اس بلاگ کا ترجمہ

Saturday, December 22, 2012

جنت میں پہنچانے والا عمل


جنت میں پہنچانے والا عمل


طبرانی شریف کی روایت ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے جس کے کرنے سے مجھے جنت مل جائے نبی علیہ الصلوٰة والسلام نے فرمایا:۔ غصہ نہ کیا کر‘ اللہ رب العزت اس عمل کی وجہ سے تجھے جنت عطا فرمادیں گے۔ حدیث میں آتا ہے جو جنت میں اونچے محل اور اونچے درجات چاہتا ہے اس کو چاہیے کہ جو توڑے اس سے وہ جوڑے‘ جو محروم کرے اسے وہ عطا کرے جو ظلم کرے اس کو معاف کردے۔ یعنی ان تین کاموں کے کرنے والے بندوں کو اونچے محل اور اونچے درجات نصیب ہونگے۔