اس بلاگ کا ترجمہ

Monday, December 17, 2012

وضو کی ابتداء


وضو کی ابتداء:    بسم اﷲِ واالحمدُللہ
جب ہا تھ دہوئیں تو یہ تصور کریں کے میرے ہاتھوں کی ساری خطائیں، عیب، اور گناہ دھل گئے ہیں۔
اسی طرح جب کُرلی کریں تو تصور کریں کی میرے مُہ کی ساری خطائیں، گناہ، بیماریاں، ناپاکیاں ساری کی ساری دھل گئی ہیں اور میں پاک ہو گیا ہوں۔
ہر عضو کو دہوتے وقت یہ تصور کریں کہ  اے اﷲ اس کو ایسا دہو دے کے یہ پھر کبھی ناپاک نہ ہو۔
جب ناک کو دہوئیں تو تصور کریں کے میں ناک کی ساری نافرمانیاں دہو رہا ہوں۔
جب چہرہ دھوئیں تو یہ تصور کریں کی چہرے کی گناہوں کی سیاہی اس وضو کی برکت سے دھل گئی ہے۔
یا اﷲ میرے وضو کے اضا ء کو قیامت کے دن اس وضو کی برکت سے چمکا دینا۔
جب پائوں دھوئیں تو بھی یہی تصور کریں کہﷲ میرے پائوں کی خطائیں اس وضو کی برکت سے دھل گئی آئندہ بھی ان کو خطائوں سے پاک کر دے۔
اےاﷲ میرے پائوں نیکی کے کاموں کی طرف چل کر جائیں نافرمانیوں کی طرف چل کر نہ جائیں۔
یہ وضو اﷲ کے دھیان والا وضو ہے مراقبہ والا وضو ہے۔

لاہوتی وضو کا درس سنیں

خوا ص سور ئہ مزمل



خوا ص سور ئہ مزمل 
حضرت محبو ب الہٰی نو ر اللہ مر قدہ نے فرمایا، جو شخص سورئہ مزمل کو پڑھے گا، اور اپنے پا س لکھ کر رکھے گا، اس پر مصیبت نا زل نہ ہو گی۔ اللہ اور مخلو ق کی نظرمیں ذی عزت ہو گا۔ حق تعالیٰ اس کو اپنا ولی بنا دے گا اور اگر اس سورة کو پڑھ کر پتھر پر دم کر ے گا عجب نہیں وہ سونا بن جا ئے گا۔ ا س کے پڑھنے والے پر زہر اور جا دو کا اثر نہ ہو گا۔ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ بہتے پانی پرپڑھے گا، تو اللہ کے حکم سے پانی پرکھڑا ہو جائے گا۔ قیدی کی رہا ئی کے لیے پڑھے گا، تو قید سے رہا ہو جائے گا۔ 

تسخیر نگاہ


تسخیر نگاہ
یہ عمل بڑا ہی مؤثر ہے میں نے چند سال قبل اس کو کیا نہایت اکسیر پایا۔ بِسْمِ اللہ میںا سم اعظم مخفی ہے اس عمل سے آنکھوں میں تسخیر کی قوت پیدا ہوتی ہے آنکھوں میں کشش بڑھ جاتی ہے جس طرف چند لمحے نگاہ جما کر دیکھو گے مقناطیس کی طرح کھینچ آئے گا جو خیال دل میں جما کر کروگے ویسا ہی عمل ہوگا۔ عمل کرنے پر اس کی افادیت کے جوہر سے آشکار ہونگے۔صبح طلوع کے وقت جب سورج نکل رہا ہو تو نگاہیں سورج پر جمائیں آنکھیں نہ جھپکائیں اور سوباربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کا ورد کریں۔ چند دن تو سورج کے کناروں سے روشنی متحرک ادھر ادھر اوپر نیچے ہوگی پھر ساکن ہوجائے اور آپ کی آنکھوں میں عجیب کشش ہوگی۔ عمل میں چار سے چھ منٹ لگتے ہیں لگاتار پابندی سے کریں ایک دن کا بھی ناغہ ہرگز نہ کریں۔