اس بلاگ کا ترجمہ

Monday, December 31, 2012

دواءجریان


دواءجریان
اجزاءو ترکیب ساخت: مغز تخم تر ہندی نیم بریان ۴ تولہ۔ مغز شاخ آہو سوہان کردہ ۲ تولہ۔ ریش برگد ۲ تولہ۔ سلاجیت اصلی ۲ تولہ مصطگی رومی۲ تولہ۔خبث الحدید مدبر ا تولہ کشتہ قشر بیض ۶ ماشہ کوفتہ بیختہ ور عرق پیاز سحق بلیغ تا دو یوم کردہ حبوب بقدر کو کنار وشتی تیار کند
ترکیب استعمال۔ ایک حب علی الصباح ہمراہ شیر گاﺅ ثار بخور نداز ترش و اشیائے بادی پرہیز کنند تا دو ہفتہ استعمال کافی است۔
فوائد: جریان۔ احتلام و سرعت انزال بیحد نافع کرد مجرب و آزمودہ است۔

روغن طلا
اجزا و ترکیب ساخت: مغز گنگچی سفید ۳ تولہ تخم دھتورہ سیاہ ۱ تولہ ۶ ماشہ کچلہ ۱ تولہ ۶ ماشہ۔ مغز چاکسو۸ تولہ۔ عاقر قرحا ۱تولہ۶ ماشہ۔ مالنگنی ۱ تولہ ۶ ماشہ۔ جو زبوا ۱ تولہ ۶ ماشہ۔ عروسک۳ تولہ خراطین مصفیٰ ۱ تولہ ۶ ماشہ۔ پوست بیخ آک ۳ تولہ۔ قسط تلخ ا تولہ ۶ ماشہ۔ حب الخروع ۲ تولہ کوفتہ در شیر شیش سحق کردہ حسب دستور بذریعہ تپال جنتر روغن کشید۔
ترکیب استعمال: جب معمول و معروف حشفہ و سیون چھوڑ کر برگ تبول بنگلہ باندھیں۔ تا استعمال جماع اور آب سرد سے سخت پرہیز کریں۔
فوائد: سستی۔ نامردی کیلئے نہایت اعلیٰ چیز ہے۔

حب وجع المفاصل
اجزاو ترکیب ساخت: دارچینی، ۱ تولہ۔ جوزبوا ۱ تولہ۔ بھباسہ ۱ تولہ۔ حلیب عود ۱ تولہ۔ قرنفل۱ تولہ۔ سورنجان شیریں۲ تولہ۔ صبر سقوطری ۲ تولہ۔ گولیاں بقدرنخود بناویں۔
ترکیب استعمال:دو گولیاں بوقت شام ہمراہ آب گرم دیا کریں.
فوائد: وجع المفاصل و نقرس کو نہایت مفید ہے۔
نوٹ : پرانی انمو ل بیاض میں یہ نسخہ جا ت فارسی میں لکھے گئے ہیں من وعن شائع کررہے ہیں۔
( حکیم حافظ عبدالجبار قصبہ جے تھاری )

(گھر بنانے، گھر سجانے، گھر سنوارنے اور گھر بھر کی صحت کے لئے)


(گھر بنانے، گھر سجانے، گھر سنوارنے اور گھر بھر کی صحت کے لئے)

