ایک لمحے کے لیے رک کر سوچیں کہ اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک شخص آپ سے کہے کہ جو تم بولنا چاہو بولو اور میں وہ لکھوں گا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ لکھا ہوا آپ کے ماں باپ بہن بھائی استاد بیوی شوہر اور بچوں کو پڑھ کر سناؤں گا تو آپ کیا بولیں گے؟
گالی، جھوٹ، غیبت گانا لطیفہ یا کچھ اچھی بات؟
یقینا آپ اچھی بات ہی کہیں گے
تو کیا آپ جانتے ہیں کہ آپکا ہر عمل لکھا جا رہا ہے اور قیامت کے دن پڑھ کر سنانا ہوگا سب نبیوں ولیوں والدین بیوی بچوں اور ان سب کے سامنے بھی جن کے سامنے آج ہم معزز ہیں تو کیا آج جو ہم بولتے ہیں یا کام کرتے ہیں وہ ایسے ہیں کہ بیان کر سکیں ان لوگوں کے سامنے اللہ تعالی کے سامنے؟؟؟