میں نہیں رکھنا چاہئے۔ ٭مچھر ہر جگہ ہیں ، بچے کو ان سے محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے اس کے لیے مچھر جا لی کا استعمال ضرور کر نا چاہئے۔ ٭بچے کو اس کے پنگھوڑے میں لٹا ئے رکھنا بہتر ہے۔ بہت زیادہ لو گو ں کا اسے گو د میں لینا مناسب نہیں ہو تا ۔ خاص طور پر نزلے، زکا م اور کھانسی میں مبتلا افراد کو اسے گود میں لینے سے احتیاط کر نی چاہئے۔ ٭بچے کو خشک رکھنا بھی ضروری ہے۔ یعنی وہ جب بھی فارغ ہو، اس کے کپڑے بدل دینے چاہئیں ۔ اس طرح اسکی جلد خراش اور جلن سے محفوظ رہے گی ۔ کپڑے بدلنے کے بعد نیم گرم پانی سے صاف کر کے جگہ خشک کرنے کے بعد پاﺅڈر لگا دینا بہتر رہتا ہے۔ اسی طر ح اس کی بغل میںبھی پاﺅڈر چھڑک دینا چاہئے ٭ نال کو کبھی چھیڑ نا نہیں چاہئے ۔ یہ سو کھ کر خود جھڑ جا تی ہے۔ اس پر گرم کر کے ٹھنڈا کیا ہوا کھو پرے کا تیل کبھی کبھی لگاتے رہنا منا سب ہوتا ہے ۔ اس پر کبھی مٹی ، پانی اور گو بر وغیرہ نہیں لگا نا چاہئے۔ یہ انتہا ئی خطرنا ک کا م ہے اس سے بچہ ایک بیماری یعنی ٹیٹنس میں مبتلا ہو سکتا ہے ۔ خطر ے کی علامات :۔ بچے میں رونما ہو نے والی بعض بظاہر معمولی تبدیلیاں خطر نا ک بھی ثابت ہو سکتی ہیں ، انہیں کبھی نظر انداز نہیں کر نا چا ہئے ۔ اسی طرح ما ںمیں بھی بعض علا ما ت خطر ناک ہو تی ہیں ۔ بچے کی علا مات : ٭دودھ چوسنے میںدقت ۔ ٭رونے کی آواز میں تبدیلی کمزور آواز میں رونا ٭تیز تیز سانس لینا (فی منٹ ۰۶ سانس)٭نیلے ہونٹ، ناخن وغیرہ ٭جلد اور آنکھو ں کی پیلی رنگت یعنی یرقان ٭آنول کی سو جن ، سرخی یا رطوبت کا اخراج ٭دورے اور اینٹھن ، کسی عضو کا ٹیڑھا ہونا یا کھینچنا ٭پیدائش کے ۴۲ گھنٹوں بعد پیشاب نہ کرنا ٭غنودگی ۔ ٭آنکھوں سے پانی کا مسلسل بہنا۔ ٭دودھ پینے کے بعد بچہ نرم اجابت کر تاہے۔ یہ معمول کے مطابق ہوتا ہے، لیکن پانی جیسے دست جن میں خون بھی ہو ، توجہ اور علاج کے محتاج ہوتے ہیں٭بچے کو پیدائش کے پہلے ہفتے میں دق و سل (بی سی جی ) اور پولیو کی خوراک دے دینی چاہئے۔ 

ماں کی علامات :۔ ٭خون کا بکثر ت اخراج٭بدبو دار رطوبت کا اخراج ٭حرارت میں اضافہ یعنی بخار٭پنڈلی کے پٹھوں میں درد اور سوجن٭چھاتیوں میں بھاری پن اور درد ٭نچلے پیٹ میں شدید درد ٭پیشاب کر نے میں مشکل۔ 

سارے گناہ معاف




سارے گناہ معاف
رَبَّنَا ظَلَمنَآ اَنفُسَنَاپڑھ کر سانس لیوے پھر وَاِنلَّم تَغفِرلَنَا وَ تَرحَمنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الخَاسِرِینَ 0 ( سورة الاعراف آیت نمبر 23 )پڑھے چو بیس گھنٹہ میں تین مر تبہ اس آیت شریفہ کے پڑھنے سے انسان کے سارے گنا ہ معا ف ہو جاتے ہیں ۔ حضرت آدم سے لیکر آخر تک تما م انبیا ءعلیہم السلام کے منہ سے یہ استغفار پڑھنا ثابت ہوا ہے ۔


