1) جگر کی تمام بیما ریو ں کے لیے پانی پر 21 مر تبہ ”تَبَارَکَ اسمُ رَبِّکَ ذِی الجَلَا لِ وَالاِکرَامِ “پڑھ کر دیتا ہو ں ۔
(2) گوہا نجی چشم کے لیے بیری کے 7 عدد پتوں پر ” بسم اللہ الرحمن الر حیم “ پڑھ کر دم کرتا ہوں ۔
(3) بخار والے کو 7 عدددھا گے پر 4 قل پڑھ کر اور یہ پڑھ کر 14گرہیں لگا کر دیتا ہو ں” قفل کر دم و بستم بنام فلاں بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ “
(4) کسی پر جادو ہے یا جن ہے، معلوم کرنے کے لیے اسکے قد کے برابر دھا گہ نا پ کر اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف اور 7 مر تبہ سورہ مزمل پڑھ کر دم کر لیتا ہوں.
(5) نظر اتارنے کے لیے 3 مرتبہ ” وَاِن یَکَا دُ الَّذِینَ کَفَرُو لَیُز لِقُونَک بِاَبصَارِھِم لَمَّا سَمِعُوا الذِّکرَ(سورة القلم آیت نمبر 51 ) دم کر تا ہوں.
(6) جب بھی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہو ں تو اول آخر درود شریف ، سورة الفا تحہ ایک مرتبہ، سورة اخلا ص 3 مرتبہ ۔ کبھی بھی نا کامی نہیں ہو ئی۔
(7) کسی کو کوئی بھی بیماری ہو تو 7 مر تبہ سورة الفاتحہ اول آخردرود شریف پڑھ کر دم کر تا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ شفا دیتاہے.
(8 ) دانت درد کے لیے ”لکل بناءمستقرو سوف تعلمون“(سورة انعام آیت نمبر 67)کا تعویز لکھ کر دیتا ہوں.
(9) سر درد کے لیے سورة اخلاص 3 مر تبہ یا7 مرتبہ یا 11 مر تبہ پڑھ کر دم کر تا ہوں.
(10) اس کے علا وہ ہر بیماری کے لیے آیات ِ شفا چینی کی پلیٹ یا کاغذ پر لکھ کر پینے کے لیے دیتا ہوں.
(11) کبھی کبھی بغیر کچھ پڑھے بھی دل میں نہا یت عاجزی اور خلوص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یا د کرکے کسی کودعا دے دیتا ہو ں اور کام ہو جا تاہے ۔
جگر کی بیما ریو ں کے لیے تعویز
کَانَ البَحرُ مِدَادًا لِّکَلِمَا تِ رَبِّی(سورة کہف آیت نمبر19)لکھ کر ، دائیں بازوپر باندھنا ہے ۔