ہڈیوں کے فریکچر کیلئے ناقابل یقین نسخہ
محترم جناب حکیم محمدصاحب
السلام علیکم ! امید ہے کہ آپ اور میرے پیارے ماہنامہ ”عبقری“ کا پورا سٹاف خیریت سے ہوں گے۔ آپ سے پہلے بھی بذریعہ خط ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔ اس مرتبہ کی ماہانہ روحانی محفل میں اپنے مسائل کے حل کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں اور ایک نسخہ بھیج رہا ہوں جو کہ ایک بزرگ سے ملا ہے۔ ان کا سعودی عرب میں پسلی کا فریکچر ہو گیا تھا۔ انگلش میڈیسن وغیرہ سے مایوس ہو کر ایک مقامی طبیب سے یہ نسخہ لیا اور حیرت انگیز طور پر دو ہی دنوں میں غسل صحت کر لیا۔ تین دیسی انڈوں کی زردی نکال کر اچار میں ڈالنے والے میتھرے کے ساتھ ہموزن کوٹ کر تین دن کی مرہم بنا کر پٹی کے ساتھ باندھیں امید ہے دعاﺅں میں یاد رکھیں گے۔ (محمد رمضان نیازی‘ صاد ق آباد)