اس بلاگ کا ترجمہ

Sunday, December 16, 2012

مرشد کی انمول نصیحت


٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مرشد کی انمول نصیحت
ایک بادشاہ کسی اللہ والے کا مرید تھا جب بھی اللہ والے بادشاہ کے ہاں آتے تو بادشاہ اپنے مرشد کیلئے دنیا جہاں کے تمام کھانے تیار کرواتا لیکن ان کے مرشد صرف تھوڑا سا کھانا لیتے ہر دفعہ کی طرح بادشاہ اپنے مرشد کیلئے تمام کھانے تیار کرواتا لیکن ہر دفعہ کی طرح وہ تھوڑا سا کھانا کھاتے، باقی چھوڑ دیتے یا ہاتھ پیچھے کر لیتے۔ آخر کار بادشاہ نے ایک دفعہ پوچھ ہی لیا کہ آپ حضرت مجھ سے ناراض ہیں کہ آپ تھوڑا سا کھانا کھانے کے بعد باقی چھوڑ دیتے ہیں۔ حضرت نے بادشاہ کو جواب دیا میں تم کوایک شرط پر بتاﺅں گا پہلے تم مجھے اپنے تخت پر بٹھاﺅ صرف تین دن کیلئے اعلان فرماﺅ پھر میں جواب دوں گا۔ بادشاہ نے تاج پہنا کر مرشد کو تخت پر بٹھا دیا کہ آج سے میرے مرشدتین دن کیلئے اس سلطنت کے بادشاہ ہیں۔ مرشد نے تخت پر بیٹھتے ہی سب سے پہلے اعلان کیا کہ بادشاہ کو گرفتار کرکے بند کر دواسے تیسرے دن پھانسی دی جائے گی۔ بادشاہ زندان خانے میں بیٹھا رو رہا تھا کہ اے اللہ میرے ساتھ یہ کیا ہو گیا۔ میرے مرشد نے میرے ساتھ یہ کیا کیا۔ فیصلہ کے تیسرے دن بادشاہ کو پھانسی والی جگہ پر لایا گیا۔ مرشد نے بادشاہ لذیذ کھانے تیار کروائے اور مرشد نے بادشاہ کو کہا ان کھانوں کو کھاﺅ۔ بادشاہ نے کہا ابھی تو مجھے پھانسی ہو جائے گی میں کیا کھاﺅں اس پر مرشد ہنس پڑے اور بادشاہ کو گلے لگا کر اس کے سر پر دوبارہ تاج رکھا اور پھر تخت پر بٹھا دیا اور کہا موت کو دیکھ کر تمہارا دل بھر گیا اس لیے کھانوں سے تجھے نفرت ہو گئی۔ ہمیں بھی کوئی چیز نظر آتی ہے ۔ اس لیے ہم تمہارا دل رکھنے کیلئے کم کھاتے تھے۔ کیا ہم بھی آپ کی طرح دنیا میں اپنے نفس کو خوش کرنے کیلئے دنیا کے لذیذ کھانے کھائیں۔

ہڈیوں کے فریکچر کیلئے ناقابل یقین نسخہ



ہڈیوں کے فریکچر کیلئے ناقابل یقین نسخہ
محترم جناب حکیم محمدصاحب
السلام علیکم ! امید ہے کہ آپ اور میرے پیارے ماہنامہ ”عبقری“ کا پورا سٹاف خیریت سے ہوں گے۔ آپ سے پہلے بھی بذریعہ خط ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔ اس مرتبہ کی ماہانہ روحانی محفل میں اپنے مسائل کے حل کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں اور ایک نسخہ بھیج رہا ہوں جو کہ ایک بزرگ سے ملا ہے۔ ان کا سعودی عرب میں پسلی کا فریکچر ہو گیا تھا۔ انگلش میڈیسن وغیرہ سے مایوس ہو کر ایک مقامی طبیب سے یہ نسخہ لیا اور حیرت انگیز طور پر دو ہی دنوں میں غسل صحت کر لیا۔ تین دیسی انڈوں کی زردی نکال کر اچار میں ڈالنے والے میتھرے کے ساتھ ہموزن کوٹ کر تین دن کی مرہم بنا کر پٹی کے ساتھ باندھیں امید ہے دعاﺅں میں یاد رکھیں گے۔ (محمد رمضان نیازی‘ صاد ق آباد)

