اپریل کی اشاعت میں آپ کے مضامین شوگر کا حیرت انگیز اور کامیاب نسخہ اور چائے کی پتی سے آنکھوں کی شفا بہت معلوماتی مضامین ہیں۔میں تقریبا 10سال سے شوگر کا مریض ہوں۔صحت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ہومیوپیتھک دوائوںکے استعمال کے باوجود میری رینڈم شوگر 300سے 350رہتی ہے۔آنکھوں کی بینائی بھی اب بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔خصوصی توجہ فرما کر میرے معمولات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی چھوٹا سا نسخہ تجویز فرمائیں۔
جواب: جناب نسخہ شوگر میں تفصیل سے شائع ہوا ہے۔آپ بنا کر استعمال کریں۔یا منگوا لیں اس کے علاوہ چائے کی پتی 1/2چمچہ مہندی کے خشک پتے ایک چمچ دونوں ایک لیٹر پانی میں جوش دیں صرف 5منٹ ۔پھر اتار کر ٹھنڈا کر کے استعما ل کریں۔