مفید گھریلو ٹوٹکے
(1) چوپر اور بلینڈر کو ہر ماہ تھوڑا سا نمک ڈال کر پانچ منٹ تک چلائیں چھریاں تیز ہو جائیں گی۔
(2) اگر سنک میں کچرا جمع ہو جائے تو دو کھانے کے چمچے سوڈا بائیکاربونیٹ سنک ڈرین میں ڈال کر اوپر سے ایک کپ سرکہ ڈال دیں۔ایک گھنٹے میں بند ڈرین کھل جائے گا۔
(3) کوئی بھی چیز تلتے ہوئے کڑاہی میں دو یا تین بوند لیموں کے رس کی ڈال دیں تو تیل ۔تلی ہوئی چیز میں کم جذب ہو گا۔
(4) چمڑے کے سینڈل میلے ہو جائیں تو تارپین کے تیل سے بالکل صاف ہو جائیں گے۔ (5) ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا لے کر آئل پینٹنگ کے اوپر پھیریں پینٹنگ چمک اٹھے گی۔
(6) سوئچ بورڈ کو چمکانے کیلئے نیل پالش ریموور کو کسی بھی کپڑے یا روئی پر لگا کر صاف کریںتو وہ چمک اٹھے گا۔
(7) فرش پر اگر روغن کے دھبے پڑ جائیں تو انہیں مٹی کے تیل کی مدد سے دور کریں۔
(8) ٹوتھ پیسٹ چھالوں پر لگانے سے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
(9) کپڑے پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔
(10) فرش پر اگر پیلے بد نما داغ پڑ جائیں تو پانی میں سرکہ اور سرف ملا کر دھوئیں فرش جگمگا اٹھے گا۔
(11) پنیر کو گرم پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر رکھیں اور پھراسے کسی بھی سبزی میں ڈال کر پکائیں پنیر نہیں ٹوٹے گا۔
(12) میتھی کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے اس میں نمک اور ہلدی مکس کریں کچھ دیر رکھنے کے بعد دھو لیںکڑواہٹ ختم ہو جائے گی۔
(13) چپاتیوں کو چند دنوں تک محفوظ رکھنے کیلئے ائیرٹائٹ جار میں چپاتیوں کے ساتھ تھوڑا سا ادرک بھی رکھیں چپاتیاں نرم اور تازہ رہیں گی یا پھر چپاتیاںپلاسٹک کی تھیلی میں بند کر کے فرج میں رکھیں روٹی نرم رہے گی۔
(14) اگر چھری کو ابلے ہوئے پانی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کو کاٹا جائے تو وہ باآسانی کٹ جائے گی۔
(15) لیموں کے چھلکے اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں ڈال دئے جائیں تو ان کی رنگت خوشنما رہتی ہے۔
(16) پرانی وضع کی مسہریاں جو پرانی لکڑی کی ہوں ان میں اٹھتے بیٹھتے وقت چوں چوں کی آواز آتی ہے۔ ان کی چولوں میں صابن نرم کر کے ملیں اور تھوڑا تھوڑا چاروں چولوں میں لگا دیں۔آواز نہیں آئے گی۔
(17) کھانے میں زیرے سونف اور الائچی کا استعمال کھانے کو زود ہضم بناتا ہے۔
(18) ادرک پیٹ کے نظام کو درست رکھتا ہے پہاڑی نمک اور ادرک کاپیسٹ بنا کر کھانے سے پہلے لیں تو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
(19) ڈبل روٹی کا آٹا گوندھتے وقت اگراس میں ایک ٹیبل اسپون لیموں کا رس ملا دیں تو آٹا زیادہ پھولے گا اور ڈبل روٹی زیادہ نرم ہو گی۔
(20) لہسن کی بو ہاتھ سے ہٹانے کے لئے ہاتھو ں کو اسٹیل کے چمچے سے رگڑ کر سادہ پانی سے دھوئیں۔
(21) پودینہ کو تین چار دن تک فریج میں رکھنا ہو تو اس کے پتے صاف کر کے المونیم فوائل تھیلی میں رکھ کر فریج میں رکھیں پودینہ کالا نہیں ہو گا۔
(22) دودھ اتنا گرم کریں کہ انگلی برداشت کرے پھر اس میں دو چمچے دہی ڈال دیں تو دہی تین ہی گھنٹوں میں جم جائے گا۔
(23) کسی چیز میں ٹماٹر ڈال کر پکانے سے اس کے پکنے کا وقت بڑھ جاتاہے ۔
(24) پیاز کے گول گول لچھے کاٹ کر ڈالنے سے پیاز جلدی گل کر مصالحہ میں حل ہو جاتا ہے۔
(25) پودینے کے پتے ابال کر اس کا پانی روزانہ پینے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
(26) روزانہ نہار منہ تین گرام خشخاش کھائیں کھانسی دور ہو جائے گی۔
(27) ہرا دھنیہ اگر اخبار میں لپیٹ کر رکھا جائے تو وہ بالکل ہرا رہتا ہے۔