دکان کی ترقی


دکان کی ترقی


’بعض مرتبہ دکان اور کاروبار ایک دم سے ٹھپ ہوجاتا ہے اور سارا سارا دن بیٹھ کر دکاندار پریشان ہوجاتا ہو لیکن گاہک نہیں آتا۔ دکان کی آمدنی اتنی کم ہوجاتی ہے کہ دکان کا کرایہ اور گھر کا خرچہ نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت مجرب ہے۔ کسی نیک آدمی کے کُرتے کا ایک ٹکڑا اس سے مانگ لیں اس کو دھو کر سکھادیں۔ سوکھنے کے بعد اس کپڑے کے ٹکڑے پر یہ آیت باوضو لکھیں اور تعویذ کی شکل میں لپیٹ کر دکان میں لٹکادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دکان چل پڑے گی اور اس قدر خیروبرکت ہوگی کہ خوشحال ہوجائیں گے یہ عمل ہر کاروباری شخص کرسکتا ہے۔ وہ آیت یہ ہے:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآءُ وَ اللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ﴿الحدید۲۹﴾

رات کی ناپاکی کا مؤثر علاج

رات کی ناپاکی کا مؤثر علاج


چڑھتی عمر میں اکثر نوجوانوں کو احتلام کا مرض ہوجاتا ہے اس کا آسان علاج یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی (انگوٹھے کے برابر والی انگلی) سے اپنے پیٹ پر عمر فاروق اعظم ؓ لکھ لیا کریں۔ بغیر روشنائی کے صرف انگلی سے لکھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چالیس دن یہ عمل کرنے سے اس بیماری سے نجات مل جائے گی۔ یہ عمل مجرب اور آزمودہ ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے شیطان بہت ڈرتا تھا اسی طرح ان کے نام سے بھی بہت ڈرتا ہے اس نام کی برکت سے وہ انسان سے دور رہے گا۔

خوا ص سور ئہ مزمل



خوا ص سور ئہ مزمل 
حضرت محبو ب الہٰی نو ر اللہ مر قدہ نے فرمایا، جو شخص سورئہ مزمل کو پڑھے گا، اور اپنے پا س لکھ کر رکھے گا، اس پر مصیبت نا زل نہ ہو گی۔ اللہ اور مخلو ق کی نظرمیں ذی عزت ہو گا۔ حق تعالیٰ اس کو اپنا ولی بنا دے گا اور اگر اس سورة کو پڑھ کر پتھر پر دم کر ے گا عجب نہیں وہ سونا بن جا ئے گا۔ ا س کے پڑھنے والے پر زہر اور جا دو کا اثر نہ ہو گا۔ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ بہتے پانی پرپڑھے گا، تو اللہ کے حکم سے پانی پرکھڑا ہو جائے گا۔ قیدی کی رہا ئی کے لیے پڑھے گا، تو قید سے رہا ہو جائے گا۔

زندگی خو شی سے گزر ے گی


زندگی خو شی سے گزر ے گی 
فرمایا کہ میں نے ایک رات شیخ الاسلام فرید الدین قدس العزیز کو خوا ب میں دیکھا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ تم ہر روز 9 بار یہ دعا پڑھا کر و۔ 
﴾ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ‘ لَا شَرِیکَ لَہ‘ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَئی قَدِ یر﴿
خوا ب سے بیدار ہو تے ہی میں نے اس دعا ء کو اپناورد بنا لیا۔ میں دل میں خیا ل کیا کہ حضرت کے اس فرمان میں ضرور کوئی نہ کوئی را زہو گا۔ بعد ازا ں مشائخ کی کتا بوں میں لکھا دیکھا، کہ جو شخص یہ دعا روزانہ 100 مر تبہ پڑھے گا۔ اس کی زندگی خو شی سے گزرے گی۔ بغیر اسباب بھی خوش رہے گا۔   

