مچھلی کے شکار کا حیرت انگیز ٹوٹکا
مچھلی و پرندے وغیرہ کے شکار کے شوقین حضرات کیلئے میں ایک نادر تحفہ لے کر آیا ہوں جو کہ آپ کے شکار کا لطف
دوبالا کر دے گا اور آپ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شکار کر سکیں گے ‘ میں خود مچھلی کے شکار کا شوقین ہوں۔ سو میرا یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے۔ جو کا آٹااصل دکھائیں اور بکری ہی کا تازہ خون سب کو آپس میں باہم ملا لیں‘ پھر اس آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں جس جگہ آپ کو مچھلی کا شکار کرنا ہے وہاں شکار کرنے سے صرف 10 منٹ پہلے مذکورہ تھوڑی تھوڑی گولیاں پانی میں پھینکتے رہیں۔ اس کے بعد اس جگہ پر جال یا کانٹے سے شکار کریں۔ آپ کو حیرت ہو گی کہ 10 منٹ میں سینکڑوں مچھلیاں وہاں جمع ہو چکی ہوں گی۔
(سید امیر الدین امیر‘ شہداد پور ‘سندھ)