گورا رنگ


میری دو تین سہیلیاں کالی تھیں ۔ اب ان کا رنگ صا ف ہو گیا ہے ۔ وہ مجھے نہیں بتاتیں کونسی دواکھا رہی ہیں ۔ حکیم کا جوشاندہ پینے سے بھی رنگ صاف ہوجا تاہے ؟ مجھے کسی حکیمی جوشاندے کے متعلق بتائیے ۔ جو رشتہ آتا ہے ، وہ گورے رنگ کے شیدائیوں کا آتا ہے ۔ ہم لو گ کیا کریں ؟( فائزہ انوار )
٭ فائزہ بی بی ! سانولے پن میں بھی بڑی کشش ہو تی ہے۔ آپ ابٹن استعمال کیجئے ۔ اس سے رنگ صاف ہو جا تا ہے ۔ دو چمچے دودھ میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر چہرے ، ہا تھوں اور بازو پر ملئے۔پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیجئے ۔ جلد چکنی نہیںتو را ت کو ایک چمچ بالائی میں چوتھا ئی لیموں کا رس ملا کر چہرے پرمل لیا کیجئے ۔ اس میں آپ چٹکی بھر ہلدی بھی ملا سکتی ہیں ہفتے میں ایک با ر چہرے پر ماسک لگائیے۔ بازار میں کھیر ے کا ماسک ملتا ہے ۔ آپ گا جر یا کینو کا جوس رو ز پی لیا کیجئے ۔ کینو کے چھلکے سکھا ، پیس کر ابٹن بنائیے ، وہ لگانے سے چہر ہ صاف ہو جائے گا۔ ایک بات ذہن میں رکھئے۔ سیرت اچھی ہونی چاہئے ۔ سیرت اور صورت دونوں اچھی ہوں تو سونے پر سہاگہ والی بات ہوتی ہے۔

میرے ہاتھ ٹھیک ہو گئے
خانپور سے ایک جوان لڑکی کا خط آیا تھا۔ اس کے دونوں ہاتھ گھٹیا کے درد دکی وجہ سے مڑ گئے تھے ۔ کھا نا نہیں کھا سکتی تھی اور غر بت کے باعث علا ج بھی نہیں ہو رہا تھا ۔ میں نے ا س بچی سے کہا کہ صبح نماز کے وقت اٹھے دو سنتیں پڑھ کراکتا لیس بارسورہ فاتحہ مع بسم اللہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دونو ں ہا تھو ں پر بھی اور اول آخر سات بار درود شریف پڑھ لے ۔ تمام دن یہ پانی پینا ہے اور نا پ کر چار گلا س وقفے کے ساتھ نا شتے سے پہلے پینے ہیں ۔ ۵۴منٹ بعد ناشتہ کرنا ہے ۔ کل میرے پا س اس لڑکی کا خط آیا ہے ۔ ایک ماہ اس نے پانی کا علاج کیا ۔ اب اس کے دونو ں ہا تھ سیدھے ہوچکے ہیں۔ کا م کاج کے قابل ہیں اس نے شکریے کا خط آنسوﺅ ں کے ساتھ لکھا ہے ۔ اس لڑکی سے اتنا کہنا ہے ۔ پانی کا علا ج ابھی جا ری رکھے اورپھر نا شتے سے پہلے کم از کم دو گلا س پانی ضرور پی لیا کر ے تاکہ پھر یہ تکلیف نہ ہو ۔
٭ صوبیہ بی بی ! آپ گل منڈی دس روپے کی خریدئیے اور عنا ب بھی لے لیجئے ۔ عنا ب پرانے اور کےڑے والے نہ ہوں ۔ گل منڈی بھی صاف ہو ، چورا نہ ہو، منڈی کے پندرہ دانے اور عنا ب کے سات دانے ایک گلا س ہلکے گرم پانی میں بھگو دیں ۔ صبح اسے مل چھان کر ایک چمچ شہد میںملا کر پی لیجئے ۔ کم از کم تین چارہفتے پیجئے۔ اگر آپ کھٹا میٹھا شر بت پینا چاہتی ہیں تو گل منڈی اور عنا ب کا عرق پینے کے پانچ چھ دن بعد پانچ سات دانے سوکھے آلو بخارے اور پانچ دانے املی کے پانی میں بھگوئیے اور صبح مل چھان کر چینی ملا کر پی لیاکیجئے ۔ اس سے بھی خون صاف ہو تاہے ۔ برسات کے دنوں میں جب پھنسیاں ہوں تو یہ نسخہ کا رآمد ہو گا۔ کلونجی کو باریک پیس کر شیشی میں رکھئے اور اس پا ﺅڈر کو رات کے وقت تھوڑے سے پانی میں ملا کر دانوں پرلگائیے ۔ ( داغ اور کم ہو جائیں گے )