عمل مبا رک یہ ہے


حضرت سلطان نظام الدین اولیا ءمحبو ب الہٰی قد س اللہ سرة العزیز سے روایت ہے کہ جو کوئی ایک سو بار بعد نماز فجر، اس کو پڑھے گا انشاءاللہ ایک ہفتہ میں اسکی حاجت پوری ہو گی اور اگر مقصد بر آری نہ ہو تو کل قیامت کے روز اس کا ہاتھ میرے دامن میں ہو۔ “ 
مذکو رہ عبار ت پڑھ کر میں بہت حیران ہو ا او راپنے ایک ضروری کام کے لیے میں نے یہ عمل پڑھنا شروع کیا ۔ جس کا م کے لیے میں یہ عمل پڑھا بظا ہر اس کا ہو نا،نا ممکنا ت میں سے تھا۔میر ی اس وقت حیر ت کی انتہا نہ رہی کہ وہ نا ممکن کا م، ممکن ہو گیا ۔ شیطان نے دل میں یہ وسوسہ پیدا کیا کہ یہ تو ایک اتفاق ہو سکتا ہے ۔ میں نے اپنے دیگر امو ر کے لیے اسے پڑھا، واللہ میں نے اسے ایسا ہی پا یا جیسا کہ لکھا ہے۔ میں نے اپنے دوستوں کو بھی بتلا یا انہو ں نے بھی اس سے خوب فائدہ اٹھا یا ۔ آج قارئین ماہنا مہ عبقری کی خدمت میں پیش ہے۔ انشا ءاللہ مشرق و مغرب کے فا صلو ں پر اپنے بکھرے مقاصد کو مقناطیسی کیفیت سے پورا ہو تے دیکھیں گے۔ 
عمل مبا رک یہ ہے 
بر و ز جمعہ : یا ھو یا اللّٰہ 
برو ز ہفتہ: یا رحمٰن یا رحیم 
بروز اتوار : یا وا حد یا احد یا صمد 
بروز پیر : یا ذالجلا ل و الاکرام 
بروز منگل: یا حی یا قیوم 
بروز بدھ: یا حَنَّا نُ یَا مَنَّانُ 
بروز جمعرات: یا مَالِکَ المُلکِ یا ذالجلال والا کرام 

شادی کی رکا وٹ کے لیے مجر ب عمل



شادی کی رکا وٹ کے لیے مجر ب عمل (خادم حسین ، میا ں چنو ں ) 
ہر روز وقت مقررہ پر 7دفعہ سورہ ممتحنہ (پارہ نمبر28 ) اول آخر گیار ہ مر تبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا مانگیں یہ عمل کم از کم 41 روز تک جا ری رکھیں ۔مجر ب ہے ۔ 

جگر


1) جگر کی تمام بیما ریو ں کے لیے پانی پر 21 مر تبہ ”تَبَارَکَ اسمُ رَبِّکَ ذِی الجَلَا لِ وَالاِکرَامِ “پڑھ کر دیتا ہو ں ۔ 
(2) گوہا نجی چشم کے لیے بیری کے 7 عدد پتوں پر ” بسم اللہ الرحمن الر حیم “ پڑھ کر دم کرتا ہوں ۔ 
(3) بخار والے کو 7 عدددھا گے پر 4 قل پڑھ کر اور یہ پڑھ کر 14گرہیں لگا کر دیتا ہو ں” قفل کر دم و بستم بنام فلاں بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ “
(4) کسی پر جادو ہے یا جن ہے، معلوم کرنے کے لیے اسکے قد کے برابر دھا گہ نا پ کر اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف اور 7 مر تبہ سورہ مزمل پڑھ کر دم کر لیتا ہوں.
(5) نظر اتارنے کے لیے 3 مرتبہ ” وَاِن یَکَا دُ الَّذِینَ کَفَرُو لَیُز لِقُونَک بِاَبصَارِھِم لَمَّا سَمِعُوا الذِّکرَ(سورة القلم آیت نمبر 51 ) دم کر تا ہوں.
(6) جب بھی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہو ں تو اول آخر درود شریف ، سورة الفا تحہ ایک مرتبہ، سورة اخلا ص 3 مرتبہ ۔ کبھی بھی نا کامی نہیں ہو ئی۔ 
(7) کسی کو کوئی بھی بیماری ہو تو 7 مر تبہ سورة الفاتحہ اول آخردرود شریف پڑھ کر دم کر تا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ شفا دیتاہے.
(8 ) دانت درد کے لیے ”لکل بناءمستقرو سوف تعلمون“(سورة انعام آیت نمبر 67)کا تعویز لکھ کر دیتا ہوں.
(9) سر درد کے لیے سورة اخلاص 3 مر تبہ یا7 مرتبہ یا 11 مر تبہ پڑھ کر دم کر تا ہوں.
(10) اس کے علا وہ ہر بیماری کے لیے آیات ِ شفا چینی کی پلیٹ یا کاغذ پر لکھ کر پینے کے لیے دیتا ہوں.
(11) کبھی کبھی بغیر کچھ پڑھے بھی دل میں نہا یت عاجزی اور خلوص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یا د کرکے کسی کودعا دے دیتا ہو ں اور کام ہو جا تاہے ۔ 

جگر کی بیما ریو ں کے لیے تعویز 
کَانَ البَحرُ مِدَادًا لِّکَلِمَا تِ رَبِّی(سورة کہف آیت نمبر19)لکھ کر ، دائیں بازوپر باندھنا ہے ۔   