مچھلی کے شکار کا حیرت انگیز ٹوٹکا



مچھلی کے شکار کا حیرت انگیز ٹوٹکا
مچھلی و پرندے وغیرہ کے شکار کے شوقین حضرات کیلئے میں ایک نادر تحفہ لے کر آیا ہوں جو کہ آپ کے شکار کا لطف
دوبالا کر دے گا اور آپ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شکار کر سکیں گے ‘ میں خود مچھلی کے شکار کا شوقین ہوں۔ سو میرا یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے۔ جو کا آٹااصل دکھائیں اور بکری ہی کا تازہ خون سب کو آپس میں باہم ملا لیں‘ پھر اس آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں جس جگہ آپ کو مچھلی کا شکار کرنا ہے وہاں شکار کرنے سے صرف 10 منٹ پہلے مذکورہ تھوڑی تھوڑی گولیاں پانی میں پھینکتے رہیں۔ اس کے بعد اس جگہ پر جال یا کانٹے سے شکار کریں۔ آپ کو حیرت ہو گی کہ 10 منٹ میں سینکڑوں مچھلیاں وہاں جمع ہو چکی ہوں گی۔
(سید امیر الدین امیر‘ شہداد پور ‘سندھ)

کبیرہ گناہوں کی بخشش کیلئے



کبیرہ گناہوں کی بخشش کیلئے
” سُبحَانَ ذِی المُلکِ وَالمَلَکُوتِo سُبحَانَ ذِی العِزَّةِ وَالجَبَرُوتِo سُبحَانَ الحَیِّ الَّذِی لَا یَمُو تُ ط سُبُّوح قُدُّوس رَبُّ المَلٰٓئِکَةِ وَالرُّوحِ o (کنزالعمال جلد اول )
جو شخص اسے روزانہ ایک بار یا مہینے میں ایک بار یا سال میں ایک با ر یا ساری عمر میں ایک بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے تمام گناہ بخش دیتا ہے ۔ خواہ سمندر کی جھا گ یا وسیع میدان کی ریت کے برابر ہو ں ۔ خوا ہ وہ شخص جہا د سے بھا گ آنے کا مجرم ہو ۔

رات کے اعمال کی فضیلت

رات کے اعمال کی فضیلت
سورۂ ملک پارہ29: رات کو یہ سورۂ مبارک ایک دفعہ پڑھنے سے اللہ پاک عذاب قبر سے محفوظ کردیتے ہیں اور جو اس سورۂ کے ساتھ سورۂ سجدہ (پارہ 21)جو سورۂ لقمان کے بعد ہے بھی پڑھے گا اللہ پاک اسے لیلۃ القدر جو کہ ہزار مہینوں سے افضل رات ہے کا بھی ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی: حضرت ابوہریرہؓ۔ جامع ترمذی شریف)

اگر کسی کا بچہ گم ہوجائے تو۔۔۔۔!


اگر کسی کا بچہ گم ہوجائے تو۔۔۔۔!
اگر کسی کا بچہ گم ہوگیا ہو یا کوئی عزیز لاپتہ ہوگیا ہو تو وہ باوضو ہوکر اپنے گھر کے چاروں کونوں میں سات سات مرتبہ یہ اسم شریف پڑھ کر دم کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے اس طرح دعا مانگے کہ یَامُعِیْدُ (بچہ کا نام یا رشتہ دار کا نام لیکر) اپنے گھر سلامتی سے واپس آجائے۔ انشاء اللہ سات دن کے اندر اندر لاپتہ (فرد یا بچہ)واپس آجائیگا۔ (تاج چیمہ‘ لاہور)

پڑھیں اورنصیحت حاصل کریں۔۔۔!!!


