اس بلاگ کا ترجمہ

Monday, April 1, 2013

مشورہ



میرا ایک مشورہ ہے بہت خلوص سے لکھ رہا ہوا

کسی رات دو بجے یعنی تہجد سے کچھ دیر پہلے بیدار ہوجائیے لیٹے لیٹے آسمان پر نظریں جما کر ایک دفعہ سورة فاتحہ اور ایک مرتبہ سورة اخلاص پڑھ کر اللہ کی حمد دل ہی دل میں بیان کریں اور کہیں کہ اے اللہ ہر طرف تیری بادشاہی ہے‘ کوئی تیرا شریک نہیں اپنی شان ربوبیت کے صدقے میری مشکلات آسان فرمادے کیونکہ سب تیرے محتاج ہیں تو کسی کا محتاج نہیں تونے اپنے کرم کے صدقے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا‘ تیرا صدشکر مجھے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے رزق عطا کر کیونکہ دنیا میں سب کو تو اپنے محبوب کا صدقہ ہی عطا کررہا ہے۔ تو رحیم ہے رحم کردے تو بڑا کریم ہے کرم کردے‘ تو رحمان ہے مجھ پر سب امت مسلمہ پر مہربانی کردے۔ آمین۔ پھر اٹھ کر وضو کرکے تہجد پڑھیں اور فرض نمازوں کی پابندی کریں۔ حکیم صاحب سے ملاقات کرکے ان سے کوئی وظیفہ لے لیں اور مکمل یقین و اعتقاد سے کریں۔ میرا ایمان ہے جلد مسائل حل ہوجائیں گے انشاءاللہ۔ یہ عمل کرتے ہوئے اخلاص ضروری ہے۔ رات کو تمام تر توجہ اللہ کی ذات پر مرکوز ہونی چاہیے دل میں ندامت ہو تو پھر دیکھئے گا حالات کیسے بدلتے ہیں حالات خواہ کچھ بھی ہوں اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ اس کی ذات پر توکل رکھیں اور اللہ والوں کا دامن یقین سے تھام کررکھیں تو دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں آزمائش شرط ہے۔