عملیا ت




عملیا ت ( سبحان اللہ ، مر دان )
مجھے تقریبا ً 1991 ءسے عملیات کا شو ق ہے ۔ عملیات کے بارے میں جب بھی کوئی کتا ب ملی تو پڑھ لی لیکن کسی میں کوئی خاص کا میا بی نہیں ہو ئی ۔ 2006 ءمیں ملیر کینٹ میں قاضی قطب الدین نقشبندی سے بیعت کر لی ۔ انہو ں نے اللہ کے نام کے مرا قبے بتائے جو کہ ابھی کر رہا ہو ں او ران سے راہِ سلوک کے اسبا ق سیکھ رہا ہوں ۔ پیروں ، فقیروں سے مجھے بے حد محبت ہے۔ ہر وقت درویشو ں اور اللہ لو ک قسم کے لو گو ں سے ملنے اور ان سے کچھ سیکھنے کی کو شش میں لگا رہتا ہو ں 
تا کہ کہیں سے بھی کچھ سیکھ کر صر ف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے لو گو ں کی خدمت کر وں ۔ سونا ، چاندی ، دولت ، بنگلہ ، گاڑی کسی چیز کی تمنا نہیں بس درویش بننا چاہتا ہوں ۔ مختلف کتابوں سے مختلف چیزیں نوٹ کی ہیں جن کو بغیر کسی لا لچ کے وقتاً فوقتاً آزما تا رہا ہو ں ۔ الحمد اللہ نما ز پنجگا نہ کا پا بند ہوں۔ رزقِ حلا ل کھانے کی کوشش کر تا ہو ں ۔ 
(1) جگر کی تمام بیما ریو ں کے لیے پانی پر 21 مر تبہ ”تَبَارَکَ اسمُ رَبِّکَ ذِی الجَلَا لِ وَالاِکرَامِ “پڑھ کر دیتا ہو ں ۔ 
(2) گوہا نجی چشم کے لیے بیری کے 7 عدد پتوں پر ” بسم اللہ الرحمن الر حیم “ پڑھ کر دم کرتا ہوں ۔ 
(3) بخار والے کو 7 عدددھا گے پر 4 قل پڑھ کر اور یہ پڑھ کر 14گرہیں لگا کر دیتا ہو ں” قفل کر دم و بستم بنام فلاں بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ “
(4) کسی پر جادو ہے یا جن ہے، معلوم کرنے کے لیے اسکے قد کے برابر دھا گہ نا پ کر اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف اور 7 مر تبہ سورہ مزمل پڑھ کر دم کر لیتا ہوں.
(5) نظر اتارنے کے لیے 3 مرتبہ ” وَاِن یَکَا دُ الَّذِینَ کَفَرُو لَیُز لِقُونَک بِاَبصَارِھِم لَمَّا سَمِعُوا الذِّکرَ(سورة القلم آیت نمبر 51 ) دم کر تا ہوں.
(6) جب بھی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہو ں تو اول آخر درود شریف ، سورة الفا تحہ ایک مرتبہ، سورة اخلا ص 3 مرتبہ ۔ کبھی بھی نا کامی نہیں ہو ئی۔ 
(7) کسی کو کوئی بھی بیماری ہو تو 7 مر تبہ سورة الفاتحہ اول آخردرود شریف پڑھ کر دم کر تا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ شفا دیتاہے.
(8 ) دانت درد کے لیے ”لکل بناءمستقرو سوف تعلمون“(سورة انعام آیت نمبر 67)کا تعویز لکھ کر دیتا ہوں.
(9) سر درد کے لیے سورة اخلاص 3 مر تبہ یا7 مرتبہ یا 11 مر تبہ پڑھ کر دم کر تا ہوں.
(10) اس کے علا وہ ہر بیماری کے لیے آیات ِ شفا چینی کی پلیٹ یا کاغذ پر لکھ کر پینے کے لیے دیتا ہوں.
(11) کبھی کبھی بغیر کچھ پڑھے بھی دل میں نہا یت عاجزی اور خلوص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یا د کرکے کسی کودعا دے دیتا ہو ں اور کام ہو جا تاہے ۔ 

جگر کی بیما ریو ں کے لیے تعویز 
کَانَ البَحرُ مِدَادًا لِّکَلِمَا تِ رَبِّی(سورة کہف آیت نمبر19)لکھ کر ، دائیں بازوپر باندھنا ہے ۔ 