نزلے اور ناک کا علاج
میری عمر چو بیس سال ہے ، ایک عرصہ سے نزلے کا شکا ر ہوں ، دس بارہ دن بعد نزلہ شروع ہو جا تا ۔ نزلہ ٹھیک ہو تا ہے تو ناک بند ہو جا تی ہے ۔ مجھے کو ئی گھریلو ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرا نزلہ ٹھیک ہو جائے اور ناک بھی بند نہ ہو ، میں بڑی تکلیف میں مبتلا ہو ں ۔ (انیلہ رحمان ۔۔۔ پنڈی )
٭انیلہ بی بی کچھ لو گو ں کو الرجی ہو تی ہے ۔ جس سے انہیں بار بار نزلہ ہو جاتا ہے ۔ اب آپ گھریلو ٹوٹکے آزمائیے، جیسے ہی نزلہ ہو آپ ایک گلا س پانی میں ادرک چھیل کر اس کے تین چار ٹکڑے کر کے ابالئیے ۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اتار کر ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر گرم گرم پی جائیے ۔ اس سے جسم کی تھکان، سر کا درد اور بھاری پن دور ہو جائے گا ۔ دن میںدوبار پی سکتی ہیں ۔ شہد نہ ملے تو صرف ادرک کی چائے پی لیجئے ، آدھے انچ کا ٹکڑا کا فی ہے ۔ رات کو سوتے وقت ایک گلا س گرم پانی میں سات کا لی مر چ پیس کر ملائیے اور چھ چھوٹے بتا شے گلاس میں ڈال کر پی لیجئے ۔ ایک اور علا ج یہ ہے کہ نیم کے مٹھی بھر پتے دو گلا س پانی میں پکا کررکھ لیجئے ۔ صبح و شام وضو کی طرح یہ پانی ناک میں ڈالئے اور سوتے وقت تھوڑا سا زیتون کا تیل ناک میںلگا لیجئے ۔اجوائن ایک چمچہ لیکر کوٹ لیجئے پھر ململ کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر سونگھئے ، ناک کھل جائے گی۔ صبح نماز کے بعد سیر کرنے جائیے ۔ جب سورج نکلے تو اس کے سامنے کھڑے ہو کر گہرے گہرے سانس لیجئے ، اس سے بھی فائدہ ہو گا۔

ناشپاتی کے فوائد
میں پہاڑی علا قے میں رہتی ہو ں ۔ یہا ں پر نا شپاتی اور خو بانی کے درخت ہیں ۔ سب لو گ پھلو ں پر زور دیتے ہیں لیکن ہم غریب لو گ آم ، لیچی ، سیب وغیرہ نہیں کھا سکتے ۔آپ ہی بتائیے کہ غریبوں کے لئے کیا بہتر ہے ۔ ( زینب بی بی ۔کوئٹہ )
٭ اللہ تعالیٰ نے پھلوں کی شکل میں ایک بہترین نعمت عنایت کی ہے۔ ان میں ناشپاتی بھی شامل ہے ۔ جس میں روغنی اجزاء، معدنی نمکیا ت ، فولا د اور فاسفورس جیسے بہترین غذائی اجزا شامل ہیں ۔ آدھ سیر ناشپاتی میں دو بڑی روٹیو ں کے برابر غذائیت ہو تی ہے۔ اس کے کھا نے سے مسوڑھے اور دانت مضبو ط ہوتے ہیں ۔ یہ قبض کو توڑتی ہے ۔ جن لو گو ں کو دائمی قبض ہو وہ شام پانچ بجے تین نا شپاتیاں کا ٹ کر کالی مر چ ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اس کی مزیدار چاٹ کھا ئیں تو بہت فائدہ ہو گا۔ میرے پا س ڈیرہ غازی خان سے ایک لڑکا آیا جسے چکر آتے ہیں ۔ میں نے اس کے خون ٹیسٹ کرائے تو اس میں ہیموگلوبین %3 بھی نہیں تھی ۔ ڈاکٹر کہنے لگامیں حیران ہو ں کہ یہ میرے سامنے کھڑا کس طر ح ہے اور یہ زندہ کیسے ہے ؟ خون کی کم از کم پانچ بوتلیں اسے لگوائیں ۔ رپورٹ دیکھ کر اور ڈاکٹر کی بات سن کر میں بھی حیران ہوئی لیکن دوسرے لو گو ں سے پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ خون لگوانا نہیں ۔ لندن میں جنا ب سرفراز احمد شاہ صاحب کو لکھا کہ اس لڑکے کے لئے دعا کر دیں ، میں بہت پریشان ہو ں کیونکہ یہ یتیم بچہ ہے ، اس کے والدین اور دو بہنیں مر چکی ہیں ۔ انہو ں نے جواب میں لکھا کہ لڑکے کو روزانہ ناشپاتیاں کھلائیے۔ وہ ٹھیک ہو جائے گا ۔ میں نے اسے باقاعدگی سے ناشپاتیاں کھلا ئیں اور جب ڈےڑھ ما ہ بعد خون ٹیسٹ کرایا تو10% ہیموگلو بین تھا ۔ یو ں جب تک نا شپاتیوں کا موسم رہا میں اسے لا کر کھلا تی رہی ۔ وہ لڑکا پھراپنے گاﺅ ں چلا گیا اور اب باکل ٹھیک ہے ۔ یو ں دواسے زیادہ ناشپاتی نے کام کیا اور اس کے تن مردہ میں جان پڑ گئی۔زینب بی بی صاحبہ !آپ بھی نا شپاتیا ں اور خو بانیا ں خو ب کھا ئیے اور کھلو ائیے ۔ نا شپاتیاں سیب کا نعم البدل ہے۔ آپ کیوں پریشان ہوتی ہیں ؟ نا شپاتیا ں آپ گو شت میں پکا کر بھی کھا سکتے ہیں اور کچی تو بہت مفید ہوتی ہیں ۔

