اس بلاگ کا ترجمہ

Tuesday, March 19, 2013

پیٹ کا درد


صدر ضیا ءالحق کے ذاتی معا لج
میری عمر 80سال ہے۔ رےٹائرڈ زندگی گزار رہا ہوں۔ صحت اﷲکے فضل وکرم سے ٹھیک ہے۔ کوئی عارضہ نہیں ہے آپکے رسالہ کیلئے ایک تجربہ لکھ رہا ہوں شاید کسی کا بھلاہوجائے ۔ آج سے 23سالہ پہلے میرے پےٹ میں درد ہوا۔ سی ایم اےچ راولپنڈی کے ڈاکٹر نے مجھے 5دن کی دوادی۔ ایک خوراک لینے سے معدہ ہانڈی کی طرح ابلنے لگا اور مجھے جلاب آنے شروع ہوگئے۔ دودن ایسی حالت رہی پھر میںنے محلے کے ڈاکٹر سے ڈرپ لگوائی اور جلاب بند ہوئے لیکن اس کے بعد میرے معدہ کا فعل بند ہوگیا اور پانچ سال نشاستہ دار غذا ےعنی روٹی چاول نہ کھاسکا ۔میں نے علاج کیلئے صدر ضیا کے ذاتی ڈاکٹر سے رجو ع کیا۔ چھ ماہ علاج سی ایم اےچ سے کرایا مگر تکلیف بدستور رہی ےعنی روٹی یا چاول کھانے کے بعد منہ سے سفیدی مائل پانی آتا اور منہ کا ذائقہ خراب رہتا۔ میں نے ہر اچھے حکیم ،ہومیو پیتھک او رڈاکٹر سے علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ عرصہ پانچ سال تک روٹی نہ کھاسکاصرف دودھ پر گزارہ کیا۔ ایک دن ایک بزرگ مل گئے انہوں نے چنے اور امرود کھانے کامشورہ دیا۔ ہاں حکیم ڈاکٹر دونوں کی رائے تھی کہ معدہ میں تیزابیت ہے خیر چنے کھانے سے معمولی فائدہ ہوا لیکن امرود صرف تین دن پاﺅ بھر کھائے کہ یہ بیماری بالکل ختم ہوگئی اور میں نے 5سال بعد روٹی کھائی اور اﷲکا شکر اداکیا تب سے قدرتی علاج اور جڑی بوٹیوں سے دلچسپی ہے۔