ایک بچہ جس کی عمر تقریبا 8سال ہے اس کے گلے کے غدود بڑھ گئے ہیں۔جسے عام طور پر ٹانسلز کا مرض کہتے ہیں۔بچے کو اکثر نزلہ بھی رہتا ہے ۔صحت بھی متا ثر ہو رہی ہے۔بڑے علاج کروائے ہیں۔مگر افاقہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ اس کے سوا اس کا کوئی چارہ نہیں۔ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ آپریشن سے بھی ٹھیک ہونا مشکل ہے۔
جواب: تخم سرس 100گرام پیس کر 50گرام شہد ملا کر آدھا چمچ صبح و شام استعمال کریں۔بڑی عمر کے حضرات ایک چمچہ صبح و شام استعمال کریں۔
یہ نسخہ 2ماہ استعمال کریں۔کھٹی ٹھنڈی کولڈڈرنک وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں۔ یہ نسخہ ٹانسلز کیلئے بار ہا کا مجرب ہے۔ایک صاحب بہت ساری مقدار میں بنا کر انگلینڈ لے گئے ہیں۔پاکستان میں کئی مریضوں نے استعمال کیا ہے۔نہایت مفید ثابت ہواہے۔اور ہمیشہ کے لئے مرض کو ختم کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ نسخہ ان مریضوں کیلئے بھی بے شمار دفعہ آزمایا ہے جن کے پورے بدن پر گلٹیاں اور غدود تھے۔اور ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔بہرحال میں تخم سرس پر ایک تفصیلی تحقیقی مضمون انشاءاللہ جلد لکھوں گا۔