استھما یعنی دمے کی شکایت


استھما یعنی دمے کی شکایت ہونے کی صورت میں پیاز کا استعمال بڑھالیں اور جتنا ممکن ہو پیاز کھائیں تاکہ آپ کے نظام تنفس کی نالیوں کی تنگی دور ہو سکے۔
جوڑوں کے درد و تکلیف سے نجات کے لئے مچھلی کھائیں۔
اگر آپ کا پیٹ خراب ہوتو کیلا کھائیں اس کے علاوہ ادرک کے استعمال کی بدولت صبح کی سستی و کاہلی سے بچا جا سکتاہے۔
گندے قالین پر ڈھیر سارا نمک چھڑک کر اسے دو ایک منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر قالین کو رگڑنے سے نمک کے ساتھ گرد اور میل بھی باہر نکل جائے گا۔
برتنوں کے اوپر سے تیل یا جلنے کے داغ صاف کرنے کے لئے انہیں دھونے سے پہلے کلینزنگ پاﺅڈر میںتھوڑا سا رنگولی پاﺅڈرملادیں۔
دیوار میں کیل ٹھونکنے کے بجائے یہ طریقہ استعمال کر کے دیکھیں ٹوتھ پیسٹ کے ڈھکنے کو کسی جوڑنے والے پیسٹ کی مدد سے دیوار پر چپکا دیں۔ اس طرح دیوار پر سوراخ کرنے سے بچ جائیں گے۔
بد ہضمی کو دور کرنے کے لئے ایک چمچہ پودینہ کا جوس لے کر برابر مقدار میں شہد اور لیموں کا جوس ملا کر پی لیں۔
اگر آپ تربوز کے چھلکے سکھا کر اسے پیس لیں تو آپ دالیںپکاتے وقت اس میں سوڈا بائی کاربونیٹ ڈالنے کے بجائے تربوز کے چھلکوں کا پاﺅڈر استعمال کر سکتی ہیں۔
کمرہ میں موم بتی جلا لینے سے وہاں سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو ختم ہو جائے گی ۔
پھول گوبھی، سرد خشک پیشاب آور اور دیر ہضم ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہے معدے کو طاقت بخشتی ہے بند گوبھی بھی قبض کشا ہے ۔ذیابیطس کے لئے مفید رہے گی۔
اگر آپ کو ذیابیطس کا مرض ہے تو شلغم کا استعمال کریں۔ اس کے مریض کے لئے بہت مفید ہے۔ قبض کشا بھی ہے۔ جن لوگوں میں چونے کی کمی ہو اور ہڈیوں دانتوں اور پٹھوں میں نقص ہو، ان کو بھی شلغم کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے۔
گاجر بکثرت کھانے سے خون صالح پیدا ہوتا ہے۔ مقوی بصر ہے۔ اس کے کھانے سے بصارت تیز ہوتی ہے۔ بادی و بلغمی بیماریوں، خرابی خون ،دل کی دھڑکن اور یرقان کے لئے بہت مفید ہے۔ گاجر مقوی دل، معدہ اور مفرج و ملین ہے۔ پتھری، قبض کشا اور بواسیر و سنگر ہی کے لئے مفید ہے۔گاجر کا حلوہ درد کو اور ضعف گردہ کے لئے مجرب ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت بھی گاجر کرتی ہے۔

(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)




