اس بلاگ کا ترجمہ

Sunday, December 16, 2012

میں عبقری کی پرستار کیسے بنی؟



میں عبقری کی پرستار کیسے بنی؟
میرا بڑا بیٹا جو کہ 5سال کا ہے اسے شدید ترین خارش کا حملہ ہوا۔ ایسی خارش جس میں وہ ساری رات جاگ کر گزار دیتا تھا۔ ڈاکٹروں کے پاس گئے تو انہوں نے انجکشن لگانے شروع کردئیے۔ لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔

خارش بھی ایسی تھی جو زخم بن گئے اور خون رسنا شروع ہوگیا۔ مختلف قسم کی کریمیں استعمال کروائیں لیکن بالکل فرق نہ پڑا۔ پھر اللہ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ میں عبقری سے مدد لوں۔ میری نظر میں ایک مضمون گزرا تھا جس کا عنوان تھا۔ ’’خارش‘ ایگزیمیا اور سورائسز سے شفایابی‘‘ بڑی مشکل سے وہ رسالہ تلاش کیا اپنے شوہر کو دکھایا۔ انہوں نے بھی بچے کی تکلیف دیکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی حامی بھرلی اور اشیاء لاکر ہم نے کریم بنائی اور دو تین دن کے اندر اندر سارے زخم خشک ہونا شروع ہوگئے اور بچے کو سکون ہوگیا لیکن وہ انجکشن جو بچے کو لگائے گئے تھے ان کا یہ نقصان ہوا کہ بچے کی HBانتہائی کم ہوگئی اور کچھ عرصے بعد اس کو گردن توڑ بخار ہوگیا دو تین ہزار لگا کر اس کا علاج ہوا اب کچھ سکون ہے۔ لیکن میری عوام سے التجا ہے کہ وہ جلدی بیماری کا ڈاکٹری علاج انجکشن کی صورت میں نہ کروائیں اور مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔ھوالشافی: زنک آکسائیڈ‘ بورک ایسڈ‘ سیلی سلک ایسڈ 20,20 گرام۔ کاربالک ایسڈ 5گرام‘ سادہ ویزلین200گرام۔
آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کریں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور ویزلین میں ان کو اچھی طرح مکس کریں تھوڑی سی مرہم لے کر جسم پر اچھی طرح ملیں۔ صبح ملیں تو شام کو غسل کریں اور اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔
بدہضمی کیلئے ٹوٹکہ
ایسی بدہضمی جس میں بچے کو موشن کی دوائی دیں تو قے شروع ہوجائے اور اگر قے کی دوائی دیں تو موشن شروع ہوجاتے ہیں لیکن پیٹ ہروقت خراب ہی رہتا ہے۔ یہ نسخہ مجھے ہمارے محلے کے ڈسپنسر نے دیا جوکہ نہایت نیک انسان ہے۔ھوالشافی: پودینہ‘ اناردانہ‘ گلقند تینوں ہم وزن لے کر ان کو مٹی کی کونڈی میں گھوٹ کر اس میں پانی ملا کر تقریباً ایک گلاس پانی ملائیں اس میں حسب ضرورت چینی ملا کربچے کو وقفے وقفے سے سارا دن پلائیں۔
(ع۔ر‘ راولپنڈی)