فالسے کا شربت
گرمی کے تیز بخار میں ایک چھٹانک فالسہ آدھا کلو ٹھنڈے پانی میں مدھانی سے رگڑ کر اس میں چینی ملا
کر گھونٹ گھونٹ پلاتے رہنے سے بخار‘ بے چینی اور اضطراب کم ہوجاتا ہے۔
فالسے کا اسکوائش: فالسے آدھا کلو‘ گلاب کی پتیاں ایک پاؤ‘ چینی تین پاؤ‘ پانی بارہ گلاس۔
ترکیب: فالسے کو
پانی میں ڈال کر رات بھر کیلئے رکھ دیں۔ صبح اسے پانی ہی میں مسل لیں اور گٹھلیاں الگ کرلیں۔ اب
اسے چھان لیں اور فالسے کے پانی میں گلاب کی پتیاں اور چینی ڈال کر پکائیں۔ جب دو تارتگ گاڑھا
ہوجائے تو ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں۔ گرمیوں میں یہ اسکوائش بہترین ثابت ہوتا ہے‘ فرحت بخش
ہونے کے ساتھ شفاء بخش بھی ہے۔ فالسے بھگوتے وقت اگر مٹی کا برتن استعمال کیا جائے تو زیادہ
مناسب ہوگا