پڑھیں اورنصیحت حاصل کریں۔۔۔!!!
٭ جو شخص پڑوسی کو ستاتاہے اس کی عبادت قبول نہیں ہوتی۔ ٭ ماں وہ واحد ہستی ہے جو بغیر کسی صلہ کے اولاد کی پرورش کرتی ہے۔٭ جو شخص بروں کی صحبت میں بیٹھتا ہے اس پر تہمت ضرور لگائی جاتی ہے چاہے وہ ان کی عادتیں اختیار کرے یا نہ کرے۔ ٭ جو کچھ مانگنا ہے اپنے رب سے مانگ جو واپسی کا تقاضا نہیں کرتا۔ (محمد جمیل خان‘ راولپنڈی)

میرے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے


میرے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے
1۔اگر کسی کو سردی کے موسم میں بہت زیادہ سردی لگتی ہو یا کپکپی طاری ہوتو وہ تھوڑا سا نیم گرم پانی پی لے اس کا یہ مرض رفع ہوجائے گا۔2۔سردیوں میں جسم کی دردوں کیلئے نیم گرم دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ 3۔قبض دور کرنے کیلئے صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ 4۔مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو تو اس کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچہ مٹی کا تیل اور ایک چائے کا چمچہ ڈیزل ڈال کر ملائیں اس پانی سے فرش پر پوچا لگائیں تو مکھیاں اور مچھر بھاگ جاتے ہیں۔5۔ ایک گلاس گرم پانی میں آدھا لیموں ایک ٹکڑا دارچینی ایک ٹکڑا ادرک اور چند پودینے کے پتے ڈال کر رکھ دیں نیم گرم ہونے پر یہ پانی پینے سے ہر طرح کے موٹاپے میں فائدہ مند ہے۔(رفعت خانم‘ فیصل آباد)


دانتوں کے درد کا علاج
جن صاحبان کے دانتوں میں درد‘ سوزش‘ پیپ وغیرہ ہو ان کیلئے پھٹکڑی ایک نعمت ہے۔ 5گرام پھٹکڑی کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیں‘ جب پھٹکڑی پگھل جائے‘ پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیا کریں‘ انشاء اللہ بہت نفع ہوگا۔ (عبدالماجد)



