اس بلاگ کا ترجمہ

Thursday, July 11, 2013

ازل سے ابد تک کی نعمتیں پائیں



اس کو اس کے پڑھنے سے اس رمضان کی ساری خیریں ملیں گی اور جب سے امت پر رمضان فرض ہوا ہے اور اس میں جتنی خیریں نازل ہوئی تھیں وہ کھربوں اربوں خیریں اس شخص کو ملیں گی اور ان خیروں میں جو دعاؤں کی قبولیت نازل ہوئی اور جو قبولیت مخلوق خدا کو ملی تھی وہ اس کو ملیں گی اور جتنے بھی صحابہ اہل بیت ‘ اولیاء صالحین اور اللہ کے پسندیدہ بندوں نے خیر کی دعائیںمانگیں تھیں اور شر سے بچنے کی التجا کی تھی وہ سب کچھ اس کو ملے گا۔ اس اکتالیس مرتبہ پڑھی جانے والی دعا میں بڑی طاقت ہے کیونکہ جتنی بھی اب تک صالحین نے دعائیں مانگی تھیں اس میںکسی نے ولایت مانگی کسی نے بزرگی مانگی‘ کسی نے اللہ سے عاشقی مانگی‘ کسی نے اللہ کے نبی کی محبت اور عشق مانگا‘ کسی نے درویشی مانگی‘ کسی نے قبولیت دعا مانگی ‘کسی نے اللہ کے نبی کا دیدار مانگا‘ کسی نے اللہ کا دیدار مانگا‘ کسی نے خاتمہ بالخیر مانگا ‘کسی نے جنت مانگی ‘کسی نے بدبختی دور کرنے کیلئے اللہ سے چاہا‘ کسی نے نماز مانگی‘ کسی نے نماز کا دھیان اور خشوع مانگا‘ کسی نے روزہ مانگا ‘کسی نے انبیا کرام والا روزہ مانگا‘ کسی نے روح مانگی‘ کسی نے تسخیر مانگی‘ کسی نے کشف مانگا‘ کسی نے کائنات کی نگاہ مانگی‘ کسی نے کشف القبور مانگا‘ کسی نے کشف الصدور مانگا‘ کسی نے رزق کی وسعت مانگی‘ کسی نے اولاد مانگی‘ کسی نے بیٹے مانگے‘ کسی نے اولاد کی تربیت مانگی‘ کسی نے گھر کی محبت مانگی‘ کسی نے زندگی کا سکون مانگا‘ کسی نے محبت مانگی‘ کسی نے پیار مانگا‘ کسی نے بیماری سے چھٹکارا مانگا‘ کسی نے دکھوں سے ازالہ چاہا‘ کسی نے گھر کا سکون چاہا‘ کسی نے ملک کا سکون چاہا‘ کسی نے گلیوں میں امن چاہا‘ کسی نے بازاروںکا سکون چاہا‘ کسی نے مہنگائی کا توڑ چاہا‘ کسی نے نیک حاکم چاہا‘ کسی نے پیاری نیند چاہی‘ کسی نے لاعلاج بیماریوں کا چھٹکارا چاہا‘ کسی نے بیٹیوں کی شادی کی بندشوں کو ختم کرنا چاہا‘ کسی نے اپنی شادی چاہی‘ کسی نے بہن کی شادی چاہی‘ کسی نے کاروبار میں برکت چاہی‘ کسی نے بہترین سواری چاہی‘ کسی نے دل کی مراد چاہی‘ کسی نے حج بیت اللہ چاہا‘ کسی نے طواف چاہا‘ کسی نے بار بار عمرہ چاہا‘ کسی نے بار بار حج چاہا‘ کسی نے چہرے کا حسن و جمال چاہا‘ کسی نے ظاہر کا حسن چاہا‘ کسی نے باطن کا حسن چاہا ‘کسی نے قرضوں سے چھٹکارا چاہا‘ کسی نے سخاوت چاہی‘ کسی نے دریا دلی چاہی‘ کسی نے فیض چاہا ‘کسی نے مخلوق میں عزت چاہی‘ کسی نے فرشتوں کا دیدار چاہا‘ کسی نے نیک جنات کی دوستی چاہی‘ کسی نے روحوں سے استفادہ چاہا… ان سب کیلئے یہ ایک اکتالیس دفعہ کا عمل ایک انوکھا عمل ہے۔ بس شرط یقین ہے‘ توجہ ہے‘ دھیان ہے اور ڈوب کرکرنا ہے۔ اکتالیس دفعہ کی تسبیح پھیرنی ہے تو کچھ نہیں ملےگا بلکہ جو جتنا دیوانہ اور معنوں میں اللہ کی عظمت میں اور اللہ کے جلال میں اور اللہ کی کبریائی میں ڈوب کر کرے گا اس کو یہ ملے گا۔و