اس بلاگ کا ترجمہ

Monday, January 14, 2013

انمول اصول، زندگی کے رہبر



انمول اصول، زندگی کے رہبر 
٭ بلند کر دار انسان نا مسا عد حالا ت میں بھی سر بلند رہتا ہے ، نا امید ہو کر شکست قبو ل نہیں کرتا ٭ ہر آدمی مشور ہ دینے کی صلا حیت نہیں رکھتا ٭ مطمئن اور آرام پسند لوگ کبھی ترقی نہیں کر سکتے ٭ تحریر ایک خامو ش آواز اور قلم ہا تھ کی زبان ہے ٭ غصہ تھوڑی دیر کی اور غرور ہمیشہ کی دیوانگی ہے ٭خوبصور تی علم و ادب سے حاصل ہو تی ہے لبا س سے نہیں ٭ زبان کی حفا ظت دولت سے مشکل ہے ٭غریب کو صدقہ دینے سے صرف صدقے کا اور غریب رشتہ دار کو دینے سے د و گنا ثوا ب ملتا ہے ایک صدقے کا دوسرا رشتہ داری کا حق ادا کرنے کا ٭ معا فی بہت اچھا انتقام ہے ٭ دولت کے بھو کے کو کبھی سکون نصیب نہیں ہو تا ٭ عورت صرف ایک را ز مخفی رکھ سکتی ہے او ر وہ ہے اس کی عمر٭ ہر کسی کی با ت سن لو مگر اپنا فیصلہ محفوظ رکھو ٭جو اپنی جیب سے کسی کا دل جیتنا چاہے وہ اندھا ہے ٭ ہمیشہ پا ک و طا ہر رہو، رزق میں برکت ہو گی ٭ صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھو لتا ہے کیو نکہ صبر کے علا وہ اس دروازے کی کو ئی چابی نہیں ٭ عقل جیسی دولت اور جہا لت جیسی کو ئی غر بت نہیں ٭ عقل کی آنکھیں نور ایما ن کے ساتھ منور ہیں ٭عورت کی بے مر وتی پر صبر کرنے والا حضرت ایوب علیہ السلام کے برا بر ثوا ب پائیگا ۔ جو شخص کم کھا تا ہے اس کا دما غ روشن رہتا ہے٭ جا ہل اپنی غلطی کبھی نہیں ما نتا ٭جو جلدی کر تا ہے وہ پھنسے گا ٭ جو پوچھتا ہے ،وہ پا تا ہے ٭ دنیا میں کا م کرکے مر جا نا آبِ حیات پینے سے بہتر ہے ٭ احسان کر کے نہ جتانا احسان کرنے سے کہیں زیا دہ مشکل ہے ٭اگر لو گ تجھے اس صفت سے موصوف کریں جو تجھ میں نہیں تو اس تعریف سے مغرور نہ ہو جاﺅیونکہ جا ہلوں کے کہنے سے ٹھیکر ی سونا نہیں بن جا تی٭ دوسروں کی غلطی معاف کر دو مگر اپنی کبھی بھی مت کر و ٭ بکنے کی ایک قیمت ہوتی ہے مگر نہ بکنے کی قیمت کہیں زیا دہ ہے ٭خیرا ت کر و مال بڑھے گا ٭زندگی چند لمحے کا کھیل تما شہ ہے ۔