بے پر دہ عورت کوسزا ( بلا ل احمد نقشبندی ، چو بر جی لا ہور) 
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور میری بیوی فاطمہ رضی اللہ عنہ دونو ں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو ئے ۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے ہو ئے دیکھا ۔ میں نے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر میرے ما ں با پ قربا ن ہو ں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیو ں رو رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما یا اے علی رضی اللہ عنہ میں نے معراج کی را ت کو اپنی امت کی عورتوں کو دیکھا کہ ان کو مختلف طریقوں سے عذاب دیا جا رہا ہے ۔آج مجھے وہ منظر یا د آیا ۔ تو شفقت و رحمت کی وجہ سے مجھے رونا آگیا ۔ 
میں نے پہلی عورت کو دیکھا کہ اس کو سر کے با لو ں کے ساتھ الٹا لٹکا یا گیا ہے ۔ اور اس کا دما غ ابل رہا ہے ۔ دوسری عورت کو دیکھا کہ اس کو زبان کے ذریعے الٹا لٹکا یا گیا ہے اور گرم گرم پانی اس کے حلق میں انڈیلا جا رہا ہے ۔ میں نے تیسری عورت کو دیکھا کہ اس کے دونو ں پاﺅ ں کو اس کی چھاتیوں کے ساتھ اور دونوں ہا تھو ں کو اس کی پیشانی کے ساتھ باندھا گیا ہے ۔ میں نے چو تھی عورت کو دیکھا کہ اس کو اس کے پستا نو ں کے ذریعے الٹا لٹکا یا گیا ہے ۔میں نے پانچویں عورت کو دیکھا کہ اس کا سر سور کے سر کی مانند ہے جبکہ بقیہ بدن گدھے جیسا ہے ۔میں نے چھٹی عورت کو دیکھا کہ اس کی شکل کتے جیسی ہے ۔ اور آگ اس کے منہ میں داخل ہوتی ہے اور اس کے پاخانے کے راستے سے باہر نکلتی ہے۔ فرشتے آگ کے بنے ہوئے گرزوں سے اسے سر پر چو ٹ لگا رہے ہیں ۔ یہ سن کر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کھڑی ہوگئیں اور عرض کیا اے میرے پیارے ابو جان میر ی آنکھو ں کی ٹھنڈک ۔ ان عورتوں نے کیا گناہ کئے تھے جس کی وجہ سے اتنی سزا دی جارہی تھی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹی پہلی عورت جسے سر کے بالوں سے باندھ کر لٹکا یا گیا تھا وہ مر دوں سے اپنے با لو ں کو نہ چھپا تی تھی ۔ ننگے سر با زار میں پھرنے کی عا دی تھی۔ دوسری عورت جسے ز با ن کے ذریعے لٹکا یا گیا تھا اس کا قصور یہ تھا کہ وہ اپنے شوہر کو ایذا دیتی تھی ۔ اس کے سامنے زبان چلانے کی عا دی تھی ۔ تیسری عورت جس کے دونو ں پا ﺅ ں چھاتی سے اور دونو ں ہا تھ پیشانی سے باندھ دیئے گئے اور اس پر سانپ بچھو چھو ڑ دئیے گئے وہ عورت حیض اور جنابت کے بعد اچھی طرح فرض غسل سے اپنے بدن کو پاک صا ف نہیں کر تی تھی اور نماز کا مذاق اڑاتی تھی ۔ چو تھی عورت جس کو پستان کے ذریعے لٹکا یاگیا تھا وہ بدکا ر عورت تھی جو غیر مردو ں سے زنا کی مرتکب ہو تی تھی ۔ پانچویں عورت جس کا سر سور جیسا اور جسم گدھے جیسا تھا تو یہ عورت چغل خوری کر تی تھی اور جھو ٹ بولتی تھی ۔ چھٹی عورت جس کی شکل کتے جیسے تھی اور آگ اس کے منہ میں داخل ہو کر پاخانے کے راستے باہر نکلتی تھی تو یہ وہ عورت تھی جو حسد کر تی تھی اور احسان جتاتی تھی ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ میری ماں ،بہنوں کو پڑھ کر اس پر عمل کرنے کی تو فیق فرمائے اور پردہ کی تو فیق عطا فرمائے ۔ (آمین) 

شادی کی رکا وٹ کے لیے مجر ب عمل (خادم حسین ، میا ں چنو ں ) 
ہر روز وقت مقررہ پر 7دفعہ سورہ ممتحنہ (پارہ نمبر28 ) اول آخر گیار ہ مر تبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا مانگیں یہ عمل کم از کم 41 روز تک جا ری رکھیں ۔مجر ب ہے ۔ 