(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

٭ کچا کیلا کاٹنے کے بعد اگر کچھ بچ جائے تو اسے کالا ہونے سے بچانے کیلئے دہی کا پانی اس پر چھڑک دیں۔ سیاہی مائل نہیں ہو پائے گا۔
٭ کیک کو بیکنگ ٹرے میں ڈالنے سے قبل اس پر چکنائی لگا دیتے ہیں۔ اگر چکنائی لگانے سے پہلے ٹرے میں خشک آٹے کو چھڑکدیں تو بعد میں کیک آسانی سے ٹوٹے بغیر ٹرے سے باہر آجائے گا 
٭مکھن میں ٹھنڈاور نمی کے دنوں میں ایک خاص قسم کی ناگوار بو آجاتی ہے اس سے بچنے کیلئے اس میں دھنئے کے چند پتے ڈال دیں۔ مکھن کو جب ابالیں یا پگھلائیں تو بعد میں اسے چھان لیں۔
٭ شیشے کے برتن میں گرم اشیاء ڈالنے سے قبل اس میں پیپر نپکن لگالیں اس طرح گرمی سے شیشے کے برتن کریک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
٭ اچار کو تا دیر محفوظ رکھنے کیلئے ایک چھوٹی سی پلاسٹک کی تھیلی میں تھوڑی سی ہینگ اچھی طرح بند کر کے جار کے اندر ڈال دیں اس طرح اچار خراب ہونے سے محفوظ رہے گا۔ 
٭ گھر پر ریشمی ساڑھی دھونا ہو تو پانی میں واشنگ پاﺅڈر کے ساتھ تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔ یہ رس ساڑھی کو بد رنگ ہونے سے بچائے گا اور سلک کو نرم بھی رکھے گا۔ 
٭ لڈو یا برفی بنانے کیلئے آٹے کو پہلے سے گرم اوون میں بھون لیں اس سے مزہ میں اضافہ ہو جائے گا اور گھی کا خرچ بھی کم ہو جائے گا۔
٭ اپنی جیولری کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے انہیں ابلے ہوئے آملہ اور ریٹھا کے پاﺅڈر میں ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد کسی پرانے ٹوتھ برش سے انہیں رواں پانی میں دھو لیں۔
٭ گندی اور تھکی ہوئی آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں آدھا ٹی اسپون بورک پاﺅڈرملائیں۔ کاٹن کی گیند سی بنائیں اسے پانی میں بھگوئیں اور آنکھیں صاف کریں۔ 
٭ پرانے دو پٹوں کو پھینکنے کی ضرورت نہیں۔ تین پرانے دو پٹوں کو اس طرح گوندھ لیں جیسے بالوں میں چوٹی گوندھتے ہیں اس طرح کے تین سیٹ بنا کر انہیں جوڑ لیں۔ خوبصورت اور رنگ پوش کے طور پر کام دیں گے۔ 
٭ پنیر سے بنی ہوئی اشیاءمیں اگر تھوڑا سا سرسوں شامل کر لیا جائے تو کھانے کی خوشبو میں اور اضافہ ہو جاتا ہے 
٭ روٹی بیلتے وقت چاروں طرف یکساں دباﺅ ڈالیں ورنہ پکاتے وقت روٹی اس جگہ سے کچی رہ جائے گی جہاں دباﺅ کم پڑے گا۔ 
٭ سر درد اور کھنچاﺅ کی تکلیف سے نجات کے لئے آپ زیادہ سے زیادہ مچھلی کھائیںکیونکہ مچھلی کے تیل میں درد سے نجات دینے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے علاوہ ادرک کا استعمال بھی درد میں فائدہ مند رہتا ہے۔
٭ اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو شہد کو بطور ٹرنکو لائزر استعمال کر یں شہد کے استعمال کی بدولت آپ کو نیند جلدی آجائے گی 
٭ ٹماٹر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جسم میں مرض کا مقابلہ کرنے کی قوت بڑھتی ہے دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ کھانسی نزلہ زکام میں اس سے پرہیز کرناچاہئے۔

(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)


(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔
٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔
٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوںپر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔
٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔
٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔
٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔
٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔
٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوںپر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔
٭ہینگ کا استعمال کھانوں میں نہ صرف ذائقہ لاتا ہے بلکہ یہ ہاضمے کیلئے بھی مفیدہے۔
٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوںکا رنگ قائم رہتا ہے ۔
٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔
٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔
٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔
٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔
٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔
٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔
٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔
٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔
٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔
٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔
٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیشن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔
٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔
٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔
٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموںکا چھلکا ڈال دیں۔