یک موچی بابا کے پاس

یک موچی بابا کے پاس لوگ ناف ٹھیک کروانے آتے‘ ان کی شہرت زیادہ تھی‘ میں بھی ان کے پاس گیا‘ میرے سامنے مریض آتے‘ ان کو لٹا کر وہ دم پڑھتے‘ مریض صحت یاب ہوجاتے۔ میں نے ناواقفی میں ایک دفعہ کہہ دیا کہ آپ کیا پڑھتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کا کلام… میں نے کہا کہ کسی دوسرے کو بھی اجازت دی جاسکتی ہے کہ نہیں… مجھ سے پوچھنے لگے کہ آپ نے یہ کیوں پوچھا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ جناب کئی لوگ کمزور اور بوڑھے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ گھر میں بھی تکلیف ہوجاتی ہے۔ اگر کوئی آسان عمل ہو توبجائے آپ کے پاس اتنی د ور آنے کے وہاں ہی دم پڑھ دیا جائے اس کا ثواب اجر آپ کو ملتا رہے گا۔ فرمانے لگے اس کا چلہ کرنا پڑتا ہے جو آپ لوگوں سے نہیں ہوسکتا یہ کہہ کر انہوں نے منہ پھیر لیا جس دکان کے باہر وہ بیٹھا کرتے تھے وہ آدمی میرا اچھا واقف تھا۔ اس کے پھٹے (تختہ) پر وہ بیماروںکو لٹایا کرتے تھے۔ چند دنوں بعد میں گیا اس سے ذکر کیا کہ موچی بابا بڑا بخیل ہے۔ مجھے ترکیب نہیں بتائی میں نے یہ اونچی آواز میں کہا کہ وہ بھی سن لے۔ موچی بابا نے سن تو لیاکچھ پریشان ہوئے اس دکاندار نے مجھ سے کہا کہ یہ کس طرح آپ کو بتادے یہ تو ان دم تعویذوں سے ہزاروں روپے کماتے ہیں ان سے مت پوچھیں ۔ مخلوق خدا کو لوٹنے والوں کے پاس شفاء نہیں ہوتی۔ چند دن کے بعد آپ دیکھیں گے کہ ان سے شفاء کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔ یہ بات بھی بابا جی نے سن لی اور اصل میں ہم بات ان کو سنانا ہی چاہتے تھے۔ میں نے اس دکان پر آنا جانا شروع کردیا۔ موچی بابا سے بھی ملاقات شروع کردی۔ سلام دعا ہوتی رہی‘ ایک دن میں نے ان کو کہا کہ آپ اگر مجھے وہ دم بتادیتے تو مجھ سے بھی کچھ آپ کو مل جاتا۔ کہنے لگا کہ آپ کے پاس کیا ہے میں نے کہا کہ اس کا اصل علاج‘ میں دوائی دیتا ہوںمریض ٹھیک ہوجاتا ہے۔ باپردہ خواتین تو آپ کے پس نہیں آسکتیں اور نہ ہی عام عورتیں اورمعزز مرد آپ کے پاس آکر تھڑے پر لیٹ کر ناف درست کروا سکتے ہیں۔
میری دوائی سے وہ گھروں میں ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ دوائی بھی مفت دیتا ہوں۔ اگر وہ دعا نہ بھی کریں تو اللہ تعالیٰ مجھے اس کا بدلہ ضرور عطا فرمائیں گے۔ چند دن میں ادھر نہ گیا۔ ایک دن ان کے پاس سے گزر رہا تھا‘ ہاتھ اٹھا کر سلام کیا‘ موچی بابا اپنی نشست سے اٹھے گلے لگایا اور کہا کہ میرے پاس بیٹھیں میں نے جواب دیا کہ میں ضروری کام سے جارہا ہوں اس لیے وقت نہیں ہے۔ وہ بڑے خلوص اور محبت سے بیٹھنے کا کہتے رہے‘ جوں ہی وہ زور لگاتے میں اتنا ہی ہاتھ چھڑا کر جانے کا کہتا کہ دیر ہورہی ہے‘ ضروری کام ہے جبکہ میرا کام کوئی نہ تھا۔ بہرحال انہوں نے نہ چھوڑا۔ جوتے وہیں رکھے اور قسم اٹھائی کہ چائے کے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ چائے ضرور پلانی ہے‘ ہم ایک ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے۔ وہاں انہوں نے بتایا کہ اور لوگوں کے سامنے میں نے اس طرح کیا تھا۔ آپ کو دم بھی بتادیتا ہوں اور طریقہ بھی سمجھا دیتا ہوں۔ جو درج ذیل ہے:۔
مریض کو پیٹھ کے بل لیٹا دیں۔ بسم اللہ کے ساتھ سورۂ الم نشرح پڑھیں پھریہ آیت وَ اِنَّا عَلٰی ذَہَابٍۭ بِہٖ لَقٰدِرُوْنَ ﴿ۚالمومنون۱۸﴾ پڑھ کر ناف پر دم کریں اور اپنا انگوٹھا مریض کے ناف پر رکھ کر ادھر ادھر معمولی زور سے گھمائیں تاکہ ناف اپنی جگہ پر آجائے۔ دوسری بار بھی اور تیسری بار بھی یہی آیت پڑھ کر دم کریں پھر انگوٹھا نکال لیں۔ مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے آیت لکھ لی۔ چند دن بعد میں نے ان کو نسخہ ذرا تڑپا تڑپا کر بتادیا جو درج ذیل ہے:۔
نسخہ: نک چھکنی ایک تولہ لے کر سفوف بنالیں۔ پرانا گڑ ہموزن لیں خوب کوٹ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی مریض کو کھلائیں۔ تھوڑی دیر انتظار کریں آدھ گھنٹہ یا گھنٹہ بعد اگر مریض کوئی افاقہ نہ سمجھے تو ایک اور گولی کھلادیں۔ اس کے پیٹ میں وٹ آجائے گا جو اس کو محسوس ہوگا۔ وٹ یا مروڑ جیسی صورت چند سیکنڈ رہے گی پھر خود بخود درد ٹھیک ہوجائے گا اور مریض بھلا چنگا ہوجائے گا۔