کسان کی حرکت، عُشر کی برکت ( قاضی محمد اسرائیل گڑنگی، ما نسہرہ ) 
میری یہ تحریر آپ کے پا س اما نت ہے۔ اگر کوئی عمل کر گیا تو اس کی فصل میں بر کت ہو گی ، اگر نہ کیا تو پھر بھی آپ کو اس کے چھا پنے پر برکت مل جائے گی ۔آپ کے نامہ اعمال میں نیکی لکھ دی جائے گی ۔ کہ مسلمان کا مال اور جان تو اللہ کے قانون کے پابند ہیں ۔ مال پرسال گزرنے کے بعد زکو ة فرض ہے۔ اس طرح زمین کی پیداوار پر فصل جب تیا ر ہو کر کٹ جائے تو اس پر عشر وا جب ہے ۔ میرے کسان بھائی اس چیز سے غافل ہیں۔ یہی بات آپ کے ذمہ لگائی جاتی ہے کہ ہر کسان کویہ بات سنائی جائے کہ زمین کی جب فصل تیار ہو تو اگر خود نہر کا پانی لگا کر فصل تیار کی ہے تو بیسواں حصہ اللہ کے نام پر دیا جا ئے گا۔ اگر آسمانی بارش کی وجہ سے زمین سیراب ہوتی رہی تو دسواں حصہ اللہ کے نام پر دیا جائے گا ۔ کسان اس کو کہا جا تاہے جو زمین میں ہل چلائے ۔میرے آباﺅ اجداد بھی کسان تھے ۔ ہمار ے والدصاحب جب فصل تیا رہوتی تو چند حصے بنا تے تھے ایک عشر کا دسواں حصہ کیونکہ وہ زمین بار ش ہی کے پانی سے سیراب ہو تی ہے ۔ ایک امام صاحب کا حصہ ۔ ایک مسجد کے خادم صاحب کا۔کچھ حصے اور بھی اقرباءوغیرہ کے ہوتے۔ہم والد صاحب سے کہتے کہ ہماری زمین کی پیدا وار کم ہے اور عشر ہم پہ لا زم نہیں، وہ فرماتے بس تھوڑے میں سے تھوڑااللہ کے لیے دیتا ہو ں اس میں برکت ہو گی ۔ اللہ کا نا م بڑا ہے اس کے نام پر جب تھوڑی چیز بھی دی جا تی ہے وہ بڑی ہو جا تی ہے ۔ ہمارے گاﺅں کے اما م صاحب فرما تے ہیں کہ پورے گا ﺅ ں میں محمد اسماعیل کی فصل جدا ہے ۔ شاید یہ عشر کی بر کت ہو گی ۔ ہمارے گاﺅں کی زمین میں سال میں صرف ایک ہی فصل مکئی تیارہو تی ہے۔ جن علا قوں میں دو یا تین فصلیں تیا ر ہوتیں ہیں ان پر ہر فصل اٹھا نے پر عشر لا ز م ہے۔ وہ عشر ادا کریں اگر عشر ادا نہیں کریں گے تو پہلا کا م یہ ہو گا برکت ختم ہو جائے گی۔دوسرا کا م یہ ہوگا کہ سکون چلا جا ئے گا۔ تیسرا کا م یہ ہو گا کہ اولاد نا فرمان ہو جائے گی ۔ چوتھا نقصان یہ ہو گا قبر کی زندگی تباہ ہو گی ۔ 
اب میرے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ میرے والد کی یہ ادا اللہ کو اچھی لگی اور دنیا ہی میں نقد صلہ عطا فرما دیا کہ اولاد کو دین پر لگا دیا ۔یا اللہ تیرا شکر ہے ۔ امید کی جا تی ہے کہ اللہ کا فضل و کرم ہوا تو آخر ت بھی اچھی ہو جائے گی ۔ نیت پر پھل ہو تاہے ۔ اگرآپ خودکسان ہیں تو اس پر عمل کریںاور اگر آپ کا کوئی عزیز ہے تو اس کو سنا ئیں ۔جہاں جہا ں تک آواز لگا سکتے ہیں، لگائیں ۔

