سردرد جاتا رہا
میرے بیٹے محمد خطیب الرحمن جس نے ابھی ایف ایس سی کا امتحان دیا ہے عرصہ دو سال سے سردرد کی تکلیف میں مبتلا تھا‘ پہلے دیسی نسخے استعمال کیے‘ عارضی آرام آتا رہا‘ پھر انگریزی ادویات/ ٹیسٹ وغیرہ پر ہزاروں روپے خرچ کیے مگر عارضی فائدہ ہوتا رہا۔ پھر اچانک ایک دن حکیم صاحب میرے ادارہ میں تشریف لائے ان کا یہ دورہ اچانک تھا۔ صرف دو تین گھنٹے پہلے فون پر رابطہ ہوا تھا‘ میری کتنی خوش نصیبی تھی کہ لوگ ان کی زیارت و محفل کیلئے ترستے ہیں اور وہ میرے پاس تشریف لائے۔ اس دوران میرا بیٹا محمد خطیب الرحمن بھی وہاں موجود تھا جو کہ ننگے سر تھا۔ حکیم صاحب کی نگاہ جونہی میرے بیٹے پر پڑی تو فرمایا ”خطیب الرحمن! اللہ والے! ایک بات یاد رکھنا کہ آئندہ تم نے ننگے سر نہیں پھرنا“ اُس دن سے بچہ ننگے سر باہر نہیں نکلا اور اس دن سے لیکر آج تک اس کے سر میں تکلیف بھی نہیں ہوئی۔ اللہ والوں کی زبان میں کتنی تاثیر ہوتی ہے۔ انہیں تو بچے کی سردرد کی تکلیف کے بارے کچھ بھی نہیں کہا تھا مگر انہوں نے ازراہ شفقت ایک سنت پر عمل کی نصیحت کی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کے صدقے بچے کے سردرد کی تکلیف جاتی رہی۔