میں عبقری کی پرستار کیسے بنی؟



میں عبقری کی پرستار کیسے بنی؟
میرا بڑا بیٹا جو کہ 5سال کا ہے اسے شدید ترین خارش کا حملہ ہوا۔ ایسی خارش جس میں وہ ساری رات جاگ کر گزار دیتا تھا۔ ڈاکٹروں کے پاس گئے تو انہوں نے انجکشن لگانے شروع کردئیے۔ لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔

خارش بھی ایسی تھی جو زخم بن گئے اور خون رسنا شروع ہوگیا۔ مختلف قسم کی کریمیں استعمال کروائیں لیکن بالکل فرق نہ پڑا۔ پھر اللہ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ میں عبقری سے مدد لوں۔ میری نظر میں ایک مضمون گزرا تھا جس کا عنوان تھا۔ ’’خارش‘ ایگزیمیا اور سورائسز سے شفایابی‘‘ بڑی مشکل سے وہ رسالہ تلاش کیا اپنے شوہر کو دکھایا۔ انہوں نے بھی بچے کی تکلیف دیکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی حامی بھرلی اور اشیاء لاکر ہم نے کریم بنائی اور دو تین دن کے اندر اندر سارے زخم خشک ہونا شروع ہوگئے اور بچے کو سکون ہوگیا لیکن وہ انجکشن جو بچے کو لگائے گئے تھے ان کا یہ نقصان ہوا کہ بچے کی HBانتہائی کم ہوگئی اور کچھ عرصے بعد اس کو گردن توڑ بخار ہوگیا دو تین ہزار لگا کر اس کا علاج ہوا اب کچھ سکون ہے۔ لیکن میری عوام سے التجا ہے کہ وہ جلدی بیماری کا ڈاکٹری علاج انجکشن کی صورت میں نہ کروائیں اور مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔ھوالشافی: زنک آکسائیڈ‘ بورک ایسڈ‘ سیلی سلک ایسڈ 20,20 گرام۔ کاربالک ایسڈ 5گرام‘ سادہ ویزلین200گرام۔
آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کریں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور ویزلین میں ان کو اچھی طرح مکس کریں تھوڑی سی مرہم لے کر جسم پر اچھی طرح ملیں۔ صبح ملیں تو شام کو غسل کریں اور اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔
بدہضمی کیلئے ٹوٹکہ
ایسی بدہضمی جس میں بچے کو موشن کی دوائی دیں تو قے شروع ہوجائے اور اگر قے کی دوائی دیں تو موشن شروع ہوجاتے ہیں لیکن پیٹ ہروقت خراب ہی رہتا ہے۔ یہ نسخہ مجھے ہمارے محلے کے ڈسپنسر نے دیا جوکہ نہایت نیک انسان ہے۔ھوالشافی: پودینہ‘ اناردانہ‘ گلقند تینوں ہم وزن لے کر ان کو مٹی کی کونڈی میں گھوٹ کر اس میں پانی ملا کر تقریباً ایک گلاس پانی ملائیں اس میں حسب ضرورت چینی ملا کربچے کو وقفے وقفے سے سارا دن پلائیں۔
(ع۔ر‘ راولپنڈی)