تحفہ (حکیم حبیب اللہ فیض، میر پو ر سندھ ) 
ماہنامہ عبقری میں آج پہلی مر تبہ حاضر ی ہو رہی ہے ۔ نصرت ِ خدا وندی اگر شاملِ حال رہی تو انشاءاللہ ان صفحات میں آپ سے ملا قات رہے گی ۔ میرے نا نا جی حضرت میا ں جمال الدین رحمتہ اللہ علیہ حضرت جی مو لا نا محمد الیا س رحمتہ اللہ علیہ بانی دعوت و تبلیغ کے شاگر د تھے ۔ 1999 ءمیں دار فا نی سے کوچ فرما گئے ۔ عملیا ت میں ان کا شہرہ دور دور تک تھا کسی قدر طب سے بھی لگا ﺅ تھا ۔ ان کے معمولات و مجر بات، افادئہ قارئین اور نا نا جی کے لیے ایصال ِ ثواب کی نیت سے گا ہے بگاہے آپکی خدمت میں پیش کرتا رہو ں گا۔ آج آپ کی خدمت میں جو تحفہ پیش کر رہا ہو ں وہ نا نا جی مر حوم کا تو نہیں البتہ ایک بہت بو سیدہ کتا ب میرے ہا تھ لگی تھی اس میں پڑھا تھا ۔ یہ ایک عمل ہے جو مقصد بر آری کے لیے ہے ۔ مذکو رہ کتا ب میں اس عمل کے متعلق لکھا ہے کہ 
حضرت سلطان نظام الدین اولیا ءمحبو ب الہٰی قد س اللہ سرة العزیز سے روایت ہے کہ جو کوئی ایک سو بار بعد نماز فجر، اس کو پڑھے گا انشاءاللہ ایک ہفتہ میں اسکی حاجت پوری ہو گی اور اگر مقصد بر آری نہ ہو تو کل قیامت کے روز اس کا ہاتھ میرے دامن میں ہو۔ “ 
مذکو رہ عبار ت پڑھ کر میں بہت حیران ہو ا او راپنے ایک ضروری کام کے لیے میں نے یہ عمل پڑھنا شروع کیا ۔ جس کا م کے لیے میں یہ عمل پڑھا بظا ہر اس کا ہو نا،نا ممکنا ت میں سے تھا۔میر ی اس وقت حیر ت کی انتہا نہ رہی کہ وہ نا ممکن کا م، ممکن ہو گیا ۔ شیطان نے دل میں یہ وسوسہ پیدا کیا کہ یہ تو ایک اتفاق ہو سکتا ہے ۔ میں نے اپنے دیگر امو ر کے لیے اسے پڑھا، واللہ میں نے اسے ایسا ہی پا یا جیسا کہ لکھا ہے۔ میں نے اپنے دوستوں کو بھی بتلا یا انہو ں نے بھی اس سے خوب فائدہ اٹھا یا ۔ آج قارئین ماہنا مہ عبقری کی خدمت میں پیش ہے۔ انشا ءاللہ مشرق و مغرب کے فا صلو ں پر اپنے بکھرے مقاصد کو مقناطیسی کیفیت سے پورا ہو تے دیکھیں گے۔ 
عمل مبا رک یہ ہے 
بر و ز جمعہ : یا ھو یا اللّٰہ 
برو ز ہفتہ: یا رحمٰن یا رحیم 
بروز اتوار : یا وا حد یا احد یا صمد 
بروز پیر : یا ذالجلا ل و الاکرام 
بروز منگل: یا حی یا قیوم 
بروز بدھ: یا حَنَّا نُ یَا مَنَّانُ 
بروز جمعرات: یا مَالِکَ المُلکِ یا ذالجلال والا کرام 

اللہ کی طر ف رجو ع (محمد آصف قائم خانی، کنڈیا رو سندھ )
ایک دفعہ لا ہور سے ٹرین کے ذریعہ کنڈیا رو آنا تھا ۔ سردیو ں کے دن تھے اور لا ہو ر کی سخت سر دی۔ ٹر ین میں بندہ کو بر تھ در کا ر تھی لیکن سیٹ تک ٹرین میں مو جو د نہ تھی ۔ لاہور پلیٹ فارم پر سخت سر دی تھی۔ را ت 9:00 بجے کا وقت تھا ۔ میرے ساتھ میرے محسن عا شق حسین صاحب بھی تھے ۔ گارڈ سے معلوم کیا کہنے لگا کوئی سیٹ / برتھ مو جو د نہیں ہے۔ قلی وغیر ہ سے معلوم کیا غر ض ہر طر ف سے ” نا “ کا جوا ب ملا ۔ پھر بندہ نے اللہ پا ک کی طرف رجو ع کیا اور بندہ کو اپنے شیخ کی طر ف سے ( خزانہ نمبر 2 ) کا وظیفہ ملا ہو ا تھا ۔وظیفہ کو پڑھنا شرو ع کیا اور اللہ سے دل ہی دل میں دعا بھی کر تا رہا۔ پریشانی یہ تھی کہ لاہو ر سے کنڈیا رو تک کا سفر بغیر سیٹ / بر تھ کے کیسے ہوگا( جو کہ تقریباً 14 گھنٹہ کا سفر ہے )۔ بندہ پلیٹ فا رم پر تھک ہا ر کر بیٹھ گیا لیکن اللہ سے رجوع اور خزانہ نمبر 2 کا ورد چل رہا تھا ۔ تھو ڑی دیر گزری کہ ایک نو جوان آیا اور بندہ کو کہنے لگا آپ کو برتھ چاہیے ۔ بندہ اس نوجوان کو تھوڑی دیر ٹکٹکی باندھے دیکھتا رہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتنی کھلی مدد پریقین نہیں آرہا تھا۔ پھر بندہ نے اس نوجوان سے برتھ دینے کی وجہ پو چھی کہ یہ برتھ وہ بندہ کو کیو ں دے رہا ہے ؟ حالانکہ اور لوگ بھی پریشان حال موجود ہیں اور بر تھ دینے بندہ کی طرف ہی کیوں آیا ؟ نوجوان کا جوا ب بہت ہی سا دہ سا تھا کہنے لگا میں اس ٹرین سے کرا چی جانے کے لیے آیا تھا لیکن بیٹھے بیٹھے مجھے خیا ل آیا کہ صبح والی ٹرین سے کرا چی جائوﺅں گااور دوسر ی نظر اس کی بندہ پر پڑی کہ یہ برتھ میں انہیں دے دو ں شا ید انہیں ضرورت ہو اور اس طر ح اللہ نے بندہ کی مشکل آسان کردی۔

