اس بلاگ کا ترجمہ

Monday, November 5, 2012

میرے جیسے جاہل

میرے جیسے جاہل آدمی کے لیے تو اللہ تعلی کا ہر اسم ""اسمااعظم"" ہی ہے۔ورنہ وہ چاہتا تو خود ہی بتا دیتا وہ تو یہ کہتا ہے میں تمھارے وہم و گمان سے بھی بالا ہوں۔ میں کون اسکے ناموں کو چھوٹا بڑا کہنا والا۔ اگر ایک اسم کو اعظم کہا جاے گا تو دوسرے اسما خود ہی چھوٹے کہے جایں گے۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔ اسکے سارے اسما مبارک عظیم۔ اسکی ساری صفات عظیم۔ اسکی ساری کتابیں عطیم اسکے سارے رسول عظیم۔ اسکی ساری کاینات عظیم۔ اسکے سارے کام عظیم۔وہ عظیم تر ہے اسکی کوی مثال نہیں۔اس سے کچھ مانگنے کے لیے کسی اسم اعظم کی ضرورت نہیں۔ اسکو اسکے کسی بھی نام سے پکارو۔وہ سنتا ہے۔دعا کی قبولیت کا انحصار پکارنے والے کی تڑپ پر ہے کہ وہ کس بے قراری سے اسے پکارتا ہے۔ میرا تو زاتی تجربہ یہ ہی ہے۔