چہرے پر چمک پیدا کرنے کیلئے
کچھ لوگوں کے چہرے نقوش کے اعتبار سے توجاذبیت
رکھتے ہیں مگر چمک نہیں رکھتے۔
اس کیلئے عورت و مرد کی تمیز نہیں۔
یہ نسخہ سب استعمال کر سکتے ہیں۔
لیموں کا رس ایک چمچ‘ زعفران چند پتیاں (پسی ہوئیں)، روغن ِ زیتون ایک چمچ سب کو ملا کر رکھ لیں رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں روزانہ چند دن ایسا کرنے سے چہرے کی جلد چمک اٹھے گی۔