غریبی اور تنگدستی دور کرنے کیلئے


غریبی اور تنگدستی دور کرنے کیلئے  
  
جو شخص غریب ہواور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو سورۂ مزمل (پ ۲۹) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورۂ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورۂ مزمل پڑھتے وقت جب

  فَا تَّخِذْ ہُ وَ کِیْلاً

پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے

حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ

اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگ دستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔

روحانی کلاس کا ایک عمل


روحانی کلاس کا ایک عمل  
  
بسمہ اللہ ِانا ﷲ وانا الیہ راجعون یا جامعُ یا مُعید

دنیا کا کوئی دکھ تکلیف ہو، بیماری،پریشانی، جسم کے لحاظ سے، کاروبار کے لحاظ سے،گھر کے لحاظ سے کوئی مسئلہ ہو۔ ۱۰۱ مرتبہ صبح شا م پڑھیں یا ہر نماز کے بعد، یہی پڑھ کر روٹی پر دم کریں اور پریندوں کو ڈالیں عمل میں طاقت پیدا ہو گی۔عمل کی مدت 70,40یا90دن ہے۔ لیڈز ناغہ کے دنو ں میں پڑھ سکتی ہیں۔


سامان کی جلد فروخت کیلئے 


سامان کی جلد فروخت کیلئے  
  
سامان پر سورہ  یوسف کی آیت نمبر ۸۰ پڑھ کر پھونک مار دیں۔ انشاءاﷲ سامان جلد فروخت ہو جائے گا۔
فَلَمَّا اسْتَیۡــَٔسُوۡا مِنْہُ خَلَصُوۡا نَجِیًّا ؕ قَالَ کَبِیۡرُہُمْ اَلَمْ تَعْلَمُوۡۤا اَنَّ اَبَاکُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَیۡکُمۡ مَّوْثِقًا مِّنَ اللہِ وَمِنۡ قَبْلُ مَا فَرَّطۡتُّمْ فِیۡ یُوۡسُفَ ۚ فَلَنْ اَبْرَحَ الۡاَرْضَ حَتّٰی یَاۡذَنَ لِیۡۤ اَبِیۡۤ اَوْ یَحْکُمَ اللہُ لِیۡ ۚ وَہُوَ خَیۡرُ الْحٰکِمِیۡنَ ﴿۸۰﴾
پھر جب اس سے ناامید ہوئے الگ جاکر سرگوشی کرنے لگے اُن کا بڑا بھائی بولا کیا تمہیں خبر نہیں کہ تمہارے باپ نے تم سے اللّٰہ کا عہد لے لیا تھا اور اس سے پہلے یوسف کے حق میں تم نے کیسی تقصیر کی تو میں یہاں سے نہ ٹلوں گا یہاں تک کہ میرے باپ مجھے اجازت دیں یا اللّٰہ مجھے حکم فرمائے اور اس کا حکم سب سے بہتر
  

مشکل پرچہ حل کرنے کیلئے دعا



مشکل پرچہ حل کرنے کیلئے دعا

اگر پرچہ مشکل ہو تو اﷲ تعلی کو قادر اور اپنے آپ کو محتاج سمجھ کر پرچہ حل کرنے سے پہلے ۳   مرتبہ درج ذیل دعا پڑہیں
الٰہما یسر لی ھذہ الورقۃ الصعبۃ
  

شادی کیلئے انتہائی آزمودہ ظیفہ

t
شادی کیلئے انتہائی آزمودہ ظیفہ  
  
رمضان شریف کے گیارہویں اور بار ہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو   رکعت کر کے 12نفل اس طرح پڑہیں کے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک سورہ اخلاص پڑہیں۔ 12نفل پڑھ کر 100مرتبہ درود شریف پڑہیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور پاکﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور پاک ﷺ کے وسیلے سے اﷲ تعلی کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل ،انکساری،عاجزی سے کم از کم 15منٹ   اپنے لئے یا اپنی بہن بیٹی کیلئے اچھے رشتے  کی دعا کریں۔ انشاءاﷲ تعلی اگلے رمضان سے پہلے مراد پوری ہو گی۔