اس بلاگ کا ترجمہ

Tuesday, December 4, 2012

سر کے بالوں کا جھڑنا



سر کے بالوں کا جھڑنا


اکثر لڑکیوں کے سر کے بال جھڑنے لگتے ہیں بعض مرتبہ تو یہ دماغ کی کمزوری کا سبب ہوتا ہے۔ دوسرے کسی سحر‘ جادو‘ سفلی اور آسیبی اثرات کے سبب ہوتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔ عمل یہ ہے:۔
سرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو اکتالیس مرتبہ سورۂ وللیل اذا یغشی (پوری سورۃ) پارہ 30 پڑھ کر دم کرلیں۔ اس تیل کی روزانہ سوتے وقت رات میں سر پر مالش کرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ کچھ دن عمل کرنے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور اسی طرح اگر کسی کے ڈاڑھی کے بال